• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

گفتار کے غازی

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,325
ری ایکشن اسکور
3,052
پوائنٹ
282
ّدفاع پاکستان کونسل کا ایک بہت بڑا جلسہ جو درحقیقت جماعت الدعوہ کی طاقت کا عملی مظاھرہ تھا۔لیکن جو بات دل کو کٹہکی وہ دو اصحآب گفتار کی شمولیت اورپہر انہیں عوام سے براہ راست حطاب کا موقع دینا،جو عرصہ سے انگڑاہیاں لے رھا تھا۔ھماری دلچسپی بھی انہیں دو اصحاب تک محدود تھی۔یعنی سجادہ نشین لال حویلی شریف اور متولی حانقاہ اسلام آباد شریف،
اول موصوف ایک جماعت کے اپنے تہیں سربراہ ھیں۔جس میں عوام تو نھیں ھیں لیکن مسلم لیگ ھے ۔کیونکہ یہ نام جس کا دل چاھے احتیار کر سکتا ھے۔یہی نام موصوف دوم نے بھی اپنی پارٹی کے لیے پسند کیا ھوا ھے،صرف شہادت کے لاحقے کے ساتھ،
دونوں اصحاب نے اپنی گفتار میں پوری رفتار کے ساتھ انکل سام اور چاچے سادھو کے گندے عزایم اور جھاد کی فضیلت پر عوام کے دلوں کو خوب گرمایا۔
کیا ھم ان سے پوچھنے کا حق رکھتے ھیں؟
جب لال مسجد کو شھید کیا گیا۔
جامعہ حفصہ کی سینکڑوں طالبات کو خون میں نہلا دیا گیا۔
باجوڑ میں مدرسہ ملیامیٹ کر دیا گیا۔
یہ دونوں غازی اسلام کھاں تھے۔
اس وقت گفتار کی طاقت اور روانی کھاں تھی۔
آج ایک بھت بڑے عالم دین کی موجودگی میں جناب شیخ پانی کو پاک کرنے کا طریقہ بتا رھے تھے جن کے دامن کو اسی زبان نے تار تار کرنے کی کوشش کی تھی ۔
شاٰٰید یہ مولانا کا بڑا پن یا پہر جناب شیخ کا ۔۔۔۔
آخری بات دینی جماعتوں نے ایک بھت بڑا اجتماع کر کے کسی کو واضع پیغام دے دیا۔
 

باربروسا

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
311
ری ایکشن اسکور
1,078
پوائنٹ
106
اور انشائاللہ تحری کے اگلے مرحلے کے لیے لیاقت باغ راولپنڈی میں شیخ رشید ان سارے بھولے بادشاہوں کو الو بنائیں گے.

مجمع یہ لگائیں گے اور ڈگڈگی جناب شیخ کے ذمے. . . . . ان کو سمجھ ہی نہیں ہے کہ سیہ ستدان کس کس طرح یوز کرتے ہیں پلیٹ فارمز کو.

اور سب سے بڑھ کا، یہ ہے توحید کے نعرے اور یہ ہے اتباع سنت کا جذبہ، کہ علامہ صاحب شہید پرتو آج تک دارھی چھوتی کروانے پر تنقید ہوتی ہے اور اپنے ستیج ملاحظہ فرمائے جائیں تو ""رشک"" آتا ہے. . . تصویروں کی حرمت والا معاملہ تو اب ختم ہی ہو گیا ہے. . . . ماشائاللہ بری شاندار قسم کی ڈیویڈی تیار فرمائی گئی ہے لاہیور کی کانفنس کی، دو ڈی وی ڈیز میں کل ملا کر دو گھنٹے کی ریکارڈنگ ہے !!! اور مفت تقسیم
پیسا بہت. . . . .بیت المال ہے جی !!!

اور قوی امکان ہے کہ نیکست ایپی سوڈ 22 تاریخ کو ہونے سے پہلے ہی نیٹو کی سپلائی کھول دی جائے گی، جیسا کہ ڈھکے چھپے الفاظ میں بیانات انا شروع ہو بھی گئے ہیں. . .سوال یہ ہے کہ یہ سارا چوں چوںن کا مربہ اتحاد سپلائی کھل جانے پر کیا کرے گا؟؟

کیا دھرنے دیں گے سپلائی روٹ پہ؟؟ اگر دینے ہوتے تو 2٠٠١ میں ہی یہ کام کر چکے ہوتے. . . صرف اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں، جیسے نواز شریف اور رائے عامہ کے مطابق عمران خان بھی . . .
 
Top