• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

گھر پر ایئر فرشنر بنا کر اپنا گھر مہکائیں۔

Hina Rafique

رکن
شمولیت
اکتوبر 21، 2017
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
75
✨گھر پر ائیر فریشنر بنائیں✨
مہنگے ائیر فریشنر سے جان چھڑائیں
ہمارے گھر میں اور خاص طور پر کچن میں بہت سی ایسی اشیاء با آسانی مل سکتی ہیں جن کا اگر سمجھداری سے استعمال کیا جائے تونہ صرف ہم اپنے گھر اور دفتر کی نا گوار بو کو کم کر سکتے ہیں بلکہ سہانی خوشبو اور مہکی فضائیں ہر سو پھیلا سکتے
عطر اور خوشبویات کا استعمال ایک صاف سپرے بوتل لیں اس میں پانی ڈالیں. اور عطر کے کچھ قطرے ملا لیں اچھے سے ہلا لیں ائیر فریشنر تیار ہے. بازار سے بہت قسم کی عطر مل جاتہ مختلف پھولوں کی عطر بھی مل جاتی. جو پسند ہو استعمال کریں پھولوں کی سوکھی پتیاں

کہا جاتا ہے کہ اگر کمرے میں ایک کھلے برتن میں تازہ پانی ڈال کر رکھ دیا جائے تو قدرتی طور پر ماحول میں پائی جانے والی اپمیورٹیس اس پانی میں جذب ہونے لگتی ہیں اور ماحول کی آلودگی کم ہو جاتی ہے ۔اور اگر ہم تازے پانی میں گلاب کی سوکھی پتیاں ڈال کر ایک جوش دے دیں اوراپنے کمرے میں سائڈ ٹیبل پر رکھ لیں تو کمرے کے حبس کو کم کیا جاسکتا ہے اور خوشبو دار فضا ائم کی جا سکتی ہے

✨ پاﺅچ ائیرفریشنر✨

کمرے میں قدرتی خوشبو پیدا کرنے کے لئے یہ بھی کیا جا سکتا ہے کہ آپ ایک ململ کا کپڑا لیں اس میں سوکھی پتیاں ، ( گلاب ےا چمبیلی ،)ڈال کر اس ہی پھول کی خوشبو کا عطر یا تیل چھڑک دیں ،ا ب ململ کے کپڑے کی پوٹلی بنا کر ربن سے باندھ دیں آپ کپڑےنت نئے طریقوں سے سجا بھی سکتے ہیں ۔یہ پوٹلی آپ اپنی گاڑی میں کچن میں اور واش روم میں بھی لٹکا سکتے ہیں۔

کھانے کا سوڈا اور لیموں کے چھلکے بھی پاﺅچ میں ڈالے جا سکتے ہیں جو کہ بدبو پیدا کرنے والے جراثیم کو بھگاتے ہیں ۔
ووڈن ائیر فریشنر

ووڈن ائیر فریشنر بنانے کے لئے جن چیزوں کی ضرورت ہو گی ان میں ( دو انچ کے لکڑی کے چوکور ٹکڑے دس سے بارہ عدد ، خوشبو دار تیل اور گلاس کا پیالہ ےا جار اور فوڈ کلر )

سب سے پہلے پینٹ برش کی مدد سے لکڑی کے ٹکڑوں پر مختلف رنگ کر لیں اور جس سوکھ جائیں تو ان پر اپنی پسند کا کوئی بھی عطر یا تیل لگا دیں اورایک دن تک انھیں تیل میں ہی رکھیں اب ان لکڑی کے ٹکڑوں کو خوبصورت گلاس کے پیالے میں ڈال کر گھر کے کسی بھی کونے میں رکھ لیں ،اس طرح آپ کے گھر میں خوشبو مہکتی رہے گی آپ کچھ عرصے بعد ان ٹکڑوں کو دوبارہ تیل میں ڈال کر خوشبو مزید بڑھا سکتے ہیں

اورنج کینڈلکینڈل

آج کل سینٹ کینڈل کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے جو بازار میں مہنگے داموں فروخت ہوتی ہیں لیکن آپ انھیں گھر میں با آسانی بنا سکتے
ایک کینو کو دو ٹکڑوں میں کا ٹیں ۔اب کانٹے کی مدد سے آدھے کینو کا گودا اس طرح نکالیں کہ کینو کے بیچ میں اس کا تنا ( سخت سفید حصہ برقرار رہے )اب کینو کو اچھی طرح سکھا کر اس میں کوکونٹ آئل اور اورنج کلر ڈال دیں خیال رکھیں کی کینو توازن میں رہے تاکہ تیل گرے نہیں ۔اب کینو کا درمیانی سفید حصہ کو جلائیں ۔خوشبو اور روشنی سے گھر کو چمکائیں ۔

جیل ائیر فریشنر

اگر آپ لیکوئڈ یا سولڈ ائیر فریشنر استعمال نہیں کرنا چاہتے تو آپ جیل ائیر ریشنر بنا سکتے ہیں ۔ اسے بنانے کے لئے ایک ہیٹ پروف گلاس جا ر میں کوئی بھی اچھی فریگنسس آئل یا عطر ڈال دیں اور چند قطرے رنگ ٹپکا دیں ۔ دوسری طرف ایک کپ پانی میں ایک چمچ نمک اور ایک دو پیئکٹ جیلاٹن ڈال دیں اور پکا لیں ( جیلاٹن کلر لیس اور ین فلیورڈ ہانا چاہیئے ۔) اب یہ مکسچر اس گلاس جار میں ڈال کر روم ٹمپریچر پر ٹھنڈا کر لیں اور جار کو سجا کر کمرے میں رکھ لیں اسی طرح آپ اس مکسچر سے چھوٹے چھوٹے کئی جار بھی بنا سکتے ہیں ۔س

لیکوئیڈ ائیرفریشنر

۱۔ لوینڈر ، جائفل،دارچینی اور لونگ ہم مقدار لیں اور ( چار چمچے ) اور دو گلاس پانی میں ڈال کر سمر کرلیں ( ایک جوش آتے ہی اتار لیں ) ٹھنڈا کرکے کسی چوڑے منہ والے برتن میں ڈال دیں اس لیکوئڈ کو آپ ڈائننگ ٹیبل پر رکس سکتے ہیں ۔
۔ اورنج کے چھلکے دو عدد ایک ادرک کا ٹکڑا ، آلمنڈ ایسنس چند قطرے پانی میں ڈال کر جوش دیں اس لیکوئڈ کو آپ کچن میں رکھ سکتے ہیں۔

۔ اگر آپ کے کمرے میں اے سی چلتا ہے اور کھانوں کی مہک کمرے میں بس گئی ہے اس مہک کو بگانے کے لئے سب سے بہترین حل یہ ہے کہ آپ اپنے کمرے میں ونیلا لیکوئڈ ( ونیلا اسٹکس اور پانی کو پکا لیں ) رکھیں اس سے کمرہ بھینی بھنی خوشبو سے مہکتا رہے گا
 

Hina Rafique

رکن
شمولیت
اکتوبر 21، 2017
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
75
☘
پانچ ایسی غذائیں جو آپ کو خوبصورت بنائیں

کون نہیں چاہتا کہ وہ خوبصورت دکھے اور اس کی جلد حسین اور شاداب ہو جائے ۔ بہت سے افراد چہرے کی جِلد کو نرم وملائم ،چکنا اور شاداب رکھنے کے لیے مختلف کریمیں ،لوشن اور ماسک استعمال کرتے ہیں ۔خاص طور پر خواتین اپنے حسن پر کافی رقم خرچ کرتی ہیں ،حالانکہ وہ اس بات کو فراموش کردیتی ہیں کہ ایسی غذائیں بھی دستیاب ہیں ،جو ا ن کے حسن وجمال میں اضافہ کر سکتی ہیں ۔ذیل میں کچھ ایسی ہی پانچ غذاؤں کا تذکرہ کیا جارہا ہے جن کا استعمال چہرہ کو خوبصورت اور شاداب بنادے گا:

☘ شملہ مرچ☘
شملہ مرچ میں وٹامن سی اور فولاد کی بڑی مقدار شامل ہوتی ہے ، جو چہرے سے جھریوں کو خاتمہ کرنے میں مدد دیتی ہے۔ خاص طور پر آنکھوں کے قریب پڑی جھرّیاں آہستہ آہستہ غائب ہوجاتی ہیں اور آپ کی جِلد کو صحت مندرکھتی ہے ،چوں کہ اس میں وٹامن بی2اور فولیٹ بھی شامل ہوتا ہے۔لہٰذا یہ بے چینی وافسردگی (ڈپریشن )کو بھی دور کرتی ہے ۔اسے کھانے سے دل کی بیماریوں میں بھی کمی آتی ہے ۔

ڈارک چاکلیٹ
ڈارک چاکلیٹ میں فلیوونائڈز(flavonoids) ہوتے ہیں اور یہ اینٹی اوکسیڈینٹ(antioxidant) ہوتا ہے ،لہٰذ اس چاکلیٹ کے استعمال سے آپ کی جِلد چمک دار اورجوان رہتی ہے۔ ڈارک چاکلیٹ آپ کے چہرے کو دھوپ کی تمازت سے محفوظ رکھتا ہے ۔اس کے علاوہ یہ ذہنی دباؤ کو کم کرتا ہے جس سے چہرے پر جھرّیاں کم پڑتی ہیں اور چہرہ کھِلا کھِلا لگتا ہے ۔ڈارک چاکلیٹ کے فوائد میں دل کی صحت میں اضافہ اور تھکن سے بچاؤ بھی شامل ہیں ۔
لیموں
لیموں وٹامن سی کا خزانہ ہے ،اسی لیے یہ چہرے سے سیاہ داغ دھبّے ،مہاسے اور کیلیں ختم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔یہ جِلدی بیماریوں خصوصاًیگزیما (eczema) کو بھی دُور کرتا ہے۔
وٹامن سی کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتا ہے اور بہت سی بیماریوں کو آپ سے دور کرتا ہے ۔ لیموں خاص طور پر وائرس کے ذریعے ہونے والےانفیکشن کو ختم کرنے اور سانس کے مرض کی شدت کو کم کرنے میں انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔

دہی
دہی میں لیکٹک ایسڈ (lactic acid) شامل ہوتا ہے جو جِلد کے خلیوں کی مرمت کرتا ہے اور اسے جِلا بخشا ہے ۔وقت سے پہلے آنے والے بڑھاپے کو آ پ کے چہرے پر عیاں ہونےسے روکتا ہے وہ افراد جو اپنی جِلد کو شگفتہ ،ملائم اور شاداب رکھنا چاہتے ہیں ،معالج انھیں دہی کا ما سک لگانے کا مشورہ دیتے ہیں ۔اس کے علاوہ دہی میں کیلشئیم اور وٹامن بھی موجود ہوتی ہے ،جس سے جوڑوں کی بیماریاں ،خاص طور پر ہڈیوں کا بھُر بھُر ا پن (اوسٹیو پوروسز)دور ہوتا ہے ۔ دہی کو پابندی سے کھانے سے ہاضمے کا نظام درست رہتا ہے ،کیوں کہ اس میں صحت منداجزاء کی بڑی تعداد شامل ہوتی ہے ۔جاتا ہے ۔

انڈا
انڈے میں وٹامن ڈی اور بایوٹن(biotin) ہوتی ہے ،جوخود بھی وٹامن میں شمار ہوتی ہے ۔یہ انسانی جِلد کو کیل مہا سوں ، ریشز اور خشکی سے بچاتی ہے۔ اس کے علاوہ انڈا قوتِ مدافعت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ انڈا چوں کہ اینٹی اوکسیڈینٹ ہوتا ہے ،لہٰذا یہ کورنیا(cornea) کے سفید حصے میں پیدا ہونے والی خرابی کو دور کرتا اور موتیا سے بچاتا ہے ۔اس کے علاوہ انڈا آپ کو توانائی فراہم کرتا ہے ۔اس میں پروٹین بھی ہوتا ہے جو ہڈیوں اور عضلات کے لیے بے حد ضروری ہے ۔
 

Hina Rafique

رکن
شمولیت
اکتوبر 21، 2017
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
75
جلد کی خشکی دور کرنے کےٹوٹکے
جلد کی سطح ایک آئل مشین کی طرح کام کرتی ہے ، لیکن کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ڈیمانڈ کے مطابق تیل بن نہیں پاتا ایسے میں جلد کو مناسب دیکھ بھال اور غذاؤں کے ذریعے نرم وملائم رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ سردیوں کے موسم میں خصوصاًنہانے کے بعد جلد خشک ہو جاتی ہے اور پھٹنا شروع ہوجاتی ہے ایسے میں جلد کو موائسچرائز کرنا ضروری ہے ۔ خشک جلد کو نمی فراہم کرنے کے لیے مندرجہ ذیل نسخے اپنا کر دیکھیں :

دود ھ کا استعمال
دودھ ایک قدرتی موائسچرائزر ہے ۔ دودھ میں موجود لیکٹک ایسڈ مردہ خلیات کو ایکسفولیئٹ کرتا ہے اور جلد کی نمی محفوظ کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے ۔ ایک نرم کپڑے کو دودھ میں بھگوئیں اور جلد کا وہ حصہ جو خشک ہو رہا ہو اس پر رکھ دیں ۔ کپڑا اس جگہ پر پانچ منٹ رکھا رہنے دیں ۔ پھر جلد کو پانی سے ہلکا سا دھو لیں ۔ اس پر تھوڑی سی چینی سے مساج کریں ۔ خشک جلد نرم و ملائم ہو جائے گی ۔ اس کے علاوہ دودھ کو غذا کے طور پر بھی استعمال کریں ۔

نہانے میں احتیاط
اگر آپ کی جلد زیادہ خشک ہو تو پندرہ منٹ سے زیادہ دیر تک نہ نہائیں۔ زیادہ دیر تک پانی میں رہنے سے جلد خشک ہو جاتی ہے ۔ زیادہ دیر تک شاور کے نیچے رہنے سے جلد سے ضروری تیل بھی بہہ جاتے ہیں ۔ زیادہ گرم پانی سے نہ نہائیں۔ پانی ہلکا کنکنا رکھیں ۔ نہانے کے بعد جلد کو تولیے سے رگڑیں نہیں ہلکے ہلکے پونچھیں ۔پھر کوئی اچھا لوشن جسم پر مل لیں ۔

اومیگا تھری فیٹی ایسڈ
صحت مند جلد کے لیے مچھلی بے حد ضروری ہے ۔ مچھلی میں موجود ااومیگا تھری فیٹی ایسڈجلد کو ضروری توانائی فراہم کرتا ہے ۔ اسے کے علاوہ یہ غذائی اجزا کئی دیگر غذاؤں جیسے اخروٹ ، ایوا کاڈاور السی کے بیج کے تیل میں بھی موجود ہوتا ہے ۔

شہد کا ماسک
چہرے کی خشکی دور کرنے کے لیے دو پسے ہوئے باداموں میں ایک چمچہ انڈے کی سفیدی اور چند قطرے شہد اور ایک چمچہ پسا ہوا ناریل شامل کرلیں ۔ اب اس پیسٹ کو چہرے پر لگالیں پانچ سے دس منٹ بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔ اس کے علاہ آپ صرف شہد بھی چہرے پر لگاسکتی ہیں ۔ دس سے پندرہ منٹ لگا رہنے دیں پھر ہلکے گرم پانی سے نہا لیں ۔

تیل کا استعمال
جلد کا تیل سے مساج خشکی دور کرنے کا ایک قدرتی اور قدیم نسخہ ہے ۔ جلد کے لیے زیتون کا تیل میٹھے باداموں کا تیل مفید ہے ۔ ان سے جلد کا باقائدگی سے مساج کریں ۔ اس سے نہ صرف جلد نرم ہو جائے گی بلکہ چمکنے لگے گی ۔ اس کے علاوہ سونے سے پہلے ایک گلاس گرم دودھ میں چند قطرے بادام کے تیل کے ڈال کر سونے پیا کریں۔

پانی زیادہ پئیں
جلد کو پانی کی بے انتہا ضرورت ہوتی ہے ۔ خشک موسم میں تو یہ ضرورت اور بھی بڑھ جاتی ہے ۔ صبح اٹھتے ہی ایک گلاس ہلکا گرم پانی ضرور پئیں ۔ اس سے جلد اور جسم فاضل مادوں سے پاک ہو جاتے ہیں ۔ پانی کا سہی استعمال جلد کو اندر سے صاف رکھتا ہے اور خشک نہیں ہونے دیتا .
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
کیا آپ نے یہ معلومات کسی مستند ادارے حاصل کی ہیں اور آپ نے تجربہ بھی کیا ہے ؟
 
Top