ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
سوال :گم شدہ چیزوں کے متعلق مسجد میں اعلان کی شرعی کیا حیثیت ہے....؟
جواب:گم شدہ چیزوں کا مسجدمیں اعلان کرنا شرعاً درست نہیں ہے ۔حدیث میں ہے کہ اگر کوئی مسجد میں اپنی گم شدہ چیز تلاش کرتا ہے یا اس کا اعلان کرتا ہے تو اس کا جواب بایں الفاظ دیا جائے کہ:
’’ اللہ وہ چیز تمہیں واپس نہ کرے ، کیوں کہ مساجد کی تعمیر اس کا م کے لیے نہیں ہوتی ۔‘‘ (صحیح مسلم:1260)
ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مسجد میں ایک ایسے شخص کو دیکھا جو لوگوں سے اپنے گم شدہ سرخ اونٹ کے متعلق دریافت کررہا تھا تو آپ ﷺ نے فرمایا:
’’اللہ کرے تو اپنے اونٹ کو نہ پائے ، کیوں کہ مساجد جن مقاصد کے لیے تعمیر کی گئی ہیں انہیں کے لیے ہیں۔‘‘(صحیح مسلم:1262)
یعنی مساجد تو اللہ کا ذکر ، نمازوں کی ادائیگی اور تلاوت قرآن پاک کے لیے بنائی جاتی ہیں۔
(فتاویٰ اصحاب الحدیث ج1/ص 88)