عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
گناہوں سے کیسے بچیں
مصنف
محمد ظفیر الدین
نظرثانی
حافظ صلاح الدین یوسف
ناشر
دار الابلاغ پبلشرز،لاہور
تبصرہ
اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور زندگی کے ہر شعبےمیں مکمل راہنمائی فراہم کرتاہے ۔ اسلام میں جس طرح مردوں کے لیے تزکیہ وتطہیر کاطریقہ کار دیاگیا اسی طرح عورتوں کی عفت وعصمت اور پاکدامنی کی طرف بھی توجہ دی گئی ہے ۔ اسلام نے طہارت وپاکیزگی کا ایسا گراں مایہ گوہر عطاء کیا کہ جس کے باعث اسے قدروقیمت کی نگاہ سےدیکھا جانے لگا۔ اور اسے اخلاقی ودینی اعتبار سے اوجِ ثریا تک پہنچا دیا اور گھر کی چار دیواری میں محصور کر کے ایک انمول موتی اور ہیرا بنادیا ۔ زمانہ جاہلیت کی طرح آج مغربیت اور اس کے دلدادہ افراد عورت کوپھر سے بازاروں ،چوکوں، چوراہوں،تفریح گاہوں ، فائیوسٹار ہوٹلوں اور ہواؤں میں اڑا کر شرمناک مناظر دکھانا چاہتے ہیں ۔اور اس کوانسانیت کے عظیم منصب سےنکال کر حیوانیت کا لبادہ پہنانا چاہتے ہیں ۔تحریک نسوانیت اور تحریک آزادی جیسے خوشنما اور دل فریب نعروں کے سائے تلے اسے حیا باختگی اور ایمان سوز مناظر کارسیا بنانا چاہتے ہیں ۔ایسے حالات میں اسلام کے نظام عفت وعصمت اور پاکیزگی وپاکدامنی کو اجاگر کرنا بہت ضروری ہے تاکہ بنتِ آدم قرونِ اولیٰ کی عورتوں کی طرح صاف ستھری اور ایمان کی بلندیوں کو چھونے والی عورت بن سکے ۔ اور ماں بہن ،بیٹی اور بیوی کے مرتبہ عالیہ پر فائز رہتے ہوئے صالحیت اور نیک نامی سے کنارہ کش نہ ہو۔ زیر نظر کتاب ’’گناہوں سے کیسے بچیں‘‘مولانا محمد ظفیر الدین کی تصنیف ہے ۔ انہوں نے موضوع کے تمام گوشوں کوتشنہ نہیں چھوڑا البتہ بعض مقامات پر کمزور اور ضعیف روایات بھی بیان کردی تھی۔ لیکن محترم طاہر نقاش نے اس ایڈیشن میں کتاب کی تہذیب وتنقیح اور کمزور روایات کو نکالنے کی بھر پور سعی کی ہے اور قارئین کو عمدہ اور تشکیک واعتراض سے پا ک مواد فراہم کیا ہے کتاب ہذا پہلے متعد د بار ’’اسلام کا نظام عفت وعصمت ‘‘ کے نام سے شائع ہوئی ۔محترم طاہر نقاش صاحب نے اس کتاب پر اس انداز سے تحقیقی وتوضیحی نوعیت کا کام کیا ہے کہ پاک وہند میں اس کتاب پر اس طرح کا کام اس قبل نہیں ہوا تھا ۔کتاب ہر اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے اور پاکستان وہندوستان میں شائع ہونے والی تمام اشاعتوں پر اپنی افادیت اور اثر پذیری کے اعتبار سے فوقیت حاصل کر گئی ہے ۔ اور اپنے معیار ،تحقیق وتدقیق کےاعتبار سے سب سے آگے نکل گئی ہے ۔ کتاب میں موصوف نے تقریبا 70 صفحات پر مشتمل مفید توضیحی فٹ نوٹ لکھے ہیں ۔ یوں یہ کتاب اب تک شائع ہونے والی اشاعتوں میں سب سے مفصل محقق جامع اور معیاری ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو تمام خواتینِ اسلام کےلیے نفع بخش بنائے اور اسے ہر خاتون کےلیے مشعلِ راہ اور نجات کاذریعہ بنائے ۔ اورخواتین کو بے حجابی وبے پردگی ، عریانی وفحاشی کے قعر مذلت سے نکار منہاج سدید پر گامزن کردے ۔اور اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطافرمائےمحترم محمد طاہر نقاش کو اور ان کے علم وعمل ،کاروبار میں برکت او ران کو صحت وتندرستی والی زندگی عطائے فرمائے کہ وہ اصلاحی وتبلیغی کتب کی اشاعت کے ذریعے دین ِاسلام کی اشاعت وترویج کے لیے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے اپنے ادارے’’ دار الابلاغ‘‘ کی مطبوعات مجلس التحقیق الاسلامی کی لائبریری اور کتاب وسنت ویب سائٹ پر پبلش کرنے کے لیے ہدیۃً عنائت کی ہیں (آمین) (م۔ا)گناہوں سے کیسے بچیں
مصنف
محمد ظفیر الدین
نظرثانی
حافظ صلاح الدین یوسف
ناشر
دار الابلاغ پبلشرز،لاہور
تبصرہ