السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
بھائی جان آپ کی ٹائپنگ میں کوئی مسئلہ ہے ، آپ "ھ" کو "ہ" ٹائپ کرتے ہیں ۔ ہ اردو صوتی میں "او" پر ہے اور ھ اردو صوتی میں "ایچ " پر ہے ۔
یہاں سے اردو کسٹم کی بورڈ ڈاؤنلوڈ کرلیں اگر نہیں ہے تو :
یہ تو ٹائپنگ کا مسئلہ ہے، لیکن جب میں کبھی اشتہار میں ''ذاتی'' کے بجائے ''زاتی'' اور ''زیادہ'' کے بجائے ''ذیادہ'' یا ''زید'' کے بجائے ''ذید'' لکھا دیکھتا ہوں تو مجھے پنجابی کا ایک شعریاد آتا ہے!
ساڈے دل تے چھریاں چلائیاں
سانوں کٹیا مار قصائیاں
''ہ'' اور ''ھ'' کے معاملہ میں تو بہت سے لوگ یا غفلت کا شکار ہیں، یا پھر انہیں اس کا فرق ہی نہیں معلوم، یا پھر وہ یہ فرق نہیں کرپاتے کہ کہاں ''ہ'' کا استعمال ہے اور کہاں''ھ'' کا!
اس میں کچھ اردو تحریر میں تبدیلی و تغیر کا اثر بھی ہے!
جیسے کہ ''انہیں'' کو ''انھیں'' بھی لکھا جاتا ہے، اور پرانی کتب میں اکثر ''انھیں'' ہی ملتا ہے!
اب لوگ ''نہی'' کی بجائے ''نھی'' بھی لکھ جاتے ہیں!