• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہماری خامیاں ، جن کو دور کرنا ہمارا پہلا فرض

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
ہماری خامیاں ، جن کو دور کرنا ہمارا پہلا فرض


السلام علیکم میرے عزیز بھائیو۔

عقیدے کا نفاق تو تقریباً ایک لاعلاج مرض ہے لیکن مسلمانوں کی اکثریت جس "نفاق" میں مبتلا ہے وہ عقیدے کا نہیں بلکہ "عمل" کا نفاق ہے جس کا علاج قرآن و سنت کی روشنی میں ممکن ہے۔
قرآن و سنت کی روشن ہدایات کے مقابل اپنے سیرت و کردار کا جائزہ لینے کی آج ہر ایک کو ضرورت ہے۔ کیونکہ آج ہم مسلمانوں کی اکثریت اسلامی اخلاقیات سے تہی دامن ہو کر اسلام اور مسلمانوں کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے۔
بےشمار امراض ہے جو ہمیں اندر سے گھن کی طرح چاٹ رہے ہیں۔

ذرا ایک سادہ سا جائزہ ہی لے کر دیکھ لیں ۔۔۔۔۔۔۔

* جھوٹ ، بددیانتی ، وعدہ خلافی
* گالی گلوچ ، بدتمیزی ، بدتہذیبی
* قول و فعل کا تضاد ، بزدلی کم ہمتی
* بخل و کنجوسی ، دوسروں کو بھی مال خرچ کرنے سے روکنا
* ریا کاری ، دوغلا پن
* دعوے بڑے بڑے اور عمل صفر
* اپنی مدح و ستائش کو پسند کرنا
* عزت والوں کو ذلیل کرنا اور خراب کردار والوں کو عزت و احترام دینا
* شعائر اسلام اور اسلامی حدود و تعزیرات کا مذاق اڑانا
* اہل ایمان میں فحاشی اور منکرات کو پھیلانا
* مسلمانوں کی صفوں میں اختلاف و انتشار پھیلانا
* فرقہ واریت کو ہوا دینا
* نسلی ، لسانی اور گروہی تعصبات کو پھیلانا


میرے بھائیو ! یاد رکھئے کہ دنیا کا سب سے مشکل کام اپنی خامیوں اور کمزوریوں کو تسلیم کرنا اور اس سے بھی بڑا مشکل کام ان کی اصلاح کرنا ہے۔
کاش کہ ہم سب سے پہلے اسی مشکل کام کی طرف توجہ دیں۔
اپنی کمزویوں پر خود نظر رکھنے ، ایمان و عمل میں اخلاص پیدا کرنے اور اللہ سے اپنے تعلق کو مضبوط کرنے کی طرف بھرپور توجہ دیں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب مسلمانوں کو اس کی توفیق عطا فرمائے ، آمین۔

source: ہماری خامیاں ، جن کو دور کرنا ہمارا پہلا فرض
 
Top