• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہماری دنیا و آخرت اولیاء اور ابدال کے ہاتھوں میں

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436

فیوض غوث یزدانی ترجمہ الفتح الربانی --- عبد القادر جیلانی --- ہماری دنیا و آخرت اولیاء اور ابدال کے ہاتھوں میں / دستگیر اپنی خود کی دستگیری نہ کر سکے


عبد القادر جیلانی صاحب لکھتے ہیں کہ:

اے ضعیف الیقین نہ تیرے پاس دنیا ہی ہے اور نہ آخرت اور یہ سب تیری الله کے ساتھ بے ادبی اور اس کی اولیاء و ابدال انبیاء پر تہمت لگانے کی وجہ سے ہے جن کو حق تعالیٰ نے انبیاء علیہم السلام کا قائم مقام بنا دیا ہے اُن پر وہی بوجھ رکھ دیا ہے جو کہ خدا کے نبی اور صدیقوں پر رکھا تھا - انبیاء کرام کے علم و عمل کو انہی کے جوار فرما دیا ہے اُن کو اُن کے نفسوں اور خواہشوں سے فنا کر کے اپنے ساتھ موجود کر لیا ہے اور اپنی حضوری میں اُن کو جگہ مرحمت فرما دی ہے اُن کے قلوب کو ماسوائے الله سے پاک کر دیا اور دنیا و آخرت اور تمام مخلوق اُن کے قبضہ میں دے دی ہے -


(فیوض غوث یزدانی ترجمہ الفتح الربانی ، مجلس ٥١ ، صفحہ ٤٦٣)

abdal-1.jpg


یہ ہے مقام "اولیاء اور ابدال" کا! ہماری دنیا و آخرت ان کے ہاتھوں میں ہے! لیکن جنس انسانیت کی مجبوری ملاحظہ فرمائیے کہ "اولیاء اور ابدال" کا یہ درجہ کہ دنیا ، آخرت اور ساری مخلوق ان کے ہاتھ میں ، پھر خود اتنے بڑے "ولی" کہ اسی کتاب کی مجلس ٢ صفحہ ٨٩ پر لکھا ہے کہ:

لولا الحکم لتکلمت بما فی بیوتکم


اگر حکمتیں نہ ہوتیں تو میں جو کچھ تمہارے گھروں کے اندر ہوتا ہے بیان کر دیتا


مگر افسوس کہ وفات کے بعد عبید الله بن یونس وزیر بغداد کے ایک نہایت ناخوشگوار سلوک سے اپنے آپ کو نہ بچا سکے:

وفيها توفّى عبيد الله بن يونس بن أحمد الوزير جلال الدين أبو المظفّر الحنبلىّ، ولى حجابة الديوان ثم استوزره الخليفة؛ وكان إماما عالما فى الأصلين والحساب والهندسة والجبر والمقابلة ، غير أنّه شان أمره بأمور فعلها ، منها: أنّه أخرب بيت الشيخ عبد القادر [الجيلانىّ] وشتّت أولاده ، ويقال: إنّه بعث فى الليل من نبش على الشيخ عبد القادر ورمى بعظامه فى اللّجّة ، وقال: هذا وقف ما يحلّ أن يدفن فيه أحد


ترجمہ : اسی سال (٥٩٣ ھ) میں عبید الله بن یونس بن احمد الوزیر جلال الدین ابو المظفر الحنبلی نے وفات پائی - وہ شروع میں سرکاری دفاتر کا نگراں تھا بعد کو خلیفہ نے اسے وزیر مقرر کر دیا - وہ قرآن و حدیث و فقہ ، حساب ، انجینئری ، الجبرا اور علم الانساب کا عالم اور امام تھا مگر اس نے چند اعمال سے اپنے معاملہ کو لوگوں کی نگاہ میں گرا لیا اور ان چیزوں میں سے ایک یہ ہے کہ اس نے شیخ عبد القادر الجیلانی کے گھر کو مسمار کر کے ان کی اولاد کو دربدر کر دیا اور کہا جاتا ہے کہ اس نے رات کے وقت آدمی بھیجا جس نے الشیخ عبد القادر کی قبر کھود ڈالی اور ان کی ہڈیاں دریا (دجلہ) کی لہروں میں پھینک دیں اور کہا کہ یہ وقف کی زمین ہے ، اس میں کسی کا دفن کیا جانا حلال نہیں -

(النجوم الزاہره فی ملوک مصر و القاہره ، يوسف بن تعزی بردی الاتابكی ، جلد ٦ ، صفحہ ١٢٧ تا ١٢٨ / والذیل علی الروضتین تراجم رجال القرنین السادس والسابع / وشذرات الذہب)


abdal-2.jpg

معلوم ہوا کہ جوش و جذبہ کی فراوانی کی حالت میں انسان بہت کچھ که جاتا ہے مگر آخر کار پتہ چلتا ہے کہ حق صرف یہ کہ:

قُل لَّا أَمْلِكُ لِنَفْسِي نَفْعًا وَلَا ضَرًّ‌ا إِلَّا مَا شَاءَ اللَّـهُ


اے محمد صلی الله علیہ وسلم ان سے کہو میں اپنی ذات کے لیے کسی نفع اور نقصان کا اختیار نہیں رکھتا ، اللہ ہی جو کچھ چاہتا ہے وہ ہو تا ہے -


(سورة الأعراف:١٨٨)
 

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
عبد القادر جیلانیؒ كون ہیں۔
https://islamqa.info/ar/12932
چلیں یہ تو پتا لگ گیا ہمیں، شکریہ.
لیکن کیا شیخ جیلانی کے متعلق بتانے سے آپ کا یہ مطلب تو نہیں کہ اوپر پوسٹ کردہ باتیں درست ہیں اور مذکورہ افراد واقعتاً ہماری زندگیوں میں اتنا ہی عمل دخل رکھتے ہیں؟
 
Top