• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

گوانتانامو بے جیل پر تعیناتی نے بروکس کی زندگی کی کایا پلٹ دی

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
پڑھیں گے تو ٹھنڈا ہو گا :-
●▬▬▬▬ محمدی ▬▬▬▬●

نصف شب کا وقت تھا، گوانتانامو جیل کے کیمپ ڈیلٹا میں تعینات 19 سالہ امریکی فوجی ہولڈ بروکس مراکش کے مسلمان قیدی نمبر 590 احمد الرشیدی سے سلاخوں کے باہر سے محو گفتگو تھا۔ بروکس کی خواہش پر احمد الرشیدی نے جیل کی سلاخوں سے ایک پرچی بروکس کے حوالے کی جس پر عربی اور رومن انگلش میں درج تھا ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور حضرت محمد صلى اللہ عليہ وسلم اللہ کے رسول ہیں“۔

بروکس نے اس کلمے کو ادا کیا اور احمد الرشیدی نے اسے مسلمان ہونے کی مبارکباد دی اور اس کا نام مصطفی عبداللہ تجویز کیا۔ دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا مگر ان کے درمیان میں جیل کی سلاخیں حائل تھیں۔

گوانتانامو جیل میں تعینات امریکی فوجی ہالڈ بروکس کے مراکش کے قیدی احمد الرشیدی کے ہاتھوں اسلام قبول کرنے کا یہ واقعہ میں نے مراکش کے اخبارات میں پڑھا۔ میں کام کے سلسلے میں کچھ دن قبل مراکش آیا ہوں۔ مراکش کے اخبارات میں امریکی گارڈ بروکس کی تصویر چھپی جس میں وہ خوبصورت داڑھی رکھے، ٹوپی پہنے اور ہاتھ میں قرآن لئے کھڑا ہے۔ اسلام قبول کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے اس کے چہرے پر وہ نور عطا کیا ہے جو وہ اپنے خاص بندوں کو اپنی عنایت سے عطا کرتا ہے۔

گوانتانامو بے جیل میں تعیناتی کے وقت ہالڈ بروکس شراب کا رسیا، موسیقی کا دلدادہ اور اللہ کی واحدانیت پر یقین نہیں رکھتا تھا۔ اس کے دائیں بازو پر نقش و نگار (Tattoo)بنا تھا جس میں تحریر تھا۔”شیطان کے کہنے پر چلو“ گوانتانامو جیل بھیجنے سے قبل ٹریننگ کے دوران اسے 9/11 کے واقعات کی وڈیوز دکھائی گئیں، اسے ٹوئن ٹاور جسے اب گراؤنڈ زیرو کہا جاتا ہے، کا وزٹ کرایا گیا اور بتایا گیا کہ گوانتاناموبے میں قید مسلمان قیدی بدترین لوگ ہیں۔ یہ افراد اسامہ بن لادن کے ساتھی ہیں، ان میں کوئی بن لادن کا ڈرائیور، کک اور کوئی اس کا محافظ ہے اور یہ سب لوگ اس کے وفادار اور امریکہ کے دشمن ہیں اور یہی افراد 9/11 کے واقعے میں ملوث ہیں۔ اگر انہیں جب کبھی موقع ملا تو یہ آپ کو قتل کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ اس لئے ان سے جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جائے۔

گوانتانامو جیل کے مختلف کمروں میں بند قیدیوں پر کڑی نظر رکھنا اور ان کو تفتیش کاروں تک لے جانا بروکس کی ڈیوٹی میں شامل تھا۔ وہ روز ان قیدیوں پر انسانیت سوز مظالم اور قرآن کی بے حرمتی کے واقعات اپنی آنکھوں سے دیکھتا تھا اور انہیں برا محسوس کرتا تھا۔ اس کے دوسرے ساتھی گارڈز شراب کے عادی، عیاش اور تعصب سے بھرپور تھے اور وہ حکام کی جانب سے ملنے والے احکامات پر اندھا دھند عمل پیرا ہوتے تھے۔ اپنی ڈیوٹی کے دوران اسے ان قیدیوں کے ساتھ ملنے کے کافی مواقع میسر تھے۔ ایسے میں اس کی دوستی مراکش کے قیدی احمد الرشیدی سے ہوگئی جو ہمیشہ اسے اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرتا رہتا تھا۔

ہالڈ بروکس کا کہنا ہے کہ مسلمان قیدیوں کا اپنے مذہب سے لگاؤ اور ظلم و تشدد کے باوجود ان کے چہروں پر مسکراہٹ نے اسے سب سے زیادہ متاثر کیا۔جب اس کے دوسرے ساتھی رات کو سونے کیلئے چلے جاتے تو احمد الرشیدی کے ساتھ سلاخوں سے باہر کھڑے ہو کر گھنٹوں اسلام کے بارے میں آگاہی حاصل کرتا۔6 مہینے میں ہالڈ بروکس اسلام کی تعلیمات سے اتنا متاثر ہوا کہ اس نے اپنے قیدی کے ہاتھوں اسلام قبول کر لیا۔ بروکس نے اسلام قبول کرنے کے بعد نہ صرف شراب بلکہ موسیقی سے بھی توبہ کر لی۔ شروع میں اس نے اپنے ساتھیوں سے اپنے مسلمان ہونے کا ذکر نہیں کیا اور یہ اس کیلئے آسان نہ تھا جب وہ ساتھیوں سے باتھ روم جانے کا بہانہ بنا کر پانچوں وقت کی نماز ادا کرتا۔

مسلمان ہونے کے بعد وہ اپنے فرائض منصبی سے نالاں تھا اور یہ محسوس کرتا تھا کہ حالانکہ اسے آزادی حاصل ہے جو ان قیدیوں کو حاصل نہیں مگر اس کے باوجود وہ ایک قیدی سے بھی بدتر ہے کیونکہ وہ اپنے افسران کا صحیح اور غلط حکم ماننے کا غلام ہے۔ اس کے لئے وہ لمحات بڑے ہی ناخوشگوار ہوتے تھے جب قرآن مجید کی بے حرمتی کی جاتی یا قیدیوں پر تشدد کیا جاتا۔جب اس کے افسران کو اس کے قبول اسلام کا علم ہوا تو انہوں نے اسے فوجی نظم و ضبط کا پابند نہ ہونے کا بہانہ بنا کر فوج سے نکال دیا۔

گوانتانامو بے جیل میں تعینات امریکی فوجی اسلام اور اس کے ماننے والوں کے دلوں سے اس کی محبت کم کرنے میں تو ناکام رہے مگر ان کا ایک اپنا فوجی اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اور اپنے ساتھیوں کے اسلام کے بارے میں رویّے سے متنفر ہو کر مسلمان ہوگیا۔ہالڈ بروکس کے بازو پر بنے Tattoo جس پر ”شیطان کے کہنے پر چلو“ تحریر تھا اب ”خدا کے کہنے پر چلو“ میں تبدیل ہو گیا ہے۔ گوانتانامو بے جیل پر تعیناتی نے بروکس کی زندگی کی کایا پلٹ دی اور وہ جنت کا حقدار بن گیا۔

اَللّٰھُمَّ فَقِّھْنِیْ فِی الدِّیْنِ
اے اﷲ! مجھے دین کی سمجھ عطافرما (بخاری)

 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
ما شاء اللہ لا قوۃ الا باللہ!

اور وہ جنت کا حقدار بن گیا۔
کسی شخص کو اللہ رب العٰلمین یا اللہ کی طرف سے ان کے رسولﷺ کے علاوہ کوئی جنت کی بشارت نہیں دے سکتا۔
کیونکہ کسی کو غیب کا علم نہیں۔ کیا پتہ کل کیا ہوجائے۔ اللہ معاف کریں!

ربنا لا تزغ قلوبنا بعد إذ هديتنا وهب لنا من لدنك رحمة إنك أنت الوهاب
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ما شاء اللہ لا قوۃ الا باللہ!

کسی شخص کو اللہ رب العٰلمین یا اللہ کی طرف سے ان کے رسولﷺ کے علاوہ کوئی جنت کی بشارت نہیں دے سکتا۔
کیونکہ کسی کو غیب کا علم نہیں۔ کیا پتہ کل کیا ہوجائے۔ اللہ معاف کریں!

ربنا لا تزغ قلوبنا بعد إذ هديتنا وهب لنا من لدنك رحمة إنك أنت الوهاب

جزاک اللہ خیرا بھائی

انتیظامہ اس لفظ کو صحیح کر دیں یا پھر اگر سمجھے تو ان شاء اللہ لفظ لکھ دیں اس کے آگے -

اللہ سبحان و تعالیٰ میری خطاء کو اور جس نے یہ تحریر لکھی ہے اس کی غلطی کو بھی معاف فرمائیں - آمین
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
جزاک اللہ خیرا بھائی

انتیظامہ اس لفظ کو صحیح کر دیں یا پھر اگر سمجھے تو ان شاء اللہ لفظ لکھ دیں اس کے آگے -

اللہ سبحان و تعالیٰ میری خطاء کو اور جس نے یہ تحریر لکھی ہے اس کی غلطی کو بھی معاف فرمائیں - آمین
ميرے خیال میں وضاحت ہوگئی ۔ یہی کافی ہے ۔ اگر آپ کی اپنی تحریر ہوتی تو تدوین کرنے میں کوئی حرج نہیں تھا ۔
 
Top