مقبول احمد سلفی
سینئر رکن
- شمولیت
- نومبر 30، 2013
- پیغامات
- 1,400
- ری ایکشن اسکور
- 463
- پوائنٹ
- 209
گنبد خضراء کا سایہ
جس طرح عقل کے اندھوں نے نبی ﷺ کے سایہ کا انکار کیا اسی طرح ان جاہلوں نے گنبد خضراء کے سایہ بھی انکار کیا ، اور آج کل اسے کافی نشر کیا جارہا ہے ۔ جابجا اس طرح کی پوسٹ ملتی ہے ، اس سلسلے میں بعض سادہ لوح بھی مشکوک ہوجاتے ہیں ۔ اس لئے مجھے اس سلسلہ میں ایک چھوٹی پوسٹ بنانی پڑ گئی ۔
یہ شوشہ صرف اور صرف بریلویوں کا ہے ، اوریہ اس وجہ سے ہے کہ ان کی عمارت نمائش ، جھوٹ، ملع سازی، غلو اور شرک و بدعات پہ کھڑی ہے ۔
یہ اگر نمائش نہ کرے تو حقیقت سے پردہ اٹھ جائے ۔
یہ اگر جھوٹ نہ بولے تو ان کے اپنے بھی ساتھ چھوڑ جائیں ۔
یہ اگر ملع سازی نہ کرے تو عوام پر ان کا بطلان واضح ہوجائے ۔
یہ اگرغلو نہ کرے تو نبی کے نام پہ ان کا دنیاوی کاروبار ماند پڑ جائے ۔
یہ اگرشرک نہ کرے تو مزارات کی فیکٹری بند ہوجائے ۔
یہ اگربدعات کا ارتکاب نہ کرے تو بریلوی سماج میں ان کا چینل بند ہوجائے ۔
وغیرہ وغیرہ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
اتنا بڑا سفید جھوٹ " گنبدخضراء کا سایہ نہیں " ہے اگر اسے تالاب میں ڈال دیا جائے تو زہر گھل جائے ۔
ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ نبی ﷺ کا بھی سایہ ہے اور گنبدخضراء کا بھی سایہ ہے ، اگر کوئی اس اٹل حقیقت کا بھی انکار کرے تو ایسا ہی ہے جیساکہ کہے سورج میں روشنی نہیں ۔ اور ایسا کہنے والے کاآپ جو بھی نام دیں ۔
٭ میں نے ایک امیج لگایا ہے اس میں صاف صاف گنبدخضراء کا سایہ نظر آرہا ہے ۔
٭ہر ایک دبیز و ٹھوس چیز کا سایہ ہوتا ہے ، اس کا انکار قدرت کے اٹل قانون کا انکار ہے ،کوئی کہے خانہ کعبہ کا سایہ نہیں وہ احمق ہے ۔
٭آپ کا کوئی جاننے والا جو مدینہ میں ہو ا سے دن میں مسجد نبوی بلاکر فون کرکے پوچھیں کہ گنبد کا سایہ ہے یا نہیں ۔
٭اگر اس سے بھی یقین نہ ہو تو خود زیارت مدینہ پہ آئیں اور اپنی آنکھیں چار کریں۔
نہ ماننے والا ، اللہ کو بھی نہیں مانتا ایسے کو دہریہ کہتے ہیں اور ایک اٹل حقیقت کے منکر کو ہم منکر نہیں عقل کا اندھا کہتے ہیں ۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہمارے دین وایمان کی حفاظت فرما۔ آمین