• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یومِ عاشورہ کی فضیلت میں غلط أحادیث ‏ سعید ‏الرحمن ‏سلفی

شمولیت
جون 05، 2018
پیغامات
277
ری ایکشن اسکور
15
پوائنٹ
79
.

―=⊗ { ﺑِﺴْـــــــــــــﻢِﷲِالرَّحْمٰنِﺍلرَّﺣِﻴﻢ } ⊗=―

یومِ عاشورہ کی فضیلت میں غلط أحادیث

ایک بار پورا ضرور پڑھیں

تحریر:---سعیدالرحمٰن عزیز سلفی

لوگ یومِ عاشورہ کے تعلق سے بےبنیاد اور غیرثابت شدہ واقعات بیان کرکے اُس کی فضیلت ثابت کرنا چاہتے ہیں ایسے لوگوں سے ایک سوال ہے کہ کیا ثابت شدہ باتیں جو قرآن وسنت سے آئی ہیں وہ ہمارے لئے کافی نہیں ہے؟
بےشک ہر مسلمان اِس کا جواب یہی دیگا کہ ہمارے لئے قرآن و حدیث کی ثابت شدہ باتیں ہی کافی ہیں۔
پھر یوم عاشورہ کی فضیلت ایسی جگہوں سے کیوں اخذ کی جاتی ہیں جن کا مصدر ضعیف اور موضوع روایتیں ہیں؟

بعض باتیں ایسی ہیں جن کا مصدر مجھے معلوم نہ ہوسکا البتہ کچھ باتیں ملاحظہ کریں۔

1:---یوم عاشورہ وہ ہے جس دن حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی جودی پہاڑ پر جاکر لگی اور حضرت نوح علیہ السلام نے شُکرانے کے طور پر اُس دن روزہ رکھا۔

("مسند احمد ح8717"
یہ حدیث ضعیف ہے اِس کی سند میں دو راوی ہیں ایک راوی عبدالصمد بن حبیب ہے جو ضعیف ہے۔
اور دوسرا راوی شبیل بن عوف ہے جو مجہول ہے)

2:---یوم عاشورہ کو اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول فرمائی۔

3:---یومِ عاشورہ کو حضرت یونس علیہ السلام کی بستی پر اللہ تعالیٰ نے خصوصی توجہ فرمائی۔

4:---یومِ عاشورہ کو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی پیدائش ہوئی۔

نمبر 2 سے 4 تک کی حدیث طبرانی کی ہے جو "مجمع الزوائد ج3 ص188" سے ماخوذ ہے۔
اِس حدیث کی سند کے بارے میں علّامہ ہیثمی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اِس میں عبدالغفور نامی ایک راوی ہے جو متروک ہے۔
شعیب ارنؤوط رحمہ اللہ نے اِس حدیث کو ضعیف کہا ہے۔

5:---یوم عاشورہ کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش ہوئی۔

علّامہ ذہبی رحمہ اللہ نے اِس حدیث کو "میزال الاعتدال 48/3" میں کہا ہے کہ یہ حدیث باطل ہے۔
علّامہ ابن حجر عسقلانی رحمہ الله نے "تبیین العجب، 30" میں اِس حدیث کو باطل کہا ہے۔

6:---یوم عاشورہ کو اللہ تعالیٰ نے حضرت یونس علیہ السلام پر توجہ فرمائی۔

اِس حدیث کو ابن العربی رحمہ الله نے "عارضة الاحوذي 204/2" میں ذکر فرمایا ہے اور اِسے موضوع (مَن گھڑت) بتایا ہے۔

7:---یوم عاشورہ کو کَشتیِ نوح کے نجات کے بعد جانوروں نے بھی روزہ رکھا.

اِس حدیث کو علّامہ ناصرالدین البانی رحمہ الله نے "السلسلة الضعيفة ح 5413" میں ذکر فرمایا ہے اور اِسے موضوع (مَن گھڑت) بتایا ہے۔

8:---یومِ عاشورہ کو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے لئے جلائی گئی آگ ٹھنڈی پڑ گئی۔

9:---یومِ عاشورہ کو حضرت ایوب علیہ السلام کی بیماری دور ہوگئی۔

10:---یومِ عاشورہ کو حضرت یعقوب علیہ السلام کی بینائی لوٹ آئی۔

11:---یومِ عاشورہ کو حضرت یوسف علیہ السلام کنوئیں سے باہر نکالے گئے۔

نمبر 8 سے 11 تک ماخوذ از "موسوعہ احسن الکلام فی الفتاویٰ والاحکام ج4 ص666 لعطية صقر" فرماتے ہیں کہ „لَیسَ لَھا سَنَد صَحیح،، اِس روایت کی سند صحیح نہیں ہے۔

12:---یومِ عاشورہ کو حضرت عیسی علیہ السلام آسمان پر اُٹھائے گئے۔

شیخ الاسلام علّامہ ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں یہ احادیثِ مکذوبہ (جھوٹی احادیث) میں سے ہے۔ ماخوذ از "اسلام ویب فتویٰ نمبر 145403 16محرم 1432ھ"

خلاصہ:---الحمدلله ہمارے لئے کتاب و سنت ہی کافی ہیں کسی مسئلے کے ثبوت و فضیلت کے لئے۔
لہٰذا ضعیف، مُرسل، موضوع اور شاذ احادیث کو لاکر کسی دینی مسئلے کو ثابت کرنے اور اُسے ماننے سے اجتناب کریں ہمارے اِس دین کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے لی ہے جس کی بنیاد بے انتہا مضبوط ہے اُس میں کمزور اور غیرثابت شدہ مسائل کی گنجائش نہیں ہے۔
واللہ أعلم بالصواب

تحریر:---سعیدالرحمٰن عزیز سلفی
واٹساپ:---9670752787

.


.

یومِ عاشورہ کی فضیلت میں غلط أحادیث ‏

سعید ‏الرحمن ‏سلفی

http://salafitehqiqimaqalat.blogspot.com/2020/08/blog-post_31.html

.
 
Top