محترم بھائیشیخ کا موقف:
8منٹ سے لے کر12:35 منٹ تک سنیں
اس سے کچھ ملتا جلتا موقف جناب فیض سید صاحب کی زبانی
دونوں ویڈیوز میں سے ایک بھی 8 منٹ کی نہیں ہے ۔ آپ نے کس چیز کی نشاندہی کی ہے ؟
جہاں تک آپ کی اس بات کا تعلق ہے کہ ڈاکٹرز کی لاپرواہی کی وجہ سے مریض مرجاتے ہیں تو میں اس سے متفق نہیں ہوں۔ میں ایک کینسر کے اسپتال سے سات سال تک منسلک رہا ہوں(آفس ورک ) ۔ اصل میں اس کی جب تک تشخیص ہوتی ہے کافی وقت گزر چکا ہوتا ہے ۔ اور غریب لوگ اس کا زیادہ شکا ر ہوتے ہیں۔کیونکہ امراء اپنے ٹیسٹ باقاعدگی سے کرواتے رہتے ہیں اور جسم میں ہونے والی کسی بھی بے قاعدگی سے فورا آگاہ ہوجاتے ہیں۔
جس میں ملک میں لوگوں کو بخار اور درد کی گولیوں کیلئے لمبی لائنوں میں لگنا پڑتا ہے وہاں کینسر کا مؤثر علاج ملنا بہت مشکل ہے۔ کچھ این جی اوز اس پر کام کررہی ہیں جس کی وجہ سے غریب لوگوں کی داد رسی ہوجاتی ہے،