• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یہ حقیقت مانتا تو بھی نہیں،میں بھی نہیں

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
غلطیوں سے جدا،تو بھی نہیں،میں بھی نہیں​
دونوں انساں ہیں،‘خدا‘ تو بھی نہیں،میں بھی نہیں​
تو مجھے اور میں تجھے الزام دیتے ہیں مگر​
اپنے اندر جھانکتا،تو بھی نہیں،میں بھی نہیں​
مصلحت نے کر دیا پیدا دلوں میں اختلاف​
ورنہ فطرت کا برا،تو بھی نہیں،میں بھی نہیں​
مختلف سمتوں میں دونوں کا سفر جاری رہا​
ایک لمحہ کو رکا،تو بھی نہیں،میں بھی نہیں​
چاہتے دونوں بہت اک دوسرے کو ہیں مگر​
یہ حقیقت مانتا تو بھی نہیں،میں بھی نہیں​
شاعر:نا معلوم
اسپیشلی ڈیڈیکیٹڈ ٹو ہیلپر نمبر ۳ :)
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
بہت خوب بہن
مگر آج بتا ہی دیں کہ یہ ہیلپر نمبر 1 2 3 کون ہیں؟ اکثر آپ اپنی پوسٹس میں ذکر کرتی ہیں۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
مگر آج بتا ہی دیں کہ یہ ہیلپر نمبر 1 2 3 کون ہیں؟ اکثر آپ اپنی پوسٹس میں ذکر کرتی ہیں۔
یہ ہیلپرز۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ وہ مخلوق ہے جو آج شلجم کا سالن کھانے کے اقراری بیان کے باوجود نوڈلز،رولز کی تلاش میں قریہ قریہ گھوم کر ناکام ہوئی اور پھر معصوم شکل بنا کر چپس بنانے کھانے کی اجازت مانگی اور اب کچن میں مصروف جدال ہیں۔ ۔ دیکھیے فرائیڈ گوشت کب تیار ہو کر باہر آتا ہے!!!!
آج کچن بائیکاٹ کی بدولت فائدہ ہوا سو ہوا بجٹ ضرور خراب ہو گیا ہے:)

ہیلپر نمبر ۴ کو تو آپ بھول ہی گئیں۔ ۔ وہ نہ ہوتیں تو کل پی سی کا کیک کھانے کو نہ ملتا:)
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
غلطیوں سے جدا،تو بھی نہیں،میں بھی نہیں
دونوں انساں ہیں،‘خدا‘ تو بھی نہیں،میں بھی نہیں
تو مجھے اور میں تجھے الزام دیتے ہیں مگر
اپنے اندر جھانکتا،تو بھی نہیں،میں بھی نہیں
مصلحت نے کر دیا پیدا دلوں میں اختلاف
ورنہ فطرت کا برا،تو بھی نہیں،میں بھی نہیں
مختلف سمتوں میں دونوں کا سفر جاری رہا
ایک لمحہ کو رکا،تو بھی نہیں،میں بھی نہیں
چاہتے دونوں بہت اک دوسرے کو ہیں مگر
یہ حقیقت مانتا تو بھی نہیں،میں بھی نہیں
آنسووں والا آئیکون


بجٹ ضرور خراب ہو گیا ہے
دال میں کچھ کالا لگ رہا ہے کہیں آپ بھی تو وزیر مال نہیں؟؟؟؟؟

اگر ایسا ہے تو ہیلپرز پہ ہونے والا ظلم صاف دِکھ رہا ہے۔ ۔ آپ کے ہاں اپوزیشن نہیں ہے کیا؟؟؟؟؟؟

کل پی سی کا کیک کھانے کو نہ ملتا
ایک دفعہ تو پڑھ کر میں حیران ہی ہو گئی کہ پی سی کا کیک مطلب پرسنل کمپیوٹر ۔ ۔ ۔ ابتسامہ
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
تو مجھے اور میں تجھے الزام دیتے ہیں مگر
اپنے اندر جھانکتا،تو بھی نہیں،میں بھی نہیں
چاہتے دونوں بہت اک دوسرے کو ہیں مگر
یہ حقیقت مانتا تو بھی نہیں،میں بھی نہیں
ویری نائس
 
  • پسند
Reactions: Dua

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
یہ ہیلپرز۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ وہ مخلوق ہے جو آج شلجم کا سالن کھانے کے اقراری بیان کے باوجود نوڈلز،رولز کی تلاش میں قریہ قریہ گھوم کر ناکام ہوئی اور پھر معصوم شکل بنا کر چپس بنانے کھانے کی اجازت مانگی اور اب کچن میں مصروف جدال ہیں۔ ۔ دیکھیے فرائیڈ گوشت کب تیار ہو کر باہر آتا ہے!!!!
آج کچن بائیکاٹ کی بدولت فائدہ ہوا سو ہوا بجٹ ضرور خراب ہو گیا ہے:)

ہیلپر نمبر ۴ کو تو آپ بھول ہی گئیں۔ ۔ وہ نہ ہوتیں تو کل پی سی کا کیک کھانے کو نہ ملتا:)
معذرت کے ساتھ بہن آپ کی بات واضح نہیں ہے۔
 
شمولیت
جنوری 19، 2013
پیغامات
301
ری ایکشن اسکور
571
پوائنٹ
86
اسطرح کے کوڈ ورڈ لکھنے سے پرہیز کی جائے ۔
 
Top