• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یا علی" کہنا کیسا ہے

Wasim Ansari

مبتدی
شمولیت
مئی 03، 2011
پیغامات
18
ری ایکشن اسکور
111
پوائنٹ
0
""یا علی" کہنا کیسا ہے؟ کچھ لوگ اسے حضرت علی کی طرف منسوب کرتے ہے، تو کچھ لوگ کہتے ہے کے "علی" اللہ کا ہی نام ہے ، براے مہربانی اس فورم پر موجود علما اس سوال پر روشنی ڈالیے.
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
کتاب اللہ میں ارشادہے:
{اللّهُ لاَ إِلَـهَ إِلاَّ هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لاَ تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلاَ نَوْمٌ لَّهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الأَرْضِ مَن ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلاَّ بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلاَ يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِهِ إِلاَّ بِمَا شَاء وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ وَلاَ يَؤُودُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ }البقرة255
پس ’العلی‘یائے مشدد کے ساتھ اللہ کا نام ہے اور کتاب اللہ میں تقریبا 6 مقامات پر آیا ہے۔ اس کا مادہ ’علو‘ ہے اور ’فعیل‘ کے وزن پر صفت کا صیغہ ہے کہ جس معنی عام الفاظ میں ’بلند وبالا‘ ہے۔پس اللہ کے نام کے اعتبار سے ’یا علی‘ کہنے میں کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
{وَلِلّهِ الأَسْمَاء الْحُسْنَى فَادْعُوهُ بِهَا وَذَرُواْ الَّذِينَ يُلْحِدُونَ فِي أَسْمَآئِهِ سَيُجْزَوْنَ مَا كَانُواْ يَعْمَلُونَ }الأعراف180
اور اللہ تعالی کے اچھے اچھے نام ہیں اور تم ان ناموں کے ذریعے اللہ سے دعائیں کرو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور اگر تو ’یاعلی‘کہنے سے مقصود حضرت علی رضی اللہ کو پکار کر ان سے استغاثہ ہو تو یہ شرک ہونے کہ وجہ سے حرام ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
 
Top