• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہم اہلحدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے قائل ہیں اور یہی اسلامی عقیدہ ہے

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
حالانکہ آپ کے امام شوکانی رحمہ اللہ کو تو کیفیت معلوم تھی : حوالہ ملاحظہ ہو
وقد ذهب جماعة من المحققين إلى أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم حي بعد وفاته وأنه يسر بطاعات أمته وأن الأنبياء لا يبلون مع أن مطلق الإدراك كالعلم والسماع ثابت لسائر الموتى
حوالہ: نیل الاوطار : جلد : ۳ : صفحہ : 304:طبعہ : ادارۃ الطباعۃ المنیریۃ
بھائی جان یہ تو کوئی بات نہیں ہے ہم برزخی زندگی قائل ہیں اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ انبیا اپنی قبروں میں زندہ ہیں لیکن اس کی کیفیت کیا ہے یہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے اس لیے اس بات دلیل بنا کر پیش کرنا عقل مندی نہیں ہے جزا ک اللہ
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم
ارسلان اخی
اوپر سوره آل عمران کی آیت کے ترجمہ میں انتقال کی بجائے موت کا لفظ زیادہ بہتر هے تاکہ کوئی غلط فہمی میں نا رهے.
جزاک اللہ خیرا‎‏.‏‎ ‎
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
ارسلان اخی
اوپر سوره آل عمران کی آیت کے ترجمہ میں انتقال کی بجائے موت کا لفظ زیادہ بہتر هے تاکہ کوئی غلط فہمی میں نا رهے.
جزاک اللہ خیرا‎‏.‏‎ ‎
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جزاک اللہ خیرا انکل
اب چیک کریں
ویسے لفظ "وفات" یا "موت" ہی عربی لفظ کے زیادہ قریب ترجمہ بنتا ہے۔
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
بھائی جان یہ تو کوئی بات نہیں ہے ہم برزخی زندگی قائل ہیں اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ انبیا اپنی قبروں میں زندہ ہیں لیکن اس کی کیفیت کیا ہے یہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے اس لیے اس بات دلیل بنا کر پیش کرنا عقل مندی نہیں ہے جزا ک اللہ
ویسے محمد ارسلان بھائی میرا اپنا ابھی تک کا نظریہ یہ ہے کہ یہ اختلاف تھوڑا سا تعبیری یعنی الفاظ کا ہے۔
برزخی زندگی کے ہم سب قائل ہیں اور وفات کے بھی۔ لیکن یہ برزخی زندگی کیسی ہے اس میں تھوڑا سا اختلاف ہے۔ ایک مکتبہ فکر کے نزدیک یہ زندگی جسد عنصری کو ملتی ہے۔ ان کے اپنے دلائل ہیں۔ اور دوسرے کے نزدیک جسد مثالی کو ملتی ہے۔
جن کے نزدیک جسد عنصری کو ملتی ہے انہیں حیاتی کہا جاتا ہے اور ان کا مسلک یہ ہے کہ روح تو اپنی جگہ ہوتی ہے اور جو کچھ ہوتا ہے روح کے ساتھ ہوتا ہے لیکن جسم سے اس کا تعلق ہوتا ہے۔
ایک عام شخص کے لیے ان تفصیلات میں پڑنے سے بہتر میں سمجھتا ہوں کہ یہ موقف ہے جو حافظ بھائی نے اختیار فرمایا ہے یعنی برزخی زندگی ہے اور کیسی ہے اس سے اللہ پاک واقف ہے۔
 
Top