• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

گناہ کیا ہے؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
12043027_598187186986213_3035201619648514918_n (1).jpg

نیکیوں اور برائی :


فمن ثواب الحسنةالحسنةبعدها،ومنعقوبةالسيئةالسيئةبعدها .

(فوائد قیمۃ ایاک والمعاصی الجزء الاول،صفحۃ:38)


بسم اللہ الرحمن الرحیم

نیکی اور برائی کی مثال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ


برائی کی مثال :

برائی کی مثال ایسے ہے جیسے پہاڑ سے نیچے اترنا۔جب انسان ایک قدم اٹھاتا ہے تو بقیہ قدم خود بخود اٹھتے چلے جاتے ہیں اور انسان مسلسل تیزی سے پستی کی طرف گرتا رہتا ہے۔

انسان ایک گناہ کرتا ہے تو اس کے دل پر ایک سیاہ دھبہ لگ جاتا ہے اس گناہ کے بعد پے در پے گناہ کرنے سے انسان کا دل مکمل طور پر کالا ہو جاتا ہے اور اگر وہ توبہ نہ کرے تو مسلسل پستی کا شکار ہوتے ہوتے وہ جہنم میں جا گرتا ہے۔

نیکی کی مثال :

نیکی کی مثال ایسے ہے جیسے پہاڑ پر چڑھنا جس میں ہر قدم پچھلے قدم سے زیادہ مشکل ہوتا ہے۔لیکن ہر اٹھنے والا قدم بلندی ہی طرف ہی اٹھتا ہے۔

انسان ایک نیکی کرتا ہے تو اس کا دل خوش ہوتا ہے لیکن شیطان جو کہ انسان سب سے بڑا دشمن ہے وہ اس انسان کو برائی کے راستے کی طرف دھکیلنے کی کوشش کرتا ہے۔اسی لیے انسان کو دوسری نیکی کرنا مشکل ہو جاتی ہے لیکن جو انسان اللہ پر بھروسہ رکھتے ہیں اور اپنے نفس سے لڑتے ہیں۔اپنی خواہشات کی اتباع نہیں کرتے تو آخر کار یہ وقتی پریشانی ختم ہو جاتی ہے اور وہ اللہ رب العالمین کے فضل و کرم سے نجات پا جاتے ہیں۔

قرآن مجید میں اللہ رب العالمین کا ارشاد ہے:

وَمَن يَعْمَلْ مِنَ ٱلصَّٰلِحَٰتِ مِن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَىٰ وَهُوَ مُؤْمِنٌۭ فَأُو۟لَٰٓئِكَ يَدْخُلُونَ ٱلْجَنَّةَ وَلَا يُظْلَمُونَ نَقِيرًۭا ﴿124﴾

ترجمعہ: اور جو نیک کام کرے گا مرد ہو یا عورت اور وہ صاحب ایمان بھی ہوگا تو ایسے لوگ بہشت میں داخل ہوں گے اور ان کی تل برابر بھی حق تلفی نہ کی جائے گی۔(سورہ النساء،آیت 124)
 
Top