• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہیرے کی قدر جوہری جانتا ہے۔ محمد نعیم یونس صاحب کی 5000 پوسٹیں۔ مبروک الف مبروک

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ:
پیارے پیغمبر محمد رسول اللہ ﷺ کے فرمان عالی شان

بلغوا عنی ولو آیۃ-1.jpg


کے مطابق
ہمارے محترم بھائی محمد نعیم یونس صاحب نے ہزاروں احادیث قارئین کرام کی نذر کی ہیں۔
یہ سلسلہ ابھی رُکا نہیں
بلکہ اس میں روز افزوں ترقی ہو رہی ہے۔ الحمد للہ علی ذالک
محمد نعیم یونس کے بارے میں اگر کچھ الفاظ نقل کردوں تو بے محل نہ ہو گا
ہیرے جواہرات جب مل جائیں تو اُن کی قدر کرنی چاہیے۔ دنیا میں سب سے بڑھ کر یہی تو اثاثہ ہوتے ہیں۔ اور اس پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہیئے کہ اللہ رب العزت نے آپ کی قدر و منزلت میں ان اثاثہ جات کے ذریعہ سے ترقی فرمائی۔
جب اللہ کا شکر ادا کیا جائے گا تو وہ بے نیاز شہنشاہ خود اعلان فرماتا ہے کہ
لَىِٕنْ شَكَرْتُمْ لَاَزِيْدَنَّكُمْ
مفہوم: اگر تم میرا شکر ادا کرو گے تو البتہ ضرور ہم تمہیں اور زیادہ دیں گے۔
مجھے یہ تھریڈ لکھتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ
محدث فورم کو اللہ تعالی نے ایسے ہیرے سے نوازا ہے جس کا دُور دُور تک کوئی نعم البدل دکھائی نہیں دیتا۔
انسان ہونے کے ناطے اگر کہیں اختلاف رائے ہو بھی جائے تو سامنے والے کی قدر و منزلت دیکھتے ہوئے اپنے اندر لچک پیدا کر لینے سے اللہ تعالی اور بھی زیادہ نوازتا ہے۔ بنظر عمیق سیرت طیبہ کا مطالعہ کرنے سے ہمیں یہی معلوم ہوتا ہے۔
مجھے یہ بات لکھتے ہوئے ذرہ برابر جھجھک نہیں کہ
محدث فورم کی انتظامیہ نے ‘‘جوہری’’ کی نگاہ سے اس ہیرے کو دیکھا۔ اور اس کی حفاظت کرنے کی کماحقہ کوشش کی۔ الحمد للہ علی ذالک۔
میں یہ کہتے ہوئے قطعا کوئی عار نہیں کہ محمد نعیم یونس بھائی نے جہاں اس عظیم کام کا آغاز کیا، ‘‘ون مین شو’’ کی نذر ہو گیا۔

آخر میں یہ بات بھی باعث مسرت ہے کہ
محدث فورم پر محمد نعیم یونس بھائی کی
5000 (پانچ ہزار) قیمتی ترین پوسٹیں مکمل ہو چکی ہیں

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مالک الملک اس ہیرے کی حفاظت فرمائے۔ اسے اعلی مقام و مرتبہ عطا فرمائے۔ عمر بھر کی خطائیں معاف فرما دے۔ نظر بد ، حاسد اور تمام شرور سے زندگی بھر محفوظ رکھے۔ اللہ تعالی ایمان کی حالت میں زندہ رکھے اور ایمان کی حالت میں آخری رخت سفر باندھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یارب العالمین
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
وعلیکم السلام ورحمتہ وبرکاتہ
میرے پسندیدہ ممبرز میں سے ایک ہے یونس بھائی، الله تعالیٰ انہیں اسی طرح دین کا کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
 

بابر تنویر

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 02، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
692
پوائنٹ
104
بہت بہت مبارک ہو بھائ محمد نعیم یونس۔ دین کی ترویج و تبلیغ کے لیۓ آپ کی خدمات یقینا قابل قدر اور قابل تقلید ہیں۔
اللہ تعالی آپ کی ہر کاوش کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطار کرتے ہوۓ اسے آپ کے لیۓ صدقہ جاریہ بنادے آمین!
بھائ محمد آصف مغل اطلاع دینے کا شکریہ۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
وعلیکم السلام
محمد نعیم یونس بھائی کو بہت بہت مبارک ہو۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اِن کو دنیا میں بھی عزت عطا فرمائے اور آخرت میں بھی فلاح عطا فرمائے آمین
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
وعلیکم السلام ورحمتہ وبرکاتہ
میرے پسندیدہ ممبرز میں سے ایک ہیں یونس بھائی،
بہت خوب
الله تعالیٰ انہیں اسی طرح دین کا کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
آمین یا رب العالمین
بہت بہت مبارک ہو بھائ محمد نعیم یونس۔ دین کی ترویج و تبلیغ کے لئے آپ کی خدمات یقینا قابل قدر اور قابل تقلید ہیں۔
یقینا
اللہ تعالی آپ کی ہر کاوش کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطار کرتے ہوۓ اسے آپ کے لئے صدقہ جاریہ بنادے آمین!
آمین یارب العالمین
بهت مبارک هو، نعیم بهایی،بہت شکریہ آصف بھائی اطلاع کا.
بہت بہت شکریہ جناب
 

Urdu

رکن
شمولیت
مئی 14، 2011
پیغامات
199
ری ایکشن اسکور
341
پوائنٹ
76
وعلیکم السلام ورحمتہ وبرکاتہ،
33llffp.gif
یونس بھائی۔
اللہ کرے شوق علم اور ہو زیادہ
اللہ کرے زور قلم اور ہو زیادہ
 
Top