اخت ولید
سینئر رکن
- شمولیت
- اگست 26، 2013
- پیغامات
- 1,792
- ری ایکشن اسکور
- 1,297
- پوائنٹ
- 326
دولتِ پیکرِ اظہار نہیں ہے عورت
زینتِ کوچہ و بازار نہیں ہے عورت
گو کہ اسلام سے بیزار نہیں ہے عورت
ترکِ عصیاں پر بھی تیار نہیں ہے عورت
مجھ کو تسلیم کہ بد کار نہیں ہے عورت
شرعی پردے پہ بھی تیار نہیں ہے عورت
ایک عورت پہ کئی مرد فدا ہیں،پھر کیا
بد نگاہوں کی مددگار نہیں ہے عورت؟
دارِفانی کی خریدار ہیں سب کچھ کھو کر
خلدِ باقی کی طلبگار نہیں ہے عورت
اک زمانے کے لیے فتنہ بنے گی صاحب
خود اگر صاحبِ کردار نہیں ہے عورت
فرماں برداریٔ خاوند میں کمزور ہے وہ
کب کہا میں نے وفادار نہیں ہے عورت
اس کی دانائی کو خود غرضی چھپا دیتی ہے
یہ غلط ہے کہ سمجھدار نہیں ہے عورت
زینتِ کوچہ و بازار نہیں ہے عورت
گو کہ اسلام سے بیزار نہیں ہے عورت
ترکِ عصیاں پر بھی تیار نہیں ہے عورت
مجھ کو تسلیم کہ بد کار نہیں ہے عورت
شرعی پردے پہ بھی تیار نہیں ہے عورت
ایک عورت پہ کئی مرد فدا ہیں،پھر کیا
بد نگاہوں کی مددگار نہیں ہے عورت؟
دارِفانی کی خریدار ہیں سب کچھ کھو کر
خلدِ باقی کی طلبگار نہیں ہے عورت
اک زمانے کے لیے فتنہ بنے گی صاحب
خود اگر صاحبِ کردار نہیں ہے عورت
فرماں برداریٔ خاوند میں کمزور ہے وہ
کب کہا میں نے وفادار نہیں ہے عورت
اس کی دانائی کو خود غرضی چھپا دیتی ہے
یہ غلط ہے کہ سمجھدار نہیں ہے عورت
کلام:اثر جونپوری