• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہمیں خلفائے راشدین کی غیرت نہیں آتی مجید نظامی کی غیرت آتی ہے

شمولیت
ستمبر 10، 2012
پیغامات
19
ری ایکشن اسکور
28
پوائنٹ
0
ہمیں خلفائے راشدین کی غیرت نہیں آتی مجید نظامی کی غیرت آتی ہے


مسلمانو کیا ہو گیا ہے تمہیں، جاہلی غیرتیں چھوڑو اور اسلامی غیرت اپناؤ

شراب کے نشے میں گالیاں دینے پر معروف کالم نگار حسن نثار کی پٹائی
http://ahwaal.com/index.php?option=com_content&view=article&id=21706:2012-09-10-05-25-50&catid=40:ahamkhabrain&Itemid=46&lang=ur

معروف کالم نگار حسن نثار نشے میں دھت گالیاں دینے پر تشدد کا نشانہ بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں جیو کو چھوڑ کر ملک ریاض کے میڈیا گروپ دنیا نیوز کو جوائن کرنے والے حسن نثار گذشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین زکیٰ اشرف کی جانب سے دی گئی پارٹی میں شریک تھے۔ اور نشے میں دھت ہونے کے باعث آزادانہ گالیاں دے رہے تھے۔ اسی دوران انہوں نے خلفائے راشدین سے موجودہ سیاستدانوں کا موازنہ شروع کردیا۔ مباحثہ کے دوران انہوں نے نوائے وقت کے ایڈیٹر چیف مجید نظامی کو بھی برا بھلا کہا۔ جس پر وہاں موجود نوائے وقت کے چیف رپورٹر فرخ سعید خواجہ نے انہیں ایسا کرنے سے روکا۔ حسن نثار نے اس پر طیش میں آکر ہاتھ میں پکڑا گلاس خواجہ فرخ کو دے مارا۔ جواب میں خواجہ فرخ نے ہاتھ میں موجود گرم قہوے کی پیالی حسن نثار پر انڈیل دی۔ اور حسن نثار کو زمین پر گرا کر لاتیں اور مکے مارنا شروع کردیئے۔ وہاں موجود شرکاء کچھ دیر تک محظوظ ہوتے رہے۔ تاہم بعد میں دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا اور حسن نثار کو زبردستی ان کی گاڑی میں بٹھاکر وہاں سے روانہ کردیا۔ حسن نثار اس دوران بھی متواتر گالیاں دیتے رہے۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,476
پوائنٹ
964
تھوڑی بہت خبریں اور کچھ نہ کچھ تجزیاتی پروگرام دیکھنے کا موقع ملتا رہتا ہے ۔
میری معلومات کی حدتک اسلام اور اہل اسلام کے بارے میں منفی نظریات اور اہل مغرب کے بارے میں مرعوبیت کا اظہار کرنے میں جو حظ حسن نثار نے اٹھایا ہے شاید کوئی حاصل نہیں کرسکا ۔
سو میں سے ہزار فیصد اس کا ذہن مادہ پرست ہے ۔ اور اس سلسلے میں انگریزوں کی تعریف عبادت سمجھ کر کرتا ہے ۔ اللہ اس کو ہدایت دے ۔

اگر کوئی صاحب قلم اس کا جواب لکھے یا اس کے ویڈیوز قطعات لے کر ساتھ ساتھ ویڈیو میں ہی اس کا جواب دے بہت مفید رہے گا ۔
 
Top