• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیسے بدلی تھی فضا کہ۔۔۔

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
باہر زور وشور سے بارش ہو رہی تھی۔موسلادار بارش نے سڑکوں پر بہت پانی برسایا تھا جو بہترین نظام نکاس کی بدولت تیزی سےاترتا چلا جا رہا تھا۔چمکتی بجلی اور گرجتے بادل۔۔اسلام آباد کی بارش ہمیشہ سے بہت خوب صورت رہی ہے۔۔مگر میں اس خوبصورتی سے بے نیاز کھڑکی سے لگی بظاہر بارش دیکھ رہی تھی مگر دل خدشات سے بھرپور۔۔۔
"یا اللہ!یہ بارش رک جائے"میں نے برستی بارش کو دیکھا۔۔اور ساتھ ہی بجلی کی چمک!!
"اف۔فف"میں نے خوف زدہ ہو کر آنکھیں بند کر لیں۔۔کیسی تیز چمک تھی!!
"اور وہ بچے کیا کر رہے ہوں گے؟"میں دوبارہ سوچنے لگی"انہیں ڈر نہیں لگتا ہو گا؟؟؟؟"میں مسلسل ان جھونپڑی نشینوں کے متعلق سوچ رہی تھی۔علاقے کے گرد و نواح میں کئی جھونپڑیاں تھیں۔۔میں ادھر کبھی نہیں رکی تھی بس ایک نظر دیکھا ہی تھا۔۔گرچہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ ان جھونپڑیوں کے باسیوں میں کوئی مجھ سا مجھ سے بھی چھوٹا بچہ ہو گایا کہ نہیں؟۔۔مگر میری ایک اپنی سوچ تھی۔۔برستی بارش میں ان جھونپڑیوں کے مکین کیا کرتے ہوں گے؟؟ان کی رہائش ان ہی میں تھی۔۔ایسی بارش میں تو کچے گھر تک ٹپکنے لگتے ہیں اور یہ تو کپڑے سے بنی جھونپڑی ہے!!۔پھر چمکتی بجلی اور گرجتے بادل۔۔میں تو بند کمرے میں سہم جاتی ہوں اور ادھر کھلا نیلا آسمان آنکھیں بند بھی ہوں ،چمک بند آنکھوں کے اندر تک جاتی ہے۔۔
"یا اللہ! یہ بارش رک جائے"میں دعا کرنے لگی۔۔اس برستی بارش کو روکنے کی دعا!!گرچہ یہ بہت خوبصورت تھی مگر بہت سوں کے لیے خوف صورت بھی تھی۔

"یارب!۔۔۔۔یہ بارش رک جائے"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بجلی کی چمک بہت تیز تھی۔۔کیسے کوند کر کھڑکی کے اندر تک لپکی تھی!!سرخی مائل سفید کڑکتی بجلی۔۔میں نے آنکھیں بند کر لیں۔۔بادلوں کی گرج گھروں کو لرزائے دے رہی تھی۔یونہی محسوس ہوتا تھا کہ اس طوفانی بارش کا ساتھ دینے کو زلزلہ بھی آن شامل ہوا ہے۔۔۔چھت پر بارش برسنے کی آواز تیز سے تیز تر ہوتی چلی جارہی تھی۔۔باہر گلی میں پانی کھڑا تھا۔
بارش کتنی خوب صورت ہوتی ہے ناں۔۔مگر اس شہر کے مکین و حکام اس خوب صوری سے بے خبر ہیں۔۔میرا تو جی ہی نہیں چاہتا کہ یہاں بارش ہو۔۔فضا کتنی متعفن ہو جاتی ہے۔۔۔سانس لینا بھی محال ہو جاتا ہے۔۔اس سے تو بہتر ہے کہ اندر بند کمرے میں چلی جاؤں۔۔اوہ۔۔کچھ اہتما م بھی تو ہونا چاہیے ناں۔۔پکوڑے۔۔گلگلے۔۔مزا آ جائے گا!!
باہر ایک دفعہ پھر بجلی کی کوند۔۔اُف۔۔میں نے کھڑکی سے رخ پھیر لیا۔۔اب کم از کم بجلی کی چمک نظر نہیں آئے گی"یا رب!ہمارے حال پر رحم فرمانا۔۔اس بجلی کی کڑک سے بچا لینا"۔۔مجھے بجلی کی کڑک نے ہمیشہ خوف زدہ کیا ہے۔۔بجلی کی کڑک کیسے سارے خوبصورت نقوش مٹا کر اپنا خوف دل میں اتار دیتی ہے۔۔
اسلام آباد کی بارش کتنی خوب صورت ہوتی تھی ناں۔اوپر سے بچپن!!کیسی سنہری یادیں تھیں۔بارش کے دوران پر معطر فضا اور پانی تیزی سے اتر جاتا تھا۔۔اور بارش کے بعد بھول پتے دھل کر کیسے نکھر جاتے تھی۔۔ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چلتی تھیں۔۔مسکراہٹ نمایاں ہو گئی۔۔کیسی ناعمری اور بچپنا تھا ناں۔۔اس وقت تو بارش کے وقت کی دعا اور بادل گرجنے کی دعا بھی یاد نہیں تھی۔۔ہاں میری اپنی ایک مخصوس دعا تھی بارش کی!

"یا رب! یہ بارش روک دے کہ یہ بہت سوں کے لیے زحمت ہے"
کتنا بچپنا تھا ناں۔۔اسی کو شاید معصومیت کہتے ہیں!!بادلوں کی گرج نے مجھے خیالات سے لا باہر کیا۔۔اس سے قبل کہ بجلی چمکے،مجھے اندر جانا چاہیے۔۔میں اٹھ کراندر کی طرف بڑھ گئی!!
اخت ولید
 
Top