Hina Rafique
رکن
- شمولیت
- اکتوبر 21، 2017
- پیغامات
- 282
- ری ایکشن اسکور
- 18
- پوائنٹ
- 75
*مختلف امراض کے خلاف موثر چند گھریلو ٹوٹکے*
☜مندرجہ ذیل چند گھریلو بٹوٹکے جو مختلف امراض کے خلاف موثر ثابت ہوسکتے ہیں۔
*معدے میں گڑبڑ*
☜اگر آپ کو ہیضہ یا قے کی شکایت ہورہی ہے تو اس کے نتیجے میں خون میں موجود ضروری نمکیات کی شرح بھی کم ہوتی ہے، تو اس کا ایک حل تو چاول ابالنے کے بعد بچ جانے والا نمکین پانی پینا ہے۔ ناٹنگھم یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق چاول مین کاربوہائیڈریٹس ہوتا ہے جو کہ جسم میں جاکر شوگر کی شکل اختیار کرلیتا ہے اور معدے میں یہ جذب ہونے والے میکنزم بن جاتے ہیں، اس سے پانی اور نمک کو ہضم ہونے میں مدد ملتی ہے، جبکہ یہ مشروب توانائی بھی فراہم کرتا ہے۔ اس کے لیے چاولوں کو نمک ملے پانی میں ابالیں، جس کو کسی چیز میں جمع کرکے ٹھنڈا کریں اور دن بھر پیتے رہیں۔
*آدھے سر کا درد*
☜آدھے سر کا درد ہو تو ایلو ویرا کو استعمال کرکے دیکھیں، اس میں متعدد اجزاءموجود ہوتے ہیں جو کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاتے ہیں اور ورم کش خصوصیات بھی رکھتے ہیں، تاہم کچھ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سر درد اور آدھے سر کے درد کے بھی بہترین ہے اور یہ پٹھوں کو سکون پہنچانے میں مددگار چیز ہے، اس کے لیے ایلوویرا جیل کو ہاتھوں اور چہرے پر مل لیں جبکہ اس کی مہک بھی کافی حد تک تکلیف میں کمی لاسکتی ہے۔
*خشک جلد*
☜خشک جلد یا خارش کی صورت میں دلیے کو استعمال کرکے دیکھیں، طبی ماہرین کے مطابق جو کے دلیے میں ایسے کیمیکلز ہوتے ہیں جو خارش کو کم کرتے ہیں جبکہ ان میں موجود آئل جلد کو نمی فراہم کرتا ہے۔ کسی کپڑے میں دلیے کو بھر کر نلکے کے ساتھ اس طرح لٹکائیں کہ پانی ان سے گزر کر بالٹی میں گرے اور پھر اس سے نہا لیں۔
*مہاسے*
☜لیموں نئے کیل مہاسوں کو ابھرنے کی روک تھام کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کی شفافیت کے لیے بہترین ہے۔ لیموں کے عرق میں روئی کو ڈبوئیں اور کیل مہاسوں پر دبا کر رکھ لیں اور کچھ دیر بعد اسے ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔
*جلد چھل جانا یا خراشیں*
☜اگر خراش یا جلد چھل گئی ہے تو سرکہ جلد کی سطح پر دوران خون کو ہموار رکھنے میں مدد دیتا ہے، اس کے لیے کپڑے کی ایک پٹی کو سرکے میں ڈبو کر 20 منٹ تک متاثرہ جگہ پر لگا رہنے دیں اور دن بھر اس عمل کو دہرائیں