محمد ارسلان
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 17,859
- ری ایکشن اسکور
- 41,096
- پوائنٹ
- 1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم
گالیوں کا جواب
عیسی علیہ السلام یہودیوں کی ایک جماعت کے پاس سے گزرے تو یہودیوں نے ان کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کیے ،انہیں گالیاں دیں اور بُرا بھلا کہا لیکن حضرت عیسی علیہ السلام نے ان کے بارے میں کلمہ خیر کہا اور انہیں دعائیں دیں۔
عیسی علیہ السلام سے کسی نے کہا: حضرت!عجیب بات ہے،آپ ان کو دعائیں دے رہے ہیں اور ان کے بارے میں کلمہ خیر کہہ رہے ہیں ،حالانکہ وہ آپ پر گالیوں کی بوچھاڑ کر رہے ہیں؟فرمایا:
کل واحد ینفق مما عندہ
"ہر شخص وہی خرچ کرتا ہے اور منہ سے وہی نکالتا ہے جو اس کے پاس ہوتا ہے۔"
(سنہرے اوراق از عبدالمالک مجاہد)