• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہمیں رواداری کی ضرورت ہے!!

عمران اسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
جو فرد وسیع قومی دائرے میں کام کرتا ہے اس کےلیے رواداری سے کام لیے بغیر چارہ نہیں۔ رواداری کا مطلب یہ ہے کہ جس طرح انسان اپنے عقائد و افکار میں پکا ہے، اسی طرح دوسرے کے لیے بھی پکا رہنے کا حق تسلیم کیا جائے۔ اس کے بغیر کام ہو ہی نہیں سکتا اور یہ صرف مسلمانوں ہی کے تعلق میں نہیں تمام قوموں کے تعلق میں ضروری ہے۔ آپ لوگوں کو سمجھا سکتے ہیں۔ احسن طریق پر رہنے کے معتقدات ان کے سامنے پیش کر سکتے ہیں لیکن ان پر جبر، دباؤ یا سختی قطعاً جائز نہیں اس لیے کہ معاملہ اعتقاد کا ہے۔ یعنی وہ چیز جو دل میں جم کر انسانی اعمال کی شکل میں ظاہر ہو۔ کسی بات پر دل کا جماؤ جبر کے ذریعہ ممکن نہیں۔ آپ کسی کے سر پر تلوار لے کر کھڑے ہو جائیں اور کہیں کہ فلاں چیز مانو تو ممکن ہے کہ موت کے ڈر سے وہ زبانی اقرار کر لے مگر دل سے قبول نہیں کرے گا اور وہ شے اس کے اعمال میں نمایاں نہ ہو گی۔ جب موقع پائے گا جبر کا بدلہ جبر سے لے گا۔ دنیا کی بیشتر کش مکشیں، جھگڑے، خون ریزیاں، بربادیاں اور جلاوطنیاں اسی نقطہ نگاہ کا نتیجہ ہیں۔
(مہر بیتی، از مولانا غلام رسول مہر: ص47)
 
Top