• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہم سے ایسا برتائو کیوں؟

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
ہم سے ایسا برتائو کیوں؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ​
اُمید کرتے ہیں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ وہ آپ کو اور آپ کی فیملی کو اپنے حفظوامان میں رکھے اور آپ کی ہر جائز خواہش کو پورا کرے آمین اور آپ سب کی زندگی میں آنے والے ہر دُکھ و پریشانی کو خوشیوں میں بدل دے آمین۔​
ہماری عادت نہیں کہ ہم کسی چیز کا ڈھنڈورا پیٹیں ، یا شور مچائیں ، یا کسی بات کو لے کر لڑائی جھگڑا کریں ، لیکن میں اُن میں سے بھی نہیں ہوں کہ ناانصافی اور ظلم کو چپ چاپ برداشت کرتا رہوں، ظلم سہنے والے کو بھی حساب دینا ہے ۔ لہذا میں ایسا کرنے والا نہیں کہ میرے ساتھ کوئی اس طرح کا برتائو کرے اور میں کچھ نہ کہوں ۔ میں چُپ رہتا ہوں لیکن اس کا ہزگز مطلب یہ نہیں کہ میرے ساتھ اس طرح کا برتائو کیا جائے ۔ جس طرح سب محدث فورم کے رُکن ہیں اُن اراکین میں اس ناچیز کا نام بھی آتا ہے اگر کوئی مجھے اس سے الگ سمجھتا ہے تو اُسے جواب دینا ہو گا۔ ایک دن دو دن کب تک یہ سب برداشت کروں ، انسان ہوں ٹوٹ بھی سکتا ہوں۔ میں اگر دوسروں کی ہر بات کا خیال رکھتا ہوں کہ میری وجہ سے کسی کو کوئی تکلیف یا کوئی میری وجہ سے ہرٹ نہ ہو تو دوسروں کا بھی فرض ہے کہ وہ میرے جذبات اور احساسات کا خاص خیال رکھیں ، لیکن افسوس یہ میرے ساتھ ہونا تھا سو ہو گیا ، لیکن اس طرح اوپن فورم پر پہلی بار کسی سے شکایت کر رہا ہوں جو کہ مجھے خود بھی اچھا نہیں لگ رہا ہے ۔ لیکن دون دن میں میرا صبر اور میری برداشت انتہا کو پہنچ چُکی تھی اس لیے نہ چاہتے ہوئے آپ سب سے گلہ کر رہا ہوں ۔​
میرا شکوہ یہ ہے​
نیچے دیکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
کچھ سمجھ آئی یا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ابتسامہ​
معذرت کہ ذرا تھوڑا تجسُس میں ڈالنے کا ارادہ لیئے ہوئے تھا اس لیے یہ ساری کہانی بنانی پڑی مجھے ، ہنسنے والا آئیکون​
اب مبارکباد وصول کرنے کا حق تو میں رکھتا ہی ہوں کیوں بہن بھائیوں اور دوستوں؟
اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ وہ محدث فورم کے میرے تمام بہن بھائیوں کو دنیا و آخرت میں کامیاب کرے آمین اور ان کی زندگی میں آنے والی ٹیشن کو خوشی میں بدل دے آمین اور ان کی زندگی میں آنے والی ہر بیماری کو دور کر دے آمین اور آپ کی ہر جائز خواہش کو پورا کرے آمین اور آپ کو ہر طرح کے شر سے محفوظ رکھے آمین اور آپ کو جنت الفردوس میں بلند درجات سے نوازے آمین۔​
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
وعلیکم السلام
ہاہاہاہاہا۔۔۔۔ ساجد بھائی ، میرے ساتھ بھی ایسا ہوا ہے، یار آخری بار مجھے کب مبارکباد ملی تھی، اور اب کہاں پہنچ گیا ہوں، آپ نے کچھ توجہ کی مجھ پر، اپنا گلہ بعد میں پہلے میرا گلہ۔ اچھا چلیں ہماری طرف سے مبارکباد وصول کریں۔

 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

فارم کے ہونہار ممبر ساجد تاج بھائی کی 7 ہزار پوسٹوں پر ہم انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ آئیندہ بھی اسی طرح دل لگا کے کام کریں گے، شکریہ۔ سمائل!

والسلام
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
شکریہ ساجد بھائی
انتہائی معذرت کے ساتھ بھائی تعداد پوسٹ کو توجہ دینا اتنا ضروری نہیں سمجھتی ہوں ، بلکہ یہ سب تو اعمال کے دفاتر میں درج ہو رہا ہے۔اس پر فکرمندی ہونی چاہیئے۔
اس لیے میں نے خود کی پوسٹ کی تعداد پر بھی غور نہیں کیا الا جب غیر ارادی طور پر نظر پڑ جائے ، چناچہ میں ایسے دھاگوں پر کم سے کم شمولیت کرتی ہوں۔
مگر آپ خبر گیری رکھتے ہیں ، یہ بہت اچھی بات ہے اور دین اسلام میں مطلوب بھی ہے۔اللہ آپ کو اس کا اجر عطا فرمائے۔آمین
آپ کو برا لگے تو معذرت ہے بھائی۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

جزاکم اللہ خیرا!
نیک جذبے سے دعوتی وعلمی پوسٹ کرنے والے اور اس سلسلے میں خیرات میں سبقت لے جانے کی کوشش کرنے والے تمام حضرات قابل مبارکباد ہیں۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,010
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

ساجد تاج اس طرح کے دھاگے تو آپکی پہچان اور اسپیشلیٹی ہیں۔ اس طرح کےدھاگے اور ہرمرتبہ آپ کا نیا انداز دیکھ کر اچھا لگتا ہے۔ جس طرح آپ نے اردو مجلس پر یہ خوبصورت چکر چلایا ہوا تھا ایسا ہی کوئی چکر یہاں بھی چلا دیں۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,010
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
ہم سے ایسا برتائو کیوں؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ​
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میرے بھائی ’’برتائو‘‘ کے ساتھ بہت برا برتاؤ کیا ہے آپ نے۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
وعلیکم السلام
ہاہاہاہاہا۔۔۔۔ ساجد بھائی ، میرے ساتھ بھی ایسا ہوا ہے، یار آخری بار مجھے کب مبارکباد ملی تھی، اور اب کہاں پہنچ گیا ہوں، آپ نے کچھ توجہ کی مجھ پر، اپنا گلہ بعد میں پہلے میرا گلہ۔ اچھا چلیں ہماری طرف سے مبارکباد وصول کریں۔

بہت بہت شکریہ بھائی
جی جناب آپ کا شکوہ بجا ہے اور ہم اس باے سے ایگری کرتے ہیں کہ پہلے مُستحق آپ اور کچھ ممبرز ہیں ، لیکن اُن دنوں میں فورم پر بہت کم آیا ہوں اس لیے لگا نہ سکا ۔ اصل میں محدث فورم میں عہدے ملنے اور پوسٹس کا حساب اردو مجلس سے کچھ مختلف ہے اس لیے تھوڑی بہت پریشانی ہوتی ہے۔

السلام علیکم
فارم کے ہونہار ممبر ساجد تاج بھائی کی 7 ہزار پوسٹوں پر ہم انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ آئیندہ بھی اسی طرح دل لگا کے کام کریں گے، شکریہ۔ سمائل!
والسلام
بہت بہت شکریہ کنعان بھائی ، اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے آمین

بہت مبارک ہو ساجد بھائی۔
بہت بہت شکریہ بھائی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جزاکم اللہ خیرا!
نیک جذبے سے دعوتی وعلمی پوسٹ کرنے والے اور اس سلسلے میں خیرات میں سبقت لے جانے کی کوشش کرنے والے تمام حضرات قابل مبارکباد ہیں۔
اللہ تعالی نیک نیتی سے کام کرنے اور صحیح بات دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں اپنے پسندیدہ بندوں میں شُما ر کرے آمین

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ساجد تاج اس طرح کے دھاگے تو آپکی پہچان اور اسپیشلیٹی ہیں۔ اس طرح کےدھاگے اور ہرمرتبہ آپ کا نیا انداز دیکھ کر اچھا لگتا ہے۔ جس طرح آپ نے اردو مجلس پر یہ خوبصورت چکر چلایا ہوا تھا ایسا ہی کوئی چکر یہاں بھی چلا دیں۔
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ:۔

بھائی جان چکر تو یہاں چلانے کی کوشش کر رہا ہوں ، پر کوئی بھائی اطلاع بھی دیتا رہے دوسروں کی تو میرے لیئے بہت آسانی ہوجائے گی۔ وقت کی قلت کی وجہ سے کئی بار میں بھی تھریڈ لگانے سے پیچھے رہ جاتا ہوں۔

شکریہ ساجد بھائی
انتہائی معذرت کے ساتھ بھائی تعداد پوسٹ کو توجہ دینا اتنا ضروری نہیں سمجھتی ہوں ، بلکہ یہ سب تو اعمال کے دفاتر میں درج ہو رہا ہے۔اس پر فکرمندی ہونی چاہیئے۔
اس لیے میں نے خود کی پوسٹ کی تعداد پر بھی غور نہیں کیا الا جب غیر ارادی طور پر نظر پڑ جائے ، چناچہ میں ایسے دھاگوں پر کم سے کم شمولیت کرتی ہوں۔
مگر آپ خبر گیری رکھتے ہیں ، یہ بہت اچھی بات ہے اور دین اسلام میں مطلوب بھی ہے۔اللہ آپ کو اس کا اجر عطا فرمائے۔آمین
آپ کو برا لگے تو معذرت ہے بھائی۔
جس کو ہائی لائٹ کیا ہے ان الفاظ کو واپس لیں ورنہ شاید بُرا منا جائوں میں۔
میں اللہ تعالی کی رضا کے لیے کیئے کام ، کوشش کرنے والے ، ملنے بچھڑے والے اور مل جُل کر رہنے والے کسی بھی بہن یا بھائی سے ناراضگی کا اظہار نہیں کرتا۔
یقینا اصل پوسٹ وہ ہے جو صرف خالص اللہ تعالی کی رضا کے لیے کی گئی ہو اور یقینا ایسی پوسٹیں ہی ہمیں جنت کا رستہ دکھائیں گی۔
رہی بات اس طرح کے تھریڈ زکی بات لگانے کی اس کی بہت سی وجوہات ہو تی ہیں
1: دوسروں کے بارے میں خبر رکھنا
2: حوصلہ افزائی کرنا
3: سب کو ایک جگہ یکجا کرنا
4: ممبران کو ریگولر کرنا
وغیرہ وغیرہ

میرا مقصد کبھی بھی کسی کی تعریف کرنا یا مکھن لگانا نہیں ہوتا ہے یا نمبر ٹانگنا نہیں ہوتا ہے ۔ لیکن میں یہاں ایک حدیث کا مفہوم شیئر کرنا چاہوں گا جو کہ مجھے ورڈ ٹو ورڈ یاد تو نہیں لیکن حدیث کے الفاظ کچھ یوں ہیں کہ کسی صحابی نے آپ ﷺ سے پوچھا کہ اگر کوئی کسی کی اچھے کام کی تعریف کرتا ہے تو یہ مومن کے لیے یہ عمل کیسا ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ جو کسی مومن کی اچھے کام کی تعریف کرے تو اُس مومن کے لیے پیشگی مبارکباد ہے۔
(اللہ تعالی الفاظ کی کمی بیشی میں میری مغفرت کرے آمین)
اگر کوئی رُکن اللہ تعالی کی رضا کے لیے کام کر رہا ہے اور دین کو سیکھنے اور جو کچھ اُس کے پاس ہے اُسے دوسروں کے پاس پہنچا رہاہے تو اس کو بیان کرنا یا اُس کے اچھے اخلاق کی تعریف کرنا کوئی غلط بات نہیں ہے۔ میں ہمیشہ ایک رُکن کو دوسرے سے جوڑنے کی کوشش کرتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ کتنا سنگین مسئلہ کیوں نہ ہو آپس میں لڑائی جھگڑا مت کریں بلکہ پیار و محبت سے ہی ہر معاملے کو سُلجھائیں
 
Top