• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

گوگل بھی غزہ پر بمباری کے لیے اسرائیل کا ساتھی

بیبرس

رکن
شمولیت
جون 24، 2014
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
69
پوائنٹ
43

گوگل بھی غزہ پر بمباری کے لیے اسرائیل کا ساتھی
گوگل''غزہ پر بم مارو'' نامی گیم کا میزبان، صارفین ناخوش

منگل 8 شوال 1435هـ - 5 اگست 2014م

دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اپنے ایک حالیہ بیان میں اسرائیلی دہشت گردی کے بعد عالمی سطح پر یہودیوں کی مخالفت سے گریز کا مطالبہ کر کے بالواسطہ اسرائیل کی مدد کی تھی۔ اب سوشل میڈیا کے ایک اہم شعبے گوگل نے کھل کر اور براہ راست اسرائیل کی حمایت میں مہم شروع کر دی ہے، تاہم صارفین کے شدید دباو اور مذمت کی وجہ سے جلد ہی وہ اپنے مذموم ارادے سے تائب ہو گیا ہے۔

گوگل نے ایک ایسی کمپیوٹر گیم کی اپنے ''سرور'' پر میزبانی شروع کی ہے جس کا موضوع ''غزہ پر بم مارو ہے۔ '' گوگل نے یہ جارحانہ اور انسانیت کشی کے جذبے سے لبریز گیم اپنے موبائل پلیٹ فارم انڈرائڈ کے ایپ سٹور پر رکھی ہے۔

اس کھلی غزہ دشمنی پر عالمی سطح پر انسانی حقوق اور امن پر حقیقی یقین رکھنے والے حلقوں نے سخت برا مانا ہےاور گوگل کو بھی برا بھلا کہنا شروع کیا۔ اس پر لعن طعن کا دائرہ وقت کے ساتھ ساتھ پھیل رہا ہے۔

واضح رہے دہشت گردی پر اکسانے اور معصوم انسانوں کی جان لیے کے لیے اشتعال دلانے والی یہ گیم آٹھ جولائی کو اسرائیلی حملے کے آغاز سے چند روزپہلے ریلز کی گئی تا کہ لوگوں کی ذہن سازی کی جائے۔

اسرائیلی فوج کی بمباری سے اب تک لگ بھگ 2000 اہلیان غزہ شہید ہو چکے ہیں۔ لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، تعلیمی ادارے ، مساجد اور ہسپتال تک بمباری کا نشانہ بنائے گئے ہیں، حتی کے اقوام متحدہ کے ادارے بھی تباہ کیے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گوگل کے تعاون سے سامنے آنے والی اس گیم کو بہت سارے لوگوں نے نفرت پھیلانے والی قرار دیا ہے۔ بعض نے اس گیم کی تشہیر کرنے کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر اکسانے سے تعبیر کیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ '' میرے بہن بھائی غزہ میں مر رہے ہیں ، براہ کرم اس گیم کو ''ایپ سٹور'' سے ہٹا دیا جائے، کہ یہ ایک جارحیت ہے۔''

خیال رہے گوگل پر یہ گیم اس کے باوجود ''اپ لوڈ'' کی گئی ہے اس طرح کے مواد پر مبنی آئٹمز کی اپ لوڈنگ غیر قانونی ہے۔
 
  • پسند
Reactions: Dua

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
کیا مسلمانوں کے تیار کردہ سرچ انجن موجود نہیں ؟؟
گوگل اور دیگر یہودی تنظیموں کی ایسی پالیسیوں سے انتہائی افسوس ہوتا ہے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
اینڈرائڈ پر تو کوئی بھی شخص ایپ اپ لوڈ کر سکتا ہے۔ فقط گوگل کے سرورز پر ہونا ، گوگل کو مورد الزام ٹھہرانے کے لئے ناکافی ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
Ye game do din pehle hi google se hata liya gaya he
Kal hi news paper me parha tha
 

راجا

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 19، 2011
پیغامات
733
ری ایکشن اسکور
2,574
پوائنٹ
211
Ye game do din pehle hi google se hata liya gaya he
Kal hi news paper me parha tha
آپ کے کی بورڈ کو کیا ہوا بھائی؟ آپ جیسے سینئر اراکین کے لئے انگریزی حروف میں لکھنا تو قابل دست اندازی انتظامیہ جرم ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
آپ کے کی بورڈ کو کیا ہوا بھائی؟ آپ جیسے سینئر اراکین کے لئے انگریزی حروف میں لکھنا تو قابل دست اندازی انتظامیہ جرم ہے۔
Bhai me mobile se type kar raha hu isliye

Mujhe nahi malum tha is tarah roman me likhna itna bada jurm ho sakta he.t
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
Bhai me mobile se type kar raha hu isliye

Mujhe nahi malum tha is tarah roman me likhna itna bada jurm ho sakta he.t
السلام علیکم ورحمتہ اللہ۔
عامر بھائی ، اتنا سیریس مت لیں۔ان کا مقصد محض وجہ دریافت کرنا لگتا ہے۔ اور کچھ نہیں۔واللہ اعلم!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
کیا مسلمانوں کے تیار کردہ سرچ انجن موجود نہیں ؟؟
گوگل اور دیگر یہودی تنظیموں کی ایسی پالیسیوں سے انتہائی افسوس ہوتا ہے۔
وہ استعمال کون کرے گا؟؟ہم بائیکاٹ بھی کرنا چاہتے ہیں پھر پرفیکشن بھی چاہتے ہیں اسی لیے"آئی ایم ہلال" نامی ایک سرچ انجن ابھر کر ڈوب چکا ہے!!
 
Top