Good Muslim sahab aap ne bunyaadi tor par hamari paish karda Taqleed par koi aiteraaz nahi uthaya hai, jis k liye main aapka mashkoor hon.
محترم صوفی صاحب آپ نے تقلید بارے کچھ یوں فرمایا کہ
’’ ہم تقلید اس عمل کو کہتے ہیں جب نصوص میں نظرو استدلال سے ہم مسائل کا استنباط نہیں کرسکتے ہوتے اور مسئلہ معلوم کرنے کےلیے کسی مجتہد کے اجتہاد کو عمل کےلیے چن لیتے ہیں ہمارا یہ عمل تقلید کہلاتا ہے۔‘‘
آپ کی اس تعریف پر بات کرنے سے پہلے میں نے یہ جاننا ضروری سمجھا کہ پیش کردہ تقلید کی تعریف پر حوالہ، مجتہد کون ہوتا ہے؟، مجتہد کی غلطی مانی جائے گی یا چھوڑی جائے گی، کوئی ایک ایسا مسئلہ پیش کریں جس میں نظرو استدلال ہم نہیں کرسکتے ہوتے اور اس مسئلہ میں ہم کسی مجتہد کی تقلید کرتے ہیں، آخری پوائنٹ یہ تھا کہ جس تقلید کی وضاحت آپ بیان کررہے ہیں یہ کن کےلیے واجب، کن کےلیے فرض، کن کےلیے مستحب اور کن کےلیے حرام ہے۔
آپ کی پیش کردہ وضاحت پر بات کرنے سے پہلے ان پوائنٹس بارے وضاحت طلب کرنا ہرگز یہ ثابت نہیں کرتا کہ مجھے آپ کی پیش کردہ تقلید کی وضاحت پر کوئی اعتراض نہیں۔ ۔یا کوئی ابہام واشکال نہیں۔۔یا مزید اس پر کوئی ایسی بات نہیں پوچھی جاسکتی جس کی وضاحت کرنا آپ کےلیے ضروری ہو۔۔
آپ کی پیش کردہ تقلید کی وضاحت پر چار نقطے لکھ رہا ہوں۔ فی الحال ان پر بات کرنا مقصود نہیں۔ یہ نقطے ابھی اس لیے پیش کررہا ہوں تاکہ آپ اس خیال میں نہ رہیں کہ آپ کی پیش کردہ تقلید کی وضاحت میں کوئی ابہام یا اشکال نہیں ہے۔۔یا مزید کسی بھی طرح کی وضاحت طلب نہیں کی جاسکتی۔
ابھی ان میں سے کسی نقطہ پر بھی بات کرنا مقصود نہیں۔۔ بس آپ کے علم میں لانا مقصود ہے کہ آپ کی وضاحت ابھی کام نہیں ہے۔
Aake 5 nukaat hamari pesh karda taqleed se bahir k abhaas hain. Bahar haal main jawab dene ki koshish karta hon .o
یہ آپ سمجھ رہے ہیں۔ لیکن جب تک مالہ وما علیہ باتوں کی وضاحت نہیں ہوگی۔ تب تک مسئلہ کو سمجھنا مشکل ہوتا ہے۔ فتدبر
1- Maine taqleed ki jo tareef paish ki hai wo ground reality hai. Yani jo zamini haqeeqat hai, jo taqleed ahnaaf main amalan raij hai usko sada alfaaz main aap ke samny bayan kiya hai. Agar aap taqleed ko kitabon se samjhna chahte hain tu jaise k Yaqoob sahab ne Aik Mustanad kitaab ki taraf rojo ka mashwara diya tha, aapko us kitab se rojo karna chahye tha. Waisy aapko meri tareef par koi direct aiteraaz ho tu ab bhi paish farma sakte hain. o
آپ کے بیان سے چند باتیں سمجھ آر ہی ہیں۔
1۔ کتابی تقلید اور رائج تقلید میں فرق ہے۔۔ یعنی آپ کے علماء جس تقلید کو سمجھاتے رہے اسی تقلید پر آپ لوگ عمل ہی نہیں کررہے۔ تبھی تو آپ گراؤنڈ ریلیٹی بیان کرنے پر مصر ہیں۔
2۔ محترم صاحب کی ریفر کتاب ہماری نظر میں ہے۔ الحمدللہ۔ آپ کتب کے بغیر تقلید ہمیں سمجھانا چاہ رہے ہیں۔ اور اس بات کا آپ خود کہہ چکے ہیں۔ اس لیے کتابوں میں موجود تقلید کی حقیقت کیا بیان ہوئی ہے۔ ابھی نہیں چھیڑتے۔ ابھی صرف آپ سے سمجھنا ہے ۔ لیکن جب وقت آیا تو پھر کتابی تقلید اور آپ کی وضاحتی تقلید کا موازنہ بھی پیش کردیا جائے گا۔
3۔ آپ کی یہ بات بھی درست نہیں کہ مجھے آپ کی پیش وضاحت پر کوئی اعتراض یا مزید وضاحت نہیں۔ اس بارے تفصیل ماقبل بیان کر چکا ہوں
2- Aap ne istifsaar farmaya hai k mujtahid kon hota hai ? Aako kutub ki taraf maraajiaat ka mashwara diya jata hai, kam az kam itni tahqeeq tu aap khud hi kar lia karain k aap ko mujtahid ki pahchaan ho jaye. Waise aapka mujh se ye istifsaar jaari bahas se bilkol ghair mutaliq hai. Mukhtasaran itna jaan lain k mujtahid wo hota hai jo nasoos main nazar o istidlaal se masail ka istinbaat kar sakta ho, jo tareeq istinbaat o istidlaal se waqif ho, jis ko nasikh o mansookh, raajih o majrooh, khas o aam, mutalaq o muqaid waghera ka pata ho aur jo arabi zuban o lughat ka maahir ho. Neez aap ne mujtahideen ki taadad janna chahi hai, tu arz hai k hazaron mujtahid ummat main guzary hain .o
1۔ مجھے بخوبی علم ہے۔ کہ کسی چیز کی اگر وضاحت بآسانی کتب سے مل سکتی ہو تو کتب کی طرف مراجعت ہی بہتر ہوتی ہے۔ لیکن آپ سے کیوں پوچھا۔ اس کی بھی وجوہات ہیں۔ اور آپ کا شاکر ہوں کہ آپ نے وضاحت بھی کردی۔
2۔ میرا استفسار غیر متعلق نہیں ہے۔ وضاحت پیش کر چکا ہوں۔
3۔ آپ نے مجتہد کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ مجتہد نصوص میں غور وفکر کرکے مسائل کا استنباط کرسکتا ہوں۔طریق استنباط واستدلال سے واقف ہو۔ ناسخ ومنسوخ او ر راجح ومرجوع کا علم ہو۔ خاص وعام اور مطلق ومقید کو جانتا ہو۔اور عربی لغت کا ماہر ہو۔ ۔ آپ مجھے بتائیں کہ آج کل کسی بھی فرقہ میں کوئی ایسا آدمی ہے جو ان صفات کا حامل ہو۔؟۔اگر آپ جانتے ہیں تو آپ اس کا نام بتاسکتے ہیں۔ یا نام نہ بھی بتائیں بس صرف اتنا بتا دیں کہ آج کے دور میں ایسا آدمی ہے یا نہیں ؟۔۔ کیونکہ احکام القرآن میں شاید کچھ یوں عبارت ہے۔ مزید تلاش کرکے آپ کو پیش کر بھی دونگا کہ
’’ أن العامي يجب عليه تقليد العلماء في أحكام الحوادث ‘‘ تو آج کل ہم لوگ احکام الحوادث میں کس کی تقلید کریں گے؟ ۔ آپ اس کی نشاندہی فرمادیں۔
4 ۔ آپ نے فرمایا کہ ہزاروں مجتہدین امت میں گزرے ہیں۔ تو امت پر صرف اور صرف آئمہ اربعہ کی تقلید کو کیوں واجب قرار دے دیا گیا ہے۔؟ جب مجتہدین ہزاروں ہیں تو پھر ہمیں اس مجتہد کی تقلید کرنی چاہیے جو ہمارے زمانے یا ہمارے زمانے کے بالکل قریب کا ہوں۔۔کیا خیال ہے ایسا ہونا چاہیے یا پھر ......؟
3- Ji main aapki baat se ittefaq karta hon, mujtahid se ghalti ho sakti hai aur uski ghalti ko ghalti kaha jayega. Agar ijtehaad karte huwe ghalti karle tu usko ijtehadi hatha tasleem kia jayega. Mujtahid k ijtehaad se ikhtilaaf ka haq uske hum pala mujtahid ko hi hasil hai. Jis tarah Medical ki umhaat kutub main darj scientific haqaiq se kisi taxi driver k ikhtilaaf ka koi maani nahi, isi tarah mujtahid k ijtehaad se kisi ghair mujtahid k ikhtilaaf ka koi muqam aur koi hasiat nahi. Haan agar koi phir bhi ikhtilaaf karta rahe tu ye uski jazbaat ki taskeen ka baiis tu huga lekin ilmi ki dunya main iska koi wazan aur iski koi hasiat nahi hogi .o
1۔ جزاکم اللہ خیرا۔۔متفق۔۔ اگر اجتہادی مسائل میں مجتہد سے کوئی غلطی ہوجاتی ہے ۔ اور غلطی واضح بھی ہو جاتی ہے کسی بھی ذرائع سے تو وہ غلطی غلطی ہی تسلیم کی جائے گی۔کیونکہ یہ اجتہادی غلطی ہے۔ اس لیے شرعی طور پر مجتہد کو ایک نیکی مل جائے گی۔۔
2۔ آپ نے فرمایا کہ مجتہد سے اختلاف کا حق صرف اور صرف اس کے ہم پلہ مجتہد کو ہی حاصل ہے۔۔ یعنی مزید اگر وضاحت کردوں تو یوں ہوگا کہ زیادہ علم والے آدمی کی غلطی اگر کم علم والا آدمی پکڑتا ہے تو اس کم علم والے کی بات تسلیم نہیں کی جائے گی۔۔۔ کیا آپ میری اس بات سے متفق ہیں ؟
4- Har wo fiqhi masala jis main aima ka ikhtilaaf hai us main hum kisi aik imaam ki taqleed karte hain. Jaise k talaq k baad idaat hogaya (tuhur), jaise k rafa ul yadain ho gaya waghera. Ikhtilaaf ki suraat main hum us par amal karte hain jis ko hamare aimaa ne raajih qaraar diya hota hai.
1۔آپ کے بقول وہ مسائل جس میں آئمہ کے اختلافات ہیں ۔ اس میں ہم کسی ایک امام کی تقلید کریں گے۔۔میں آپ کی اس بات سے بالکل متفق نہیں اور نہ کبھی ہوپاؤں گا۔ اور نہ دلائل کی رو سے آپ مجھے متفق کرا سکتے ہیں۔۔ محترم آئمہ کے درمیان اختلافی مسائل میں اختلافات کس وجہ وبنیاد پہ ہوئے اس پر بحث نہیں کرتے لیکن جتنے بھی اختلافی مسائل ہیں۔ سب پر جانبین کے علماء اتنی تحقیقی ابحاث فرما چکے ہیں۔ کہ اب یہ جاننا بالکل آسان ہوگیا ہے کہ کونسے مسئلہ کی حقیقت کیا ہے؟۔ جب بات یہاں تک کھل کر سامنے آگئی ہے تو پھر کسی امام کی بات کو گلے سے لگا کر رکھنا اور اس کا بے جا دفاع کرنا کیا ثابت کرتا ہے؟ کہ کہیں ہم نے انہیں ارباب من دون اللہ تو نہیں بنا لیا؟
2۔ محترم آپ نے جو دو مسائل بتائے ہیں۔ ان میں سے ایک مسئلہ آپ نے رفع الیدین کا بتایا ہے۔ تو عرض ہے کہ یہ مسئلہ اجتہادی ہے ہی نہیں۔ بلکہ یہ تو دلائل شرعیہ سے ثابت ہے کہ رفع الیدین کرنا نبی کریمﷺ کی سنت ہے۔۔ اگر آپ اس کو اجتہادی سمجھتے ہیں تو پھر یہ ایک الگ موضوع ہے۔ ان شاءاللہ موقع ملا تو آپ کے علم سے مستفید ہونگے اس مسئلہ کی تحقیق پر۔
3۔ آپ نے فرمایا کہ اختلاف کی صورت میں ہم اس پر عمل کرتے ہیں جس کو ہمارے آئمہ نے راجح قرار دیا ہوتا ہے۔؟ یہ آئمہ کی قید کس نے اور کب لگائی ہے؟ ۔۔ ہوسکتا ہے (بلکہ ہے بھی ) کہ آپ کے آئمہ جس کو راجح قرار دیں وہ درست ہی نہ ہو۔
5- Maine jis taqleed ka zikaar kiya hai aur amalan ahnaaf k haan paya bhi yahi jata hai, ye un par wajib hai jo nasoos main nazar o istidlaal se ijtehaad nahi kar sakte aur ye un par haram hai jo pura mujtahid ho .o
جزاک اللہ خیرا۔ میرے خیال میں آپ عامی کے حوالے سے بات کررہے ہیں اور عامی پر تقلید کو واجب قرار دے رہے ہیں۔اس حوالے سے چند معروضات ہیں
1۔ آپ جس تقلید کی بات کررہے ہیں۔ کیا وہ عملاً احناف میں رائج ہے یا نہیں؟ ابھی بھی اس بات کو مؤخر کیا جاتا ہے۔
2۔ عامی پر تقلید واجب ہے۔اس کی کوئی دلیل۔۔۔؟؟ اور آپ کو یہ بھی پتہ ہوگا کہ اصول فقہ میں واجب اور فرض کس کو کہتے ہیں۔
3۔ آپ کے بقول مجتہد پر تقلید حرام ہوتی ہے۔ اس لیے اس سے یہ بات تو ثابت ہوگئی کہ امام ابوحنیفہ غیر مقلد ہی تھے۔ کیا آپ میری اس بات سے متفق ہیں ؟ ۔۔ واجب اور حرام کے بیچ بھی کوئی ایسا شخص ہے جس پر تقلید جائز، مستحب، مکروہ وغیرہ ہوتی ہو ؟ یا بس یہ دو ہی درجے ہیں۔ آپ کے زندہ علماء میں سے کوئی عالم ہے جس پر تقلید حرام ہو ؟۔۔شاید یہ بات آپ سے مکرر پوچھ رہا ہوں۔
Good Muslim sahab aik sawal mera bhi note farma lain. Taqleed ki jo haqeeqat mainy bayan ki hai aap usko kiya samjhty hain ? Taqleed ya haq ki pairavi, ya kuch aur ? Wazahat zaroor kijyega. Taky baat samjhne aur samjhane ka amal do tarafa ho. Wasaalamoalaikum
محترم بھائی آپ کی پیش کردہ وضاحت ہی ابھی مزید وضاحت کی فقیر ہے۔اس لیے میں کیا سمجھتا ہوں ابھی نہیں بتاؤں گا ۔ آپ مجھے یہاں پر ایک بات کا جواب دے دیں۔ کہ آپ عامی کے حوالے سے بات کررہے ہیں ناں ؟
اگر آپ عامی کو پیش نظر رکھ کر بات کررہے ہیں تو پھر آپ کی پیش کردہ وضاحت تقلید کی وضاحت ہی نہیں۔ کیونکہ آپ کے علماء اس کو تقلید ہی نہیں کہتے تو آپ کیسے اور کیوں تقلید کہہ رہے ہیں ؟