• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہر بدزبان پر جنت میں داخلہ حرام ہے کیا یہ روایت حسن لغیرہ بن سکتی ہے ؟

عامر عدنان

مشہور رکن
شمولیت
جون 22، 2015
پیغامات
921
ری ایکشن اسکور
264
پوائنٹ
142
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
محترم شیخ @خضر حیات حفظہ اللہ
اس روایت کے متعلق عرض کر دیں کہ یہ روایت حسن لغیرہ بن سکتی ہے ؟

حضرت سیدنا ابوعبدالرحمن جبلی علیہ الرحمہ نے حضرت سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما کو فرماتے سنا کہ
"ہر بدزبان پر جنت میں داخلہ حرام ہے۔"
[حلیۃ الاولیاء (مترجم) ج 1 ص 508 رقم 982]
[حلیۃ الاولیاء (عربی) ج1 ص 288]
حلیۃ الاولیاء کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں سوائے امام ابونعیم کے شیخ ابومسلم محمد بن معمر کے ان کی توثیق مجھے نہ مل سکی اگرچہ وہ ادیب ضرور ہیں۔ [تاریخ الاصبہان ج 2 ص 255 رقم 1618]
لیکن اس روایت میں ان کی متابعت امام ابوبکر ابن ابی الدنیا نےکر رکھی ہے ۔
[کتاب الصمت لابن ابی الدنیا ج 1 ص 183 رقم 322]
لیکن ان کی سند میں عبداللہ بن لہیعہ ہے جس پر کافی کلام ہے لیکن عبداللہ بن لہیعہ کی متابعت حلیۃ الاولیاء [ج1 ص 288] میں امام لیث بن سعد نے کر رکھی ہے لہذا یہ روایت سنداحسن ہے۔
واللہ اعلم

فیس بک سے کاپی
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جو صورت حال بیان کی گئی ہے، اس حساب سے تو یہ حسن لغیرہ درجہ کی حدیث ہے۔ واللہ اعلم۔
کیونکہ ایک سند میں خفیف درجہ کی جہالت ہے، دوسرے میں ابن لہیعہ ہے، اور دونوں ضعف قابل للتقویۃ اور قابل اعتبار ہیں۔
 
عامر عدنان

مشہور رکن
شمولیت
جون 22، 2015
پیغامات
921
ری ایکشن اسکور
264
پوائنٹ
142
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جو صورت حال بیان کی گئی ہے، اس حساب سے تو یہ حسن لغیرہ درجہ کی حدیث ہے۔ واللہ اعلم۔
کیونکہ ایک سند میں خفیف درجہ کی جہالت ہے، دوسرے میں ابن لہیعہ ہے، اور دونوں ضعف قابل للتقویۃ اور قابل اعتبار ہیں۔
محترم شیخ علامہ البانی رحمہ نے اس کو ضعیف کہا ہے ۔ الضعیفة رقم 5784
جب کہ علامہ البانی رحمہ اللہ حسن لغیرہ کے قائلین میں سے ہیں ۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
ابتسامه-
آپ نے کہا تھا ایک دوسرے کی متابعت کی ہے، جبکہ شیخ البانی کی بات دیکھی تو اس سے واضح ہوتا ہے کہ یہاں متابعت نہیں بلکہ مخالفت ہے، یعنی حدیث معلول ہے، اور اس کے رفع ووقف میں اختلاف ہے۔
 
عامر عدنان

مشہور رکن
شمولیت
جون 22، 2015
پیغامات
921
ری ایکشن اسکور
264
پوائنٹ
142
جزاکم اللہ خیرا ۔۔۔
یعنی یہ روایت حسن لغیرہ کے درجہ تک نہیں پہنچتی
 
Top