السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آمین یا ربّنا!!
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں (آخری قعدے میں)یوں دعا فرماتے تھے:
’’اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَسِیْحِ الدَّجَّالِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَالْمَمَاتِ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْمَأْ ثَمِ وَ الْمَغْرَمْ‘‘صحیح بخاری 832
’’اے اللہ !میں تیری پناہ میں آتا ہوں عذاب قبر سے اور تیری پناہ میں آتا ہوں دجال کے فتنے سے اور تیری پناہ میں آتا ہوں موت و حیات کے فتنے سے۔اے اللہ ! میں گناہ سے اور قرض سے تیری پناہ مانگتا ہوں‘‘