• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

گھٹنوں میں درد کا عارضہ

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
میرے دیرینہ مخلص اور محسن بزرگ محمد منصور صاحب کے مزاج میں کْرید تحقیق اور ریسرچ بہت زیادہ ہے وہ جب بھی ملتے ہیں تو کوئی انوکھی بات یا نادر انمول فارمولا' نسخہ یا کوئی حیرت انگیز ٹوٹا ضرور بتاتے ہیں۔اس دفعہ ایک چونکا دینے والا عام سا نسخہ بتایا جو لاعلاج اور مایوس مریضوں کیلئے آخری کرن ہے سب سے پہلے آپ ان کے قلم سے اس حیرت انگیز ٹوٹکے کو ملاحظہ فرمائیں۔ ہمارے ایک دوست اختر صاحب پی ٹی سی ایل میں آفیسر ہیں۔ کافی عرصہ سے صاحب فراش ہیں دو دفعہ ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن ہوچکا ہے۔ اسی دوران گھٹنوں میں درد کا عارضہ لاحق ہوگیا۔ کسی سے سْن رکھا ہوگا کہ لاہور میں گھٹنوں کے اندر کوئی فٹنگ لگاتے ہیں جس سے مریض صحت مند لوگوں کی طرح چلنے پھرنے لگتا ہے۔ مجھے دریافت احوال کیلئے تاکید کی۔ چنانچہ یہ صورت حال سامنے آئی کہ ڈاکٹر ہسپتال لاہور میں ڈاکٹر جی اے شاہ صاحب یہ آپریشن کرتے ہیں۔ خرچہ پانچ لاکھ روپے ہے۔ ریلوے اسٹیشن کے قریب آسٹریلیا مسجد کے مقابل کلفٹن ہوٹل کے مالک میر صاحب نے بھی یہ آپریشن کرایا ہے۔ میں نے اْن کے پاس حاضر ہوکر صورت حال کی وضاحت کی درخواست کی۔ انہوں نے فرمایا کہ ہاں میں نے یہ آپریشن کرایا ہے۔ پھر چل کر بھی دکھایا۔ کافی مطمئن دکھائی دیتے تھے۔

آپ آپریشن نہ کروائیں!: مگر انہوں نے ساتھ ہی یہ ارشاد فرمایا کہ میں جب یہ آپریشن کراچکا تو میرے ایک دوست مولانا سیف الدین سیف صاحب کا فون آیا کہ یہ آپریشن نہ کرائیں وہ بھی اسی مرض میں مبتلا تھے۔ انہوں نے فرمایا کہ میں نے یہ نسخہ استعمال کیا اور اللہ کے فضل سے عام آدمی کی طرح چلنے پھرنے لگا ہوں۔ کوئی تکلیف بھی نہیں۔ اس سے قبل آسرے کے بغیر نہیں چل سکتا تھا۔ کئی دیگر احباب کو بھی نسخہ استعمال کرایا الحمدللہ ان کو بھی بہت فائدہ ہوا۔ انہوں نے نیچے درج کردہ نسخہ مجھے لکھوایا۔

نسخہ: گوند کتیرہ ایک چھٹانک' گوند ببول (کیکر) ایک پاؤ' گھی دیسی ایک چاول والا چمچ۔

ترکیب: گوند کو لکڑی کے چھلکوں اور مٹی وغیرہ سے اچھی طرح صاف کرلیں۔ گوند کی گولیوں پر باہر سے ہلکا ہلکا گھی لگائیں تاکہ گرم کرتے وقت یہ برتن سے نہ چپکیں (اس لیے ضروری نہیں کہ سارا چمچہ ہی استعمال ہو کم بھی استعمال ہوسکتا ہے یعنی ضرورت کے درجہ میں) پھر بہت ہی ہلکی آنچ پر گوند گرم کرکے براؤن کرلیں اور ٹھنڈا ہونے پر گرائنڈر میں باریک پیس لیں۔ خوراک صبح شام ایک چمچہ (چاول والا) گرم دودھ یا گرم پانی میں160خوب اچھی طرح حل کرکے کھانے کے ایک گھنٹہ بعد لیں دن میں دو بار۔

میں نے بعدازاں مولانا صاحب سے خود بھی بات کرکے مزید وضاحت حاصل کی۔بندہ نے حضرت مولانا سیف الدین سیف کو فون کیا نہایت شفقت فرمائی اور بندہ سے اس نسخہ سے متعلق تفصیلی گفتگو فرمائی۔ حضرت مولانا نے فرمایا کہ میری عمر اس وقت 65 سال ہے۔ میں گھٹنوں کمر اور جوڑوں کے درد اور امراض کی وجہ سے تقریباً معذور ہوگیا تھا کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھتا' رکوع' سجدہ نہیں کرسکتا تھا۔ کراچی کی خاتون نے یہ نسخہ مجھے بتایا کہ وہ خود اس مرض میں مبتلا تھی اور بالکل معذور تھی اس خاتون کی صورت حال یہ تھی کہ وہ بالکل حرکت نہیں کرسکتی تھی نہایت بے حرکت اور بے جان ہوگئی تھی بے شمار علاج معالجے کرائے لیکن کارگر نہ ہوئے اور جسم آہستہ آہستہ معذور ہوتا گیا۔ پھر تو اٹھنا بیٹھنا بھی ختم ہوگیا۔ کوئی دوسرا اٹھاتا بیٹھاتا اور حاجت کیلئے بھی معاون خاتون کی ضرورت ہوتی تھی۔ اس خاتون کو کسی سے یہ الہامی نسخہ ملا دو ہفتے کے استعمال سے اس کی طبیعت میں لاجواب فرق پڑا تو اسے یقین پیدا ہوگیا کہ میں واقعی تندرست ہوسکتی ہوں اب اسے مستقل استعمال کرنا شروع کردیا اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بالکل تندرست اور طبیعت بحال ہوگئی۔

آج بالکل تندرست ہوں:مولانا نیاس خاتون کا نسخہ خود استعمال کیا اور آج بالکل تندرست ہیں مولانا نے فرمایا کہ مہروں کی کوئی تکلیف ہو جوڑوں میں درد' پٹھوں میں کھچاؤ' تناؤاور بے چینی ہو تو اس کا آخر علاج ہے۔ مزید بتایا کہ ہڈی کے ہر درد اوردکھ کا شافی علاج ہے۔ یہ نسخہ 15 سے 20 دن میں اپنا اثر دکھاتا ہے اور دو ماہ مستقل استعمال کریں تو بے ضرر اور کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔مولانا نے فرمایا کہ انہوں نے اب تک یہ نسخہ نامعلوم کتنے لوگوں کو بتایا جس نے بھی استعمال کیا معذوری سے نکل کر صحت اور تندرستی کی طرف مائل ہوگیا اور نہایت مشکور ہو ہاں یہ کبھی نہ سوچیں شاید یہ نسخہ ٹھنڈا ہے مزید جوڑوں کی تکلیف دے گا۔ ایسا ہرگز نہیں یہ معتدل مزاج ہے اور ہر مزاج طبیعت کو نہایت نفع دے گا۔اس نسخہ کے مزید فوائد اگر آپ پڑھیں تو آپ کی عقل حیران رہ جائے گی۔ خواتین کی پرانی کمر' ٹانگوں اور رانوں کی اٹھن یا وہ مرد و خواتین جو رات کو ٹانگیں باندھ کر سوتے ہیں اور بدن پر یا ٹانگوں پر تیل کی مالش کرتے ہیں۔ عورتوں کی پرانی سے پرانی لیکوریا حتیٰ کہ بے اولاد تک کیلئے اکسیر لاجواب فوائد ہیں بلکہ عورتوں کیلئے ان کی خاص بیماریوں میں نہایت مفید ہے۔ مزید فرمایا کہ ایک سال سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے یہ مردوں کیلئے بھی نہایت لاجواب ہے مردوں کی کمزوری قطروں کی بیماری' کثرت احتلام اور جریان کیلئے بار بار کا آزمودہ ہے۔

ایڈیٹر کا ذاتی تجربہ:نوٹ:۔ میرا ذاتی تجربہ ہے۔ اگر اس میں مرجان یا حلزون جسے سنکھ بھی کہتے ہیں کا آگ دیا ہوا اور کھرل کیا ہوا بالکل تھوڑا سفوف بھی شامل کرلیا جائے تو نسخہ میں چار چاند لگ جاتے ہیں اور اس کی تاثیر حیرت انگیز طور پر بڑھ جاتی ہے۔ میں ذاتی طور پر اپنے مریضوں کو جو نسخہ دینا ہو وہ یہی دیتا ہوں اس سے کچھ قیمت بڑھ جاتی ہے لیکن نفع لاجواب ہوتا ہے ویسے پہلے والا نسخہ خود لاجواب ہے اور اپنی مثال آپ ہے۔
http://www.naibaat.pk/?p=82103c
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
جزاک اللہ خیرا۔
خوراک صبح شام ایک چمچہ (چاول والا) گرم دودھ یا گرم پانی میں160خوب اچھی طرح حل کرکے کھانے کے ایک گھنٹہ بعد لیں دن میں دو بار۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
محترم بھائی! 160 کی وضاحت کردیں
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
جزاک اللہ خیرا۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ
محترم بھائی! 160 کی وضاحت کردیں
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و بر کاتہ نعیم بھائی!
یہ اصل مضمون میں بھی اسی طرح لکھا ہے، یہ غالباً مس پرنٹ ہے۔ میرا خیال ہے کہ 160 گرام ہوگا
واللہ اعلم
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

یوسف بھائی جہاں تک مجھے یاد ھے تو پنجابی میں گھٹنا اور گوڈا میں فرق ھے جیسے "گھٹنا" پاؤں کا جوڑ ہوتا ھے۔ "گوڈا" پنی اور ران کا جوڑ۔

گھٹنا کی درد کو حکمت میں شائد درد عرق النساء کہا جاتا ھے جس سے پاؤں بھی متاثر ہوتا ھے۔ اور اس کے ہونے پر بہت سی وجوہات ہیں۔

گوڈے کے درد پر میری والدہ کو بھی تھا اچانک ہوا تھا جس پر چلنا پھڑنا مشکل تھا، علاج کے حوالہ سے ہر قسم کا علاج کروا چکی تھی مگر آخری حل یہی تھا کہ گوڈوں میں فٹنگ لگوا لیں، جس پر ڈاکٹر صاحب نے دو گوڈوں کے 10 لاکھ لئے اور کوئی 6 گھنٹے ایک آپریشن کو لگے جس پر ڈاکٹر صاحب کہیں اور جانا پڑ گیا اور دوسرا آپریشن رہ گیا۔ پھر آپریشن کامیاب رہا مگر اس دوران ان کی حالت اتنی خراب رہی کہ انہیں مجھے پاکستان بلوانا پڑا کہ مجھے مل جاؤ جس وجہ سے میں 6 دن کے لئے پاکستان آیا تھا۔ یہ گوڈا اب بالکل ٹھیک ھے جس پر چلنے میں اس گوڈے میں کوئی پرابلم نہیں مگر طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے وہ اب دوسرے گوڈے کے آپریشن پر راضی نہیں ہو رہیں اور اب الحمد اللہ نارمل ہیں۔

باقی یوسف بھائی نے علاج پر جو لکھا تو اس پر ایسا ھے کہ علاج کوئی بھی ہو کروانا چاہئے، شرطیہ علاج پر ہر انسان کے جسم کے اندرونی پارٹس کے مطابق ہر علاج سب کو موافق نہیں ہوتا، کسی کو شفاء ملتی ھے اور کسی کو نہیں، مگر نسخہ ضرور آزمانا چاہئے شائد آپ کے مزاج کے مطابق اس نسخہ میں شفاء ہو۔

والسلام
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
السلام علیکم

یوسف بھائی جہاں تک مجھے یاد ھے تو پنجابی میں گھٹنا اور گوڈا میں فرق ھے جیسے "گھٹنا" پاؤں کا جوڑ ہوتا ھے۔ "گوڈا" پنی اور ران کا جوڑ۔
محترم بھائی میرے خیال میں گھٹنا اردو میں اور گوڈا اردو میں ایک ہی چیز کو کہتے ہین یعنی ران کے جوڑ کو
اور جو آپ پاؤں کے جوڑ کی بات کر رہے ہیں اسکو اردو میں ٹخنہ اور پنجابی میں گٹا کہتے ہیں

جیسے ہم نے لوگوں سے سنا ہے کہ تمھارے تو گٹے گوڈے ختم ہو گئے تو وہاں گٹے سے مراد ٹخنہ اور گوڈے سے مراد گھٹنا ہوتا ہے
البتہ میں چونکہ پنجابی نہیں جانتا اس لئے کوئی اور پنجابی جاننے والا بھائی تصحیح کر سکتا ہے
باقی آپ نے جو یہ لکھا ہے کہ ہر حکمت کا علاج ہر کسی کے لئے ایک جیسے نتائج نہیں لاتا تو یہ سو فیصد درست ہے اصل میں جن کسی حکیم کا علاج پانچ بندوں کو صحیح کرتا ہے اور پچاس بندوں کو صحیح نہیں بیٹھتا تو 50 مریض تو بھول جاتے ہیں مگر وہ 5 مریض لوگوں کو اسکی افادیت نیک نیتی کے پہلو سے بتاتے ہیں جس کی شہرے ہو جاتی ہے اور لوگوں کے سامنے چونکہ صرف وہی 5 مریض ہی سو فیصد ہوتے ہیں اسلئے وہ اسکا علاج سو فیصد سمجھ لیتے ہیں
یہی حال میں نے پیروں کے معاملے میں دیکھا ہے کہ جب ضعیف العقیدہ کسی پیر سے مانگتے ہیں تو 100 میں سے دو نے ویسے ہی ٹھیک ہونا ہوتا ہے یا اللہ لوگوں کا ایمان چیک کرنے کے لئے انکی مراد پوری کر دیتا ہے اب باقی 98 تو روزانہ سیکڑوں پیروں کے پاس جگہ جگہ جا کر خاک چھانتے ہیں انکو بتلانے کی فرصت ہی نہیں ہوتی مگر جو 2 لوگ لوگوں کو بتاتے ہیں اسکو سو فیصد سمجھ کر لوگوں کے عقائد خراب ہو جاتے ہیں
اسی بارے سلطان باہو کے بارے مشہور ہے کہ جو بے اولاد وہاں خاص بیر کے نیچے جھولی پھیلا کر بیٹھے تو اگر بیر گرے گا تو بیٹا ہو گا اور اگر پتہ گرے گا تو بیٹی اور اگر کچھ نہیں گرے گا تو کچھ نہیں ہو گا اب روزانہ سہکڑوں لوگ یہ کام کرتے ہین مگر اکا دکا کو اللہ جب اسکے مطابق انعام دے دیتا ہے تو وہ سب کو کہتے پھرتے ہیں کہ واقعی ایسا ہوا
انکو اگر چیلنج کر دیا جائے کہ ہم 10 بے اولاد جوڑے لے کر آتے ہیں ان پر تجربہ کرتے ہیں اگر کامیاب نہ ہوا تو کیا جرمانہ دو گے تو وہ بھاگ جاتے ہیں
اسی طرح کا ایک واقعہ ہمارے شیخ محترم عبد الغفار اعوان صاحب نے سنایا تھا تھوڑا بہت مفہوم یاد ہے کہ سعودیہ میں قیام کے دوران ایک اسی طرح کا انسان دعوی کر بیٹھا کہ میں جس کو چاہوں دنیا سے اٹھا کر لا سکتا ہوں تو اسکو کہا گیا کہ ایریل شیرون کو یہاں لے آؤ اب وہ پھنس گیا تو اسنے شرط لگا دی کہ مجھے اتنے کروڑ دو تو یہ کام کروں گا وہاں ایک امیر آدمی نے چیک کاٹ کے دے دیا اور کہا کہ یہ کام ان کرنا ہو گا مگر آخر پر وہ معافیاں مانگنے لگا اور اسکو جیل شاید بھیج دیا گیا تھا واللہ اعلم
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

گھٹنہ اور گوڈا پر کل تھوڑی کنفیوژن ہو رہی تھی بہت سوچ کے باوجود بھی ٹخنہ ذہن میں نہیں آ رہا تھا اس لئے شائد ایرر ہو گیا اور سرچ کرنے کے لئے وقت نہیں تھا کہ اگر غلطی ہوئی تو یوسف بھائی کنفرم کر دیں گے مگر عبدہ بھائی نے گھٹنہ اور ٹخنہ پر کوشش کی اس پر شکریہ!


والسلام
 
شمولیت
مئی 05، 2014
پیغامات
202
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
81
اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطاء فرمائے نسخہ بتانے والے کو
بندہ ناچیز بھی ایک نسخہ لکھتا ہے بہت مجرب ہے جسم کے تمام بڑے جوڑوں کے لئے
(1) میتھرے۔ ایک پاؤ ، (2) عقر قرحا ۔آدھی چھٹانک، (عقر قرحا کا اصلی ہونا ضروری ہے مارکیٹ میں عموما دو نمبر آرہا ہے )
دونوں کو باریک پیس لیں ۔ ٹی سپون چھوٹا چمچ آدھا صبح و شام کھانے کے کچھ دیر بعد
دس دن میں اپنا کام دیکھانا شروع کر دیگا ایک ماہ استعمال کریں ۔
جڑے ہوئے مریضوں کے لئے بہت فائدہ مند ہے
 
Top