کلیم حیدر
ناظم خاص
- شمولیت
- فروری 14، 2011
- پیغامات
- 9,747
- ری ایکشن اسکور
- 26,381
- پوائنٹ
- 995
گرمیوں کے موسم میں فالسہ بہت بڑی قدرتی نعمت ہے
عرفان علیگی
فالسے میں لذت کے علاوہ بے شمار طبی اور غذائی فوائد بھی پائے جاتے ہیں، فالسے کا شربت بلڈ پریشر اور سر درد میں بھی فائدہ مند ہے، شدید گرمی اور لو میں فالسے کا شربت سن اسٹروک سے محفوظ رکھتا ہے۔موسم گرما کا پھل فالسہ بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے۔ اس میں اکیاسی فیصد پانی کے علاوہ پروٹین اور نشاستہ بھی موجود ہوتا ہے۔ فالسے میں لذت کے علاوہ بے شمار طبی اور غذائی فوائد بھی پائے جاتے ہیں۔گرمیوں کے موسم میں فالسہ بہت بڑی قدرتی نعمت ہے۔
تحقیق کے مطابق فالسے جگر کے امراض میں فائدہ مند ہیں اور یرقان کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہے۔ فالسے کے شربت سے نہ صر ف بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے بلکہ سر درد میں بھی فائدہ مند ہے۔ شدید گرمی اور لو میں فالسے کا شربت پینے سے سن اسٹروک سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔