عابدالرحمٰن
سینئر رکن
- شمولیت
- اکتوبر 18، 2012
- پیغامات
- 1,124
- ری ایکشن اسکور
- 3,234
- پوائنٹ
- 240
السلام علیکم
پیش کردہ: عابدالرحمٰن مظاہری بجنوری
انڈوں کو محفوظ رکھنے کا طریقہ:
انڈوں کو پسے ہوئے نمک میں ملاکررکھ دیجئے یا گرم پگھلے ہوئے موم میں ڈبو کر رکھ دیجئے انڈے کافی دنوں تک محفوظ رہیں گے۔
آلو کو گھلنے سے محفوظ کرنا:
آلوؤں کو چھیل کر اس کے دوٹکڑے کریں اور ان کو نمک لگا کر رکھ دیں اور تقریباً پندرہ منٹ کے بعد پکنے کے لیے رکھ دیں آلو گھلنے سے محفوظ رہے گا۔
پیاز کاٹتے وقت آنسو نکلنے سے محفوظ رہنے کا طریقہ:
پیاز کے چھلکے اتار کر دو ٹکڑے کرلیں اور پانی میں ڈالدیں دیر بعد اس کو کاٹئے رونا نہیں آئے گا۔
ہاتھوں میں مرچ کی جلن نہ لگنا:
نیل کے پانی میں یا پانی میں گڑ کی ڈلی ڈال کر ہاتھوں کو ملیں مرچ کی جلن ختم ہوجائے گی۔
لیموں کا پورا عرق نکالنا:
لیموں کو گرم پانی میں ڈبودیں پھر کاٹ کر نچوڑیں پورا عرق حاصل ہوگا۔
گوشت کو محفوظ کرنے کا طریقہ:
گوشت کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے دھوپ میں سکھالیں ،اس کے بعد پسا ہوا کوئلہ بچھائیں اس کے اوپر کپڑا ڈال دیں اس کپڑے پر گوشت کے ٹکڑوں کو بچھا دیںاس کے بعد اس گوشت پر کپڑا بچھائیں اور پھر اس کپڑے پر پسا ہوا کوئیلہ بچھا دیں۔بس گوشت محفوظ کافی دن کے بعد بھی خراب نہ ہوگا۔
ٹماٹر تازہ رکھنے کا طریقہ:
ٹماٹروں کے سر پر تھوڑا موم لگادیںیا نمک والے پانی میں ڈالدیں ٹماٹر کافی دیر تک ترو تازہ رہیں گے۔
مچھلی کی بو دور کرنا:
مچھلی کے ٹکڑوں کو لیموں عرق میں دھونے سے بو دور ہاجاتی ہے۔
دہی جلد جمانے کا طریقہ:
دہی اگر جلد جمانی ہوتو اس میں ٹارٹک ایسڈ ڈال دیں دہی بہت جلد جم جائے گی۔