• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہمارے پیغمبرﷺکے خلاف یہ شوخ چشمانہ جسارت۔۔۔ لمحہ فکریہ!

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
ہمارے پیغمبرﷺکے خلاف یہ شوخ چشمانہ جسارت۔۔۔ لمحہ فکریہ!

حافظ صلاح الدین یوسف​
ڈنمارک کے ایک دریدہ دہن، بدباطن اور متعصب شخص نے جس طرح رسول اللہﷺ کی شان اَقدس میں گستاخی کا ارتکاب کیا ہے، وہ توہے ہی بہت بڑا مجرم اور واجب القتل، لیکن اس گستاخ رسول کی ہمنوائی کرنے والے اور اس کو ہلاشیری دینے والے کون ہیں اور کیا ہیں؟ یہ بات بھی ہمارے لئے قابل غور ہے۔
پھر صرف اسی ایک شخص یا صرف ایک ہی ملک کے خلاف غم وغصہ کا اِظہار کیوں؟ کیا اس کی تائید و ہمنوائی کرنے والے اور اس گستاخی کی عام اِشاعت کرنے والے مجرم نہیں؟
یقیناً یہ سب کے سب اسی طرح مجرم ہیں جس طرح ڈنمارک کا کارٹونسٹ اور اخبار کا ایڈیٹر مجرم ہے۔ اس لئے کہ مغرب اور یورپ کے دیگر ممالک بھی اس کو پسند کرنے والے اور اس کو پھیلانے والے ہیں۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
یہ صورت حال ہم سب مسلمانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔ ایک اس اعتبار سے کہ ان کی اس شوخ چشمانہ جسارت میں ہماری اپنی کوتاہیوں کا کتنا دخل ہے؟ مغرب کے مستشرقین نے ہمارے پیغمبر کا جو خلاف واقعہ ہیولیٰ تیار کیا ہے اور اس کو اپنے پروپیگنڈے کی قوت سے اپنے عوام و خواص کے دلوں اور دماغوں میں بٹھا دیا ہے جس کا اظہار وقتاً فوقتاً ان کی زبان و قلم سے ہوتا رہتا ہے۔ ہم نے مستشرقین کی ان مبغوض و مذموم کارروائیوں کے خلاف کچھ کیا ہے؟ ان کے متعصبانہ پروپیگنڈے کا توڑ مہیا کیاہے؟ اور اپنے پیغمبر کی عظمت اور آپﷺکے اُسوۂ حسنہ کا صحیح تصور ان کے سامنے پیش کیاہے؟ظاہر بات ہے کہ اس کا جواب نفی میں ہے۔ ہم نے یہ کام نہیں کیا ہے یا جس وسیع پیمانے پر اس کام کے کرنے کی ضرورت تھی، اس طرح ہم نے نہیں کیا ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
دوسرے اس اعتبار سے بھی یہ قابل غور ہے کہ دنیا میں ہر مذہب کے پیشواؤں اور رہنماؤں کا احترام کیا جاتا ہے اور ان کی شخصی عظمتوں کو استہزا و مذاق کا موضوع بنانے سے گریز کیا جاتاہے، لیکن ہمارے پیغمبر کا خاکہ اڑانے میں کسی کو کوئی باک نہیں، کسی کو کوئی اندیشہ اور ڈر نہیں۔ایسا کیوں ہے؟ یہ سب مسلمان ممالک میں مسلط حکمران طبقے کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے ، یہ سب مغرب کے ذہنی غلام بھی ہیں اور ان کے دریوزہ گر بھی ۔ مغرب کے لوگ ہمارے آقا اور ان کے داتا بنے ہوئے ہیں، وہ ہمیں غلاموں اور بھیک منگتوں سے زیادہ حیثیت دینے کے لئے تیا رنہیں۔
جب تک یہ صورت حال تبدیل نہیں ہوتی اور ہم کاسہ گدائی توڑ کر صرف اپنے ہی وسائل پر انحصار نہیں کرتے۔ ہم ان کو ان کی اس جسارت بے جا سے روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔

٭۔۔۔٭۔۔۔٭
 
Top