السلام علیکم
محترم ارسلان
آپکی عمر کتنی ھے، کونسے شہر و ملک میں ہو، فارغ رہتے ہو یا کوئی کام بھی کرتے ہو، کھانے میں کیا کھاتے ہو اور کھانے کی ٹائمنگ کیا ہیں۔ اسطرح کی معلومات فراہم کرو۔
زمین میں اگھنے والی سبزیاں کھانی چھوڑ دو کچھ عرصہ کے لئے بادی ہوتی ہیں اور گیس کا سبب بھی ہیں، سیون اپ یا کوک و پیپسی کا استعمال ترک کر دو اور پانی کا استعمال زیادہ کرو، مرغن تیز مصالحہ جات غذاؤں کا استعمال بھی ترک کر دو، کھانا ابلا ہوا کھاؤ یعنی اس میں ہو۔
بیت الخلا وقت پر جایا کرو قبض سے بھی ایسا ہوتا ھے اس لئے صبح نہار منہ دہی کھایا کرو یا دودھ کا ایک گلاس پی لیا کرو اور کسی مجبوری سے اگر یہ بھی میسر نہ ہوں تو رات کو اپنے سرہانے پانی کا ایک گلاس بھر کے کھلا رکھ سے سو جایا کرو اور صبح نہار منہ بغیر مسواک یا برش کئے اس پانی کو پی لیا کرو تھوڑی دیر بعد حاجت ہو گی اور معدہ صاف ہو جایا کرے گا یہ روٹین اپنا لو۔ پھر دیکھو گیس آہستہ آہستہ درست ہونی شروع ہو جائے گی۔
والسلام