• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا “من دون اللہ ” سے مرادصرف بُت ہیں !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
کیا "من دون اللہ " سے مرادصرف بُت ہیں؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
کیا "من دون اللہ " سے مرادصرف بُت ہیں؟

إِنَّ ٱلَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ عِبَادٌ أَمْثَالُكُمْ ۖ فَٱدْعُوهُمْ فَلْيَسْتَجِيبُوا۟ لَكُمْ إِن كُنتُمْ صَٰدِقِينَ ﴿194﴾

ترجمہ: بے شک جنہیں تم الله کے سوا پکارتے ہو وہ تمہاری طرح کے بندے ہیں پھر انہیں پکار کر دیکھو پھر چاہے کہ وہ تمہاری پکار کو قبول کریں اگر تم سچے ہو

(سورۃ الاعراف،آیت 194)


وَجَعَلُوا۟ لِلَّهِ شُرَكَآءَ ٱلْجِنَّ وَخَلَقَهُمْ ۖ وَخَرَقُوا۟ لَهُۥ بَنِينَ وَبَنَٰتٍۭ بِغَيْرِ عِلْمٍۢ ۚ سُبْحَٰنَهُۥ وَتَعَٰلَىٰ عَمَّا يَصِفُونَ ﴿100﴾

ترجمہ: اور اللہ کا شریک ٹھہرایا جنوں کو حالانکہ اس نے ان کو بنایا اور اس کے لیے بیٹے اور بیٹیاں گھڑ لیں جہالت سے ،پاکی اور برتری ہے اس کو ان کی باتوں سے

(سورۃ الانعام،آیت 100)
قُلِ ٱدْعُوا۟ ٱلَّذِينَ زَعَمْتُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ ۖ لَا يَمْلِكُونَ مِثْقَالَ ذَرَّةٍۢ فِى ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَلَا فِى ٱلْأَرْضِ وَمَا لَهُمْ فِيهِمَا مِن شِرْكٍۢ وَمَا لَهُۥ مِنْهُم مِّن ظَهِيرٍۢ ﴿22﴾

ترجمہ: کہہ دوالله کے سوا جن کا تمہیں گھمنڈ ہے انہیں پکارو وہ نہ تو آسمان ہی میں ذرّہ بھر اختیار رکھتے ہیں اور نہ زمین میں اور نہ ان کا ان میں کچھ حصہ ہے اور نہ ان میں سے الله کا کوئی مددکار ہے

(سورۃ سبا،آیت 22)*
*تفسیر مدارک5/159میں ہے:

"قولہ (من دون اللہ) ای من الاصنام والملائکۃ"یعنی (من دون اللہ) سے مراد بُت اور فرشتے ہیں ،چند ایک اور آیات ملاحظہ ہوں جن میں (من دون اللہ) سے مراد ذوی العقول ہیں۔
(1)

ٱتَّخَذُوٓا۟ أَحْبَارَهُمْ وَرُهْبَٰنَهُمْ أَرْبَابًۭا مِّن دُونِ ٱللَّهِ وَٱلْمَسِيحَ ٱبْنَ مَرْيَمَ وَمَآ أُمِرُوٓا۟ إِلَّا لِيَعْبُدُوٓا۟ إِلَٰهًۭا وَٰحِدًۭا ۖ لَّآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۚ سُبْحَٰنَهُۥ عَمَّا يُشْرِكُونَ ﴿31﴾

ترجمہ: انہوں نے اپنے عالموں اور درویشوں کو الله کے سوا رب بنا لیا ہے اور مسیح مریم کے بیٹےکو بھی حالانکہ انہیں حکم یہی ہوا تھا کہ ایک الله کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ ان لوگوں کے شریک مقرر کرنے سے پاک ہے

(سورۃ التوبہ،آیت 31)

اس آیت کریمہ میں( من دون اللہ) سے مراد علماء درویش اور عیسی علیہ السلام ہیں۔
(2)

مَا كَانَ لِبَشَرٍ أَن يُؤْتِيَهُ ٱللَّهُ ٱلْكِتَٰبَ وَٱلْحُكْمَ وَٱلنُّبُوَّةَ ثُمَّ يَقُولَ لِلنَّاسِ كُونُوا۟ عِبَادًۭا لِّى مِن دُونِ ٱللَّهِ

ترجمہ: کسی انسان کو شایاں نہیں کہ اللہ تو اسے کتاب اور حکومت اور نبوت عطا فرمائے اور وہ لوگوں سے کہے کہ اللہ کے سوا میرے بندے ہو جاؤ

(سورۃ آل عمران،آیت 79)

یہاں (من دون اللہ) سے مراد انبیاء علیھم السلام ہیں جنہیں کتاب،حکمت اور نبوت جیسی اہم خصوصیات سے نوازا گیا۔
(3)

قُلْ يَٰٓأَهْلَ ٱلْكِتَٰبِ تَعَالَوْا۟ إِلَىٰ كَلِمَةٍۢ سَوَآءٍۭ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَلَّا نَعْبُدَ إِلَّا ٱللَّهَ وَلَا نُشْرِكَ بِهِۦ شَيْا وَلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًۭا مِّن دُونِ ٱللَّهِ ۚ

ترجمہ: کہہ دو کہ اے اہل کتاب جو بات ہمارے اور تمہارے دونوں کے درمیان یکساں (تسلیم کی گئی) ہے اس کی طرف آؤ وہ یہ کہ اللہ کے سوا ہم کسی کی عبادت نہ کریں اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بنائیں اور ہم میں سے کوئی کسی کو اللہ کے سوا اپنا کار ساز نہ سمجھے

(سورۃ آل عمران،آیت 64)

یہاں (من دون اللہ) سے مراد انسان ہی ہے۔

(4)

إِن يَدْعُونَ مِن دُونِهِۦ إِلَّآ إِنَٰثًۭا

ترجمہ: وہ اللہ کے علاوہ عورتوں کو پکارتے ہیں

(سورۃ النساء،آیت 117)

اس آیت کریمہ میں (من دونہ) سے مراد عورتیں ہیں۔


ان تمام آیات سے واضح ہو گیاکہ (من دون اللہ) سے مراد صرف بُت نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ نے (من دون اللہ) میں انبیاء اولیاء،شہداء،ملائکہ،جن،انسان،شجر و حجر وغیرہ کو شامل کیا ہے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
جزاک اللہ خیرا
عامر بھائی! یہ کس کا بلاگ ہے، ایک علیحدہ تھریڈ میں اس بلاگ کا تعارف پیش کریں۔ شکریہ

بھائی سرچ کے دوران یہ بلاگ نظر آیا - بہت اچھا بلاگ ہیں - کافی معلومات یہاں پر موجود ہیں -

جماعت المسلمین والوں کا لگتا ہیں

 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
بھائی سرچ کے دوران یہ بلاگ نظر آیا - بہت اچھا بلاگ ہیں - کافی معلومات یہاں پر موجود ہیں -

جماعت مسلمین والوں کا لگتا ہیں

بھائی یہ کون لوگ ہیں، کہیں اہل سنت والجماعت اہلحدیث سے خارج تو نہیں، کیا ان کا عقیدہ توحید ہے، بھائی کچھ احتیاط کیا کریں۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
بھائی یہ کون لوگ ہیں، کہیں اہل سنت والجماعت اہلحدیث سے خارج تو نہیں، کیا ان کا عقیدہ توحید ہے، بھائی کچھ احتیاط کیا کریں۔

نہیں بھائی پوری طرح تسلی کے بعد پوسٹ کرتا ہو ویسے بھی میری زیادہ تر پوسٹ کے لئے اس ویب سائڈ کو http://islamqa.info/ur استعمال کرتا ہو -
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155

عبداللہ حیدر

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
316
ری ایکشن اسکور
1,018
پوائنٹ
120
السلام علیکم،
جزاک اللہ خیرا۔
مکی دور میں دعوت ِ اسلام کا زیادہ تر زور توحید پر رہا۔ اسی کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے تکلیفیں برداشت کیں، کفار کے طعنے سنے، طائف کی سختیاں جھیلیں، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے ظلم برداشت کیے۔ آج جو لوگ اللہ تعالیٰ کے سوادوسروں کو پکارتے ہیں اور اسی کو دین کی جڑ قرار دیتے ہیں انہیں سوچنا چاہیے کہ وہ کیسا ظلم کر رہے ہیں۔ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کا کفار کے ساتھ جھگڑا بس یہی تھا کہ لات منات عزی کی بجائے خود ان کی ذات گرامی یا امیر المومنین علی رضی اللہ عنہ یا حسین رضی اللہ عنہ کو پکارا جائے؟ اگر ایسا ہوتا تو جہاں سینکڑوں کی تعداد میں دوسروں کو پکارا جا رہا تھا وہ بخوشی چند اور نام بھی شامل کر لیتے ہیں لیکن وہاں تو جھگڑا ہی اَحد اَحد کا تھا۔ بس ایک ہی مشکل کشا ہے اس کے سوا کوئی نہیں، بس ایک ہی حاجت روا ہے اس کے سوا کوئی نہیں۔ وہی الٰہ ہے باقی سب جھوٹے معبود ہیں۔
 
Top