• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

گناہ میں لذت ضرور ہے !!!!

عزمی

رکن
شمولیت
جون 30، 2013
پیغامات
190
ری ایکشن اسکور
304
پوائنٹ
43
ابو بصیر بھائی گناہ میں لذت ہے،مگر جو لذت اللہ کے ذکر میں ہے ،دو جہان کی نعمتیں اسکے سامنے ہیچ ہیں ،مسلئہ یہ ہے کہ ایک بیماری ہوتی ہے، چکھنے کی حس ختم ہو جاتی ہے ،ایسے مریض کے لئے اچھے سے اچھا کھانا بھی پھیکا ہوتا ہے۔
بالکل اسی طرح ہم لوگ دین کی لذت سے نا آشنا ہیں۔ہم قرآن پڑھے تو طبعیت بوجھل ہو جاتی ہے،روزے رکھنا مشکل لگتے ہیں ،نیکی کرنے کو جی نہیں چاہتا ،بس وہ لذت جس کے بارے میں اقبال نے کہا تھا رحمہ اللہ
دو عالم سے کرتی ہے بیگانہ دل کو عجب چیز ہے لذت آشنائی
اس لذت کا تعلق برکات نبوت سے ہے ،اللہ کریں تعلیمات نبوت کیساتھ ساتھ برکات نبوت کے لئے بھی ہم مجاھدہ کریں ۔یاد رکھیں برکات نبوت کا حصول کثرت ذکر ہے۔
اللہ کو ماننا اور بات ہے ،اور اللہ کو پہچاننا اور بات ہے ،جب تک اللہ کی پہچان نصیب نہ ہو ،اس وقت تک بات نہیں بنتی۔سب نافرمانیوں کے وجہ یاد الہی سے غفلت ہے۔بڑے بڑے گنا ہ آپ دیکھے چھپ کر کیے جاتے ہیں،تنہائی میں کیے جاتے ہیں۔اگر یہ یقین ہو کہ میرا للہ مجھے دیکھ رہا ہے ،تو گناہ سےرکنے کا سبب بن جاتا ہے۔مگر یہ یقین کے میرا ہر عمل اللہ کے رو برو ہے،حاصل کرنے کے لئے کثرت ذکر بہت ضروری ہے۔
دنیا میں جتنے نیک لوگ گزرے ہیں،ایک بات سب میں مشترک نظر آئے گی کہ وہ اللہ کو بہت کثرت سے یاد کرتے تھے۔اور یہ کام اتنا ضروری ہے اور اتنا توجہ طلب ہے کہ حدیث شریف میں موجود ہے
أخرج أحمد وأبو يعلى وابن حبان والحاكم وصححه عن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال "أكثروا ذكر الله حتى يقولوا: مجنون".
بس اللہ کی یاد کے لئے یہ جنون مطلوب ہے۔اور اللہ کی یاد سے ہی دل صاف ہوتے ہیں ،منور ہوتے ہیں اور لذت آشنائی نصیب ہوتی ہے۔
 

اسحاق

مشہور رکن
شمولیت
جون 25، 2013
پیغامات
894
ری ایکشن اسکور
2,131
پوائنٹ
196
اللہ کی یاد سے ہی دل صاف ہوتے ہیں ،منور ہوتے ہیں اور لذت آشنائی نصیب ہوتی ہے۔
.....زبردست. جزاک الله خیرا
 
Top