• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہرایرے غیرے شخص کے ساتھ علمی گفتگو یا بحث و مناظرہ ، علم کو ذلیل کرنا ہے ۔

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
ہرایرے غیرے شخص کے ساتھ علمی گفتگو یا بحث و مناظرہ ، علم کو ذلیل کرنا ہے


❀ امام مالك رحمه الله (المتوفى:179) نے کہا:
”من إهانة العلم أن تحدث كل من سألك“
”یہ علم کو ذلیل کرنا ہے کہ ہر شخص كے مطالبہ پر اس کے ساتھ علمی گفتگو شروع کردو“ [الجامع لأخلاق الراوي 1/ 205 وإسناده صحيح]

❀ امام مالك رحمه الله (المتوفى:179) نے مزید کہا:
”إن من إذالة العالم أن يجيب كل من كلمه , أو يجيب كل من سأل“
”یہ عالم کی توہین ہے کہ وہ ہر اس شخص کا جواب دے جو اس کے ساتھ بحث کرنا چاہے ، یا ہر اس شخص کو جواب دے جو اس سے کچھ بھی سوال کر بیٹھے“ [الفقيه والمتفقه 2/ 418وإسناده حسن ]

❀ امام مالک کے شاگرد امام شافعي رحمه الله (المتوفى 204)سے اسی سے ملتا جلتا قول منقول ہے:
”من إذالة العلم أن تناظر كل من ناظرك وتقاول كل من قاولك“
”یہ علم کو ذلیل کرنا ہے کہ ہروہ شخص جو آپ سے مناظرہ کرنا چاہئے اس سے مناظرہ کرنے بیٹھ جائیں، یا ہر وہ شخص جو آپ سے بحث کرنا چاہے اس کے ساتھ بحث شروع کردیں“ [مناقب الشافعي للبيهقي 2/ 151 وفي إسناده بعض من لم أجد لهم توثيقا]

✿ امام شعبة بن الحجاج رحمه الله (المتوفى 160) فرماتے ہیں:
”رآني الأعمش يوما وأنا أحدث قال: «ويحك أو ويلك يا شعبة، لا تعلق الدر في أعناق الخنازير“
”مجھے امام اعمش رحمہ اللہ نے دیکھا میں کچھ لوگوں کو حدیث سنا رہا تھا تو امام اعمش نے کہا: شعبہ یہ کیا کررہے ہو ! سور کی گردن میں موتیاں نہ پہناؤ“ [مسند ابن الجعد ص: 129وإسناده صحيح]
امام احمد رحمہ اللہ نے امام اعمش کے اس قول کی یہ تشریح کی ہے کہ: ”نا اہلوں کے ساتھ علمی گفتگو نہ مت کرو“ [الآداب الشرعية لابن مفلح 2/ 108]

✿علامہ البانی رحمه الله فرماتے ہیں:
”فما ينبغي لطلاب العلم أن يهتموا بنعيق كل ناعق؛ لأن هذا باب لا يكاد ينتهي، كلما خطر في بال أحدهم خاطرة وهو أجهل من أبي جهل فنحن نعتد به، ونرفع كلامه من أرضه، ونقيم له وزنا ومناقشة ومحاضرة وإلى آخره“
”طلاب علم کے لئے یہ مناسب نہیں کہ وہ ہر ایرے غیرے شخص کی چیخ وپکار پرکان دھریں ، کیونکہ یہ سلسلہ کبھی ختم نہیں ہوسکتا ، جاہلوں میں سے کسی کے دماغ میں جب بھی کوئی بات آئے اور وہ اسے بک دے جبکہ وہ خود ابو جہل سے بھی بڑا جاہل ہو ، اور ہم اس کی بات پردھیان دیں ، اسے نشر کریں ، اسے اہمیت دیں ، اس کا رد کریں اور اس پر بحث کریں ، یہ بالکل مناسب نہیں“ [سلسلة الهدى والنور 860]

✿ دکتور الشريف حاتم بن عارف العوني حفظہ اللہ فرماتے ہیں:
”كثيرا ما يجادلني شباب قليلو العلم ، وهم يظنون أن لديهم معارف كافية ليخالفوا ويناقشوا . فأحتمل ذلك منهم ، بل أفرح بهذه الروح التي لا تقبل العبودية الفكرية وترفض فرض الكهنوت على العقول .لكن هذا القبول والفرح ينتهي إذا تعالى الجاهلُ بجهله ، حتى ظنك دونه في العلم ، واستكثر على نفسه أن يستفيد منك“
”اکثر مجھ سے کم علم نوجوان بحث کرنا شروع کردیتے ہیں ، اور یہ سمجھ بیٹھتے ہیں کہ ان کے پاس اتنا علم ہوگیا ہے کہ وہ اختلاف کرسکیں اور مناقشہ کرسکیں ، میں ان کے اس طرزعمل کو برداشت کرلیتا ہوں ، بلکہ اس جذبہ پر خوشی ہوتی ہے کہ وہ فکری غلامی کوقبول نہیں کرتے اور ذہنوں پر احبار ورھبان کے تسلط کے قائل نہیں ۔ لیکن یہ برداشت اور خوشی اس وقت کافور ہوجاتی ہے جب جاہل اپنی جہالت کو لیکر تعلی پر اتارو ہوجاتا ہے حتی کہ آپ کو کم علم باورکرنے لگتا ہے اور خود کو اس سے کہیں بالاتر سمجھتاہے کہ آپ سے استفادہ کرے“ [ فیس بک پوسٹ]

✿ شیخ ثناء اللہ ساگر تیمی حفظہ اللہ فرماتے ہیں:
”جواب انہیں باتوں کا دیجیے جن کا جواب نہ دینا فتنے کا باعث ہو جائے ورنہ اکثر خاموشی اور تجاہل عارفانہ سے کام لیجیے. کچھ بد قماش اسی ادھیڑ بن میں لگے رہتے ہیں کہ وہ آپ کو جادہ مستقیم سے منحرف کر سکیں اور بے فائدہ قسم کے مباحثوں میں الجھا کر آپ کو انسانیت کے مقام رفعت سے حیوانیت کی پستی میں دھکیل دیں، یہ وہ لوگ ہیں جن کا کوئی کام نہیں، نٹھلے ہیں، اپنا ضمیر اور قلم بیچ کر اپنے شیطان پیٹ کی بھوک مٹاتے ہیں“ [فیس بک پوسٹ]
 
Top