• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یزید بن معاویہ سے متعلق امام احمدبن حنبل رحمہ اللہ کا اپنے سابق موقف سے رجوع۔

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

غازی

رکن
شمولیت
فروری 24، 2013
پیغامات
117
ری ایکشن اسکور
183
پوائنٹ
90
جناب
یعنی احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے جن جن کو دعاء میں یادنہیں رکھا وہ سب امام احمدرحمہ اللہ کی نظر میں کافر ہیں ؟
یہاں جس کا ذکر کیا ہے میں اس کی بات کر رہا ہوں زکر تو اپ کا بھی نہیں کیا ہے
علمی بات کریں
خودجہالت کی تمام حدیں پار کررکھی ہیں اور دوسروں کو علمی بات کی نصیحت کرتے ہیں ۔کیاخوب!
اس سے بڑی جہالت کیا ہوگی کہ یہ کہاجائے کہ امام احمداگریزید کو مؤمن سمجھتے تو دعاؤں میں یادرکھتے !
اورجب گرفت کی گئی اور آپ سے کوئی جواب نہیں بن بڑا تو یہ فرمانے لگے کہ یہاں جس کا ذکر ہوا اس کی بات کریں !
جناب جب آپ ایک اصولی بات امام احمد کی طرف منسوب کریں گےاور ا س سے استدلال کریں گے تو آپ کو امام احمد کا یہ اصول ثابت کرنا پڑے گا؟
اورثابت نہیں کرسکتے تو چپ ہوجائیں۔ ورنہ ’’علمی بات‘‘ کا لیبل لگانے سے آپ کی عاجزی پرپردہ نہیں پڑسکتا۔

اپ نے لکھا کہ یزید سے متعلق قرون کی حدیث نقل کی ہے میں پھر یہی کہتا ہوں کہ اگر مومن جانتے تو یہ کہنے کی ضرورت نہیں پڑھتے کہ میں سکوت کرتا ہوں
اگرآپ پھروہی بات کہ رہیں تو میر ا جواب بھی پھر وہی ہے جوعرض کرچکا ہوں۔

انہوں نے مومن پر لعنت کرنے والی بعد عموم کے طور پر کہی ہے کہ اگر مومن ہوگا تو لعنت کرنا صحیح نہیں ہو گا
اگرمؤمن ہوگا نہیں ، مومن ہے اس لئے لعنت کی بات درست نہیں۔
عربی سمجھنے کی صلاحت پیدا کریں ۔جہالت کے بل پر اعتراضات نہ کریں۔

اگر یزید کو نیک سمجھتے تو یہ فرماتے تو یزید پر لعنت کرنے کی بات کرتا ہے وہ تو مومن تھے ایسی کوئی بات نہیں ہے
پھر تو آ پ ہی کے اصول سے یزید امام احمد کی نظر میں نیک ثابت ہوگیا۔
کیونکہ امام احمد نے یہی تو کہا ہے کہ وہ مومن ہےاورتم لعنت کی بات کرتے ہو۔

اور دوسری بات کہ امام احمد بن حنبل سے یہ سوال کیوں پوچھا گیا کہ یزید کو اس وقت بھی لوگ فاسق ہی سمجھتے تھے اس لیے اس کو زیر بحث لاتے تھے وگرنہ کسی صحیح روایت مین یہ دیکھا دیں کہ کبھی عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ کے بارے میں کسی نے اس قسم کے شبھات کا اظہار کیا ہو حالانکہ وہ بنو مروان میں سے تھے۔ اس سے یہی معلوم ہوتا ہے ہے کہ اس زمانے کے لوگ بھی یزید کو نہ اچھا سمجھتے تھے اور نہ اج کے لوگوںکی طرح اس کو مومن اور رضی اللہ عنہ کہتے تھے۔
محض کسی کے بارے میں شبہات اٹھانے اگرکوئی برا بن جاتاہے توکیا صرف یزید ہی کے تعلق سے شبہات اٹھائے گئےہیں؟
عمربن عبدالعزیزرحمہ اللہ تو بعد بہت بعد کے ہیں شبہات تو بعض صحابہ کے بارے میں بھی اٹھائے گئے ہیں تو کیا اس کا مطلب وہ ہوگا جو آپ کہنا چاہتے ہین؟
دوسری بات یہ کہ شبہات پر امام احمد نے جواب کیا دیا ؟اس پر نظرکریں۔امام احمدکے جواب سے پتہ چلتاہے کہ اگرشبہات اٹھائے گئے تھے تو ائمہ نے ان کی تردید بھی کی ہے۔
 

abdullah786

رکن
شمولیت
نومبر 24، 2015
پیغامات
428
ری ایکشن اسکور
25
پوائنٹ
46
جناب
تردید کرتے وہ بالکل واضح اور دو ٹوک کرتے جیسا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں فرمایا کہ جو ان کی خلافت نہیں مانتا وہ جاہل گدھا ہے۔
تو اگر یزید کو مومن مانتے تو اتنی گھما کے بات نہیں کرتے کہ میں سکوت کرتا ہو سیدھا فرماتے یزید مومن ہے اگر ان کے عمر رضی اللہ عنہ یا علی رضی اللہ عنہ یا دیگر صحابہ کرام کی بات کریں تو کیا ان کے مومن ہونے پر سکوت کریں گے نعوذ باللہ مومن کو دو ٹوک مومن کہا جاتا ہے اس پر شبہات نہیں ڈالے جاتے ہیں امام احمد کو یقین ہوتا تو یقینی بات کرتے سکوت کبھی نہیں کرتے۔
اور جو اپ نے کہا کہ
اگرمؤمن ہوگا نہیں ، مومن ہے اس لئے لعنت کی بات درست نہیں۔
عربی سمجھنے کی صلاحت پیدا کریں ۔جہالت کے بل پر اعتراضات نہ کریں۔
تو جناب اس پر میرا صرف ایک سوال ہے کہ سکوت کرنے کی کیا وجہ ہے صاف الفظ استعمال کرتے کہ لوگ کچھ بھی کہیں میں تو ان کو مومن جانتا ہوں۔
اور دوسری بات صحابہ کرام کے بارے میں جو اپ یہ فرما رہے ہیں اتنی بڑی بات کی دلیل پیش کریں یزید کے محبت میں اتنے اندھے ہو گئے ہیں کہ صحابہ کرام پر زبان دراز ہو رہی ہے۔ اللہ سب کو ہدایت دے
 

غازی

رکن
شمولیت
فروری 24، 2013
پیغامات
117
ری ایکشن اسکور
183
پوائنٹ
90
جناب
تردید کرتے وہ بالکل واضح اور دو ٹوک کرتے جیسا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں فرمایا کہ جو ان کی خلافت نہیں مانتا وہ جاہل گدھا ہے۔
اگرسائل نے یزید کو کافر کہا ہوتا تویقینا امام احمدرحمہ اللہ اس کی تردید کرتے ۔اوراسے جاہل اورگدھابلکہ اس سے بھی بدترکہہ سکتے تھے۔
لیکن سائل نے یزید کو کافر کب کہا؟

تو اگر یزید کو مومن مانتے تو اتنی گھما کے بات نہیں کرتے کہ میں سکوت کرتا ہو سیدھا فرماتے یزید مومن ہے
سوال یزیدکے مومن اورکافر ہونے کے بارے میں نہیں تھا بلکہ یزید پر لعنت کرنے کے بارے میں تھا ۔
اور لعنت سے سکوت کی وجہ انہوں نے صاف بتلائی کہ مومن پر لعنت کرناخلاف حدیث ہے ۔اس کا مطلب صاف ہے کہ یزید اما م احمد کے نزدیک مومن ہیں۔

اگر ان کے عمر رضی اللہ عنہ یا علی رضی اللہ عنہ یا دیگر صحابہ کرام کی بات کریں تو کیا ان کے مومن ہونے پر سکوت کریں گے نعوذ باللہ مومن کو دو ٹوک مومن کہا جاتا ہے
مومن ہونے کی بات تو یزید سے متعلق بھی امام احمد سے نہیں پوچھی گئی بلکہ صرف لعنت کا مسئلہ پوچھا گیا اور امام احمد نے لعنت سے رکنے کی بات کہی ۔

اس پر شبہات نہیں ڈالے جاتے ہیں امام احمد کو یقین ہوتا تو یقینی بات کرتے سکوت کبھی نہیں کرتے۔
سکوت یزید کے ایمان پر نہیں ان پر لعنت کرنے سے ہے۔
اوریہا ں سکوت امساک کاترجمہ ہے ۔یعنی یہاں سکوت مطلب لعنت سے رکنا ۔
یہاں سکوت اس معنی میں نہیں کہ دومخالف موقف میں توقف اختیارکیا!
غالبا آپ نے یہاں سکوت کا مطلب کسی مسئلہ میں عالم کا توقف اختیارکرنا سمجھ لیا ہے اسی لئے یہ ساری مصیبتیں آپ کے سرپر لدتی چلی جاری ہیں ۔


تو جناب اس پر میرا صرف ایک سوال ہے کہ سکوت کرنے کی کیا وجہ ہے صاف الفظ استعمال کرتے کہ لوگ کچھ بھی کہیں میں تو ان کو مومن جانتا ہوں
سوال ان کے مؤمن ہونے کا نہیں بلکہ ان پر لعنت کرنےسے متعلق تھا۔
لعنت سے رکنے کے بات انہوں نے صاف طور سے کہی ہے اس میں کیا اجمال ہے؟

اور دوسری بات صحابہ کرام کے بارے میں جو اپ یہ فرما رہے ہیں اتنی بڑی بات کی دلیل پیش کریں
کس بات کی دلیل چاہئے؟
آل سباء اور آ ل رفض کے پورے دین ومذہب کی بنیاد صحابہ کے بارے میں شکوک وشبہات پھیلانا ہے ۔کیا اس سے کوئی انکار کرسکتاہے؟
بلکہ خودآپ بھی امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں کیسی کیسی زبان استعمال کررہے ہیں یہ سلسلہ بھی کوئی نیا نہیں ہے۔
بہرحال محض کسی کے خلا ف شبہات اٹھانا اس بات کی دلیل نہیں ہے کہ وہ براہے۔خواہ وہ یزید ہو یا کوئی بھی ہو۔

یزید کے محبت میں اتنے اندھے ہو گئے ہیں کہ صحابہ کرام پر زبان دراز ہو رہی ہے۔ اللہ سب کو ہدایت دے
صحابہ کرام پر زبان درازی کی بات ہم نے کہاں کی ؟
اتنا بڑا بہتان لگاتے ہوئے شرم نہیں آتی ؟
یااس لئے یہ بہتان لگایا جارہا ہے کہ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں آپ کی زبان درازی کو برداشت کرلیا جائے؟ یہ امید فضول ہے ۔
امیر معاویہ رضی اللہ عنہ یا کسی بھی صحابی کے خلاف آپ کی ہرزبان درازی پر گرفت کی جائے گی۔
 

abdullah786

رکن
شمولیت
نومبر 24، 2015
پیغامات
428
ری ایکشن اسکور
25
پوائنٹ
46
جناب،
ان کا سکوت کس بات پر ہے اور روایت کے آخر میں یہ فرمانا کہ اس معاملے میں خاموشی بہتر ہے جناب ان الفاظ سے معلوم ہوتا ہے کہ امام احمد شبہ کا شکار تھے اور دوسری بات اس روایت سے پہلے امام احمد نے اس کے مدینہ کو لوٹنے کے بارے میں بیان کیا ہے اس میں سے اول موقف کونسا ماننے گے دونوں روایات السنہ میں ہی موجود ہیں رقم 845 اور 846
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top