• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا ”سب“ کہنا گالی نکالنا ہے؟

شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
514
ری ایکشن اسکور
167
پوائنٹ
77
کیا ”سب“ کہنا گالی نکالنا ہے ؟؟

تحریر: حافظ عمرالسلفی

أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ فَقَالَ:‏‏‏‏ أَيُّمَا رَجُلٍ مِنْ أُمَّتِي سَبَبْتُهُ سَبَّةً أَوْ لَعَنْتُهُ لَعْنَةً………الخ
(مسنداحمد : 23706)
نبی ﷺ کی زبان مبارک سے نکلے الفاظ سَبَبْتُهُ سَبَّةً گالی ہیں ؟

اللَّهُمَّ فَأَيُّمَا مُؤْمِنٍ سَبَبْتُهُ ، فَاجْعَلْ ذَلِكَ لَهُ قُرْبَةً إِلَيْكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ……
(صحیح بخاری : 6361)
کیا نبی ﷺ لوگوں کو گالیاں نکالا کرتے تھے ؟

فَسَبَّهُمَا" النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ……
(صحیح مسلم: 5947)
کیا نبی ﷺ نے یہاں پہ دو آدمیوں کو گالی دی ہے ؟

أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ فَقَالَ:‏‏‏‏ أَيُّمَا رَجُلٍ مِنْ أُمَّتِي سَبَبْتُهُ سَبَّةً أَوْ لَعَنْتُهُ لَعْنَةً فِي غَضَبِي، ‏‏‏‏‏‏فَإِنَّمَا أَنَا مِنْ وَلَدِ آدَمَ أَغْضَبُ كَمَا يَغْضَبُونَ، ‏‏‏‏‏‏وَإِنَّمَا بَعَثَنِي رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ……
(سنن ابو داؤد:4659)
کیا یہاں بھی نبی کریم ﷺ نے یہ سَبَبْتُهُ سَبَّةً کہتے ہوئے گالی نکالی تھی ؟

فَغَضِبَ أَبُو بَكْرٍ، فَسَبَّ……
(صحیح بخاری : 6141)
کیا سیدنا ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ نے اپنے گھر والوں کو گالی نکالی ہے ؟

اقْضِ بَيْنِي وَبَيْنَ الظَّالِمِ ،اسْتَبَّا……
(صحیح بخاری : 7305)
کیا سیدنا علی و عباس رضی اللہ عنہما نے ایک دوسرے کو گالیاں نکالی ہیں ؟

فَاسْتَبَّ عَلِيٌّ , وَعَبَّاسٌ……
(صحیح بخاری : 4033)
کیا سیدنا علی و عباس رضی اللہ عنہما نے ایک دوسرے کو گالیاں نکالاکرتے تھے ؟

قَالَ: فَأَقْبَلَ عَلَيْهِ عَبْدُ اللهِ: فَسَبَّهُ سَبًّا……
(صحیح مسلم : 989)
کیا سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اپنے بیٹے کو گالی دی ؟

قَالَ لَهُ: تَرْهَنُونِي أَوْلَادَكُمْ، قَالَ: يُسَبُّ ابْنُ أَحَدِنَا، فَيُقَالُ: رُهِنَ فِي وَسْقَيْنِ مِنْ تَمْرٍ، وَلَكِنْ نَرْهَنُكَ اللَّأْمَةَ……
(صحیح مسلم : 4664)
کیا یہاں پر سیدنا محمد بن سلمہ رضی اللہ عنہ نے گالی نکالی ہے ؟

حَتَّى أَلْقَتْهُ عَنْهُ وَأَقْبَلَتْ عَلَيْهِمْ تَسُبُّهُمْ……
(صحیح بخاری:520)
کیا یہاں پر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے مشرکین کو گالی دی ؟

اسْتَبَّ رَجُلاَنِ رَجُلٌ مِنَ المُسْلِمِينَ وَرَجُلٌ مِنَ اليَهُودِ……
(صحیح بخاری : 2411)
کیا مسلمان شخص نے یہودیوں کو گالی نکالی ہے ؟

فَاسْتَبَّ الْمُسْلِمُونَ وَالْمُشْرِكُونَ وَالْيَهُودُ……
(صحیح مسلم : 4659)
یہاں بھی کیا مسلمان شخص نے یہودیوں کو گالی نکالی ہے ؟

مرزا جہلمی اور اسکے مقلدین اب بتائیں یہاں '' سب '' سے مراد کیا لیا جائے گا ؟
صحیح مسلم کی روایت پہ مجذوبانہ واویلا کرنے والے مرزائی جہلمی بتائیں………………اگر تو تمہارے نزدیک ''سب'' کا معنی گالی ہی ہے تو ہمت کرو نبی کریم ﷺ، سیدہ فاطمہ ؓ اور سیدنا علی ؓ، سیدنا عباس ؓو دیگر اصحاب رسول ﷺ کے مطابق کہو کہ وہ گالیاں دیتے تھے (معاذاللہ)ہمارا یہ نظریہ نہیں۔
اگریہ نہیں کہہ سکتے تو پھر سیدنا معاویہ ؓپر الزام تراشی بند کرو اور حیاء کرو ۔
نبی کریم ﷺ اور اصحاب نبی ﷺ کے متعلق یہ نظریہ رکھنا کہ وہ گالیاں نکالاکرتے تھے (معاذاللہ)تو اس سے بڑی اورگستاخی کیا ہو گی ؟؟؟
 
Top