• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یہ کیسی گھٹیا حرکت ہے اور اس کا کوئی حل ہے ۔۔۔؟

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
السلام علیکم !
محترم بھائیو !
فیس بک پر کسی کمینے نے انتہائی گھٹیا حرکت کی ، خانہ کعبہ پر کسی جانور کو بٹھایا ہوا ہے ۔۔
کل بھی کسی نے ایسی ہی کمینگی کا اظہار کرتے ہوئے ایک برہنہ لڑکی کی تصویر بیت اللہ پر لگائی ہوئی تھی ۔۔۔
فورم پر ماشاء اللہ علمی و فنی ہر طرح کے ساتھی موجود ہیں ( الحمد للہ )
اس دہاگے کو یہأں پیش کرتے ہوئے دو چیزیں پیش نظر ہیں :
١۔ ایک تو شرعی حوالے سے اس کے بارے میں کوئی رہنمائی مل جائے گی ۔۔ کہ ایسی تصاویر وغیرہ کے بارے میں ہمارا رد عمل کیا ہونا چاہیے ؟ کیوں کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ایسی تصاویر پر تنقید نہیں کرنی چاہیے کیونکہ اس طرح وہ زیادہ پھیلتے ہین کیونکہ اس پر تبصرہ کرنے سے وہ آپ کے جاننے والوں تک بھی پہنچ جاتے ہیں ۔۔۔ جبکہ ایسی بات کو دیکھ کر کوئی رد عمل نہ کرنا بھی من رأی منکم منکرا فلیغیرہ بیدہ ۔۔۔۔۔ والی حدیث سے صحیح معلوم نہیں ہوتا ؟؟؟
٢۔ دوسرا مقصد یہ ہے کہ جو اس حوالے سے ساتھی مہارت رکھتے ہیں وہ ایسی تصاویر کا کوئی توڑ نکالیں ۔۔ یا ایسی حرکت کرنے والے کا ناطقہ (ایڈریس ) بند کریں ۔۔۔

(اگر یہ موضوع کسی اور جگہ پر ہونا چاہیے تھا تو منتظم حضرات اس کو مناسب جگہ پر منتقل کردیں ۔۔ جزاکم اللہ )
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
﴿ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَتَّخِذُواْ بِطَانَةٗ مِّن دُونِكُمۡ لَا يَأۡلُونَكُمۡ خَبَالٗا وَدُّواْ مَا عَنِتُّمۡ قَدۡ بَدَتِ ٱلۡبَغۡضَآءُ مِنۡ أَفۡوَٰهِهِمۡ وَمَا تُخۡفِي صُدُورُهُمۡ أَكۡبَرُۚ قَدۡ بَيَّنَّا لَكُمُ ٱلۡأٓيَٰتِۖ إِن كُنتُمۡ تَعۡقِلُونَ ١١٨ هَٰٓأَنتُمۡ أُوْلَآءِ تُحِبُّونَهُمۡ وَلَا يُحِبُّونَكُمۡ وَتُؤۡمِنُونَ بِٱلۡكِتَٰبِ كُلِّهِۦ وَإِذَا لَقُوكُمۡ قَالُوٓاْ ءَامَنَّا وَإِذَا خَلَوۡاْ عَضُّواْ عَلَيۡكُمُ ٱلۡأَنَامِلَ مِنَ ٱلۡغَيۡظِۚ قُلۡ مُوتُواْ بِغَيۡظِكُمۡۗ إِنَّ ٱللَّهَ عَلِيمُۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ ١١٩ إِن تَمۡسَسۡكُمۡ حَسَنَةٞ تَسُؤۡهُمۡ وَإِن تُصِبۡكُمۡ سَيِّئَةٞ يَفۡرَحُواْ بِهَاۖ وَإِن تَصۡبِرُواْ وَتَتَّقُواْ لَا يَضُرُّكُمۡ كَيۡدُهُمۡ شَيۡ‍ًٔاۗ إِنَّ ٱللَّهَ بِمَا يَعۡمَلُونَ مُحِيطٞ ١٢٠ ﴾

کہ ’’اے ایمان والو! تم اپنا دلی دوست ایمان والوں کے سوا اور کسی کو نہ بناؤ۔ (تم تو) نہیں دیکھتے دوسرے لوگ تمہاری تباہی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتے، وه تو چاہتے ہیں کہ تم دکھ میں پڑو ان کی عداوت تو خود ان کی زبان سے بھی ظاہر ہو چکی ہے اور جو ان کے سینوں میں پوشیده ہے وه بہت زیاده ہے، ہم نے تمہارے لئے آیتیں بیان کر دیں (118) اگر عقلمند ہو (تو غور کرو) ہاں تم تو انہیں چاہتے ہو اور وه تم سے محبت نہیں رکھتے، تم پوری کتاب کو مانتے ہو، (وه نہیں مانتے پھر محبت کیسی؟) یہ تمہارے سامنے تو اپنے ایمان کا اقرار کرتے ہیں لیکن تنہائی میں مارے غصہ کے انگلیاں چباتے ہیں کہہ دو کہ اپنے غصہ ہی میں مر جاؤ، اللہ تعالیٰ دلوں کے راز کو بخوبی جانتا ہے (119) تمہیں اگر بھلائی ملے تو یہ ناخوش ہوتے ہیں ہاں! اگر برائی پہنچے تو خوش ہوتے ہیں، تم اگر صبر کرو اور پرہیزگاری کرو تو ان کا مکر تمہیں کچھ نقصان نہ دے گا۔ اللہ تعالیٰ نے انکے اعمال کا احاطہ کر رکھا ہے۔‘‘
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
میری ناقص رائے میں تو اس قسم کی حرکتوں پر ابلاغ عامہ کے ذریعہ تنقید کرنے سے ایسے لوگوں کے کاز کو "تقویت" ملتی ہے۔
١۔ مسلم امہ میں یہ خرافات تیزی سے پھیلتی ہیں
٢۔ مسلم امہ کے جذباتی عوام مشتعل ہو کر اپنا ہی نقصان کرتے ہیں
٣۔ مسلم امہ کو "نان ایشو" میں الجھا کر امہ کے اصل ایشو سے ان کی توجہ ہٹائ جاتی ہے
ہونا یہ چاہئے کہ اس قسم کی حرکتوں پر متعلقہ شعبہ جات کے مسلم ماہرین اپنا مؤثر ردعمل ، توڑ پیش کریں۔ تاکہ برائی نہ تو امت میں پھیلے اور ساتھ ہی ساتھ اس کا قلع قمع بھی ہوسکے

واللہ اعلم بالصواب
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
اس تصویر پر اب تک کوئی چودہ ہزار سے زائد کمنٹس وہیں فیس بک پر لوگ دے چکے ہیں۔ اور یہی اس تصویر بنانے والے یا ایسی اوچھی حرکت کرنے والے کا مقصد ہوتا ہے۔ اور اس کے لئے اس سے بڑھ کر کوئی حرکت کرنے کے لئے فیول کا کام کرتا ہے۔
فیس بک پر جو احباب رجسٹرڈ ہیں۔ وہ اس صفحہ کو Report Page پر جا کر فیس بک کو رپورٹ کریں۔ شاید زیادہ رپورٹس وصول ہونے پر وہ صفحہ بلاک کر دیا جائے۔
 

اعجاز علی شاہ

ناظم شعبہ گرافکس
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
222
ری ایکشن اسکور
1,461
پوائنٹ
26
شاکر بھائی کی بات سے اتفاق ہے
میرے خیال میں مذکورہ گروپ یا مخصوص آئی ڈی کے خلاف فیس بک کو رپورٹ کی جائے اور تمام ممبرز کو اس کے خلاف متحد کیا جائے۔
بارک اللہ فیک
 

ناصر رانا

رکن مکتبہ محدث
شمولیت
مئی 09، 2011
پیغامات
1,171
ری ایکشن اسکور
5,454
پوائنٹ
306
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ
بھائی جان اس طرح کی اب کافی تصویریں شو ہو رہی ہیں
اس پر ہم کو چاہیے کہ کمنٹس نہ دیں،،،اگر ہم کنٹس دیں گے تو وہ تصویر ہماری پروفائل پر شو ہو گی
اور بس اس کو سپیم پر کلک کردیں ،،،میرے خیال سے
 
شمولیت
جنوری 27، 2015
پیغامات
382
ری ایکشن اسکور
137
پوائنٹ
94
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ
الحمدللہ مطلوبہ پیج بلاک ہو چکا ہے
(اصل میں ہماری عوام جب بھی کوئی ایسی تصویر دیکھتی ہے تو اس پر کومنٹس دینے شروع کر دیتی ہے جس کی وجہ سے تصویر پھیلتی چلی جاتی ہے حلانکہ اگر بغیر کچھ لکھے اسے رپورٹ کر دیا جائے تو وہ پیج یا پوسٹ ایک محدود حد تک رپورٹس ہونے کے بعد ریموو کر دی جاتی ہے)
آپ جب بھی کوئی ایسی تصویر یا پیج دیکھیں تو ہمیں اطلاع کریں ہم اسے رپورٹ کرا دیا کریں گے
ہمارے پاس (فیس بک) فین کی تعداد کافی ہے
 

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ
الحمدللہ مطلوبہ پیج بلاک ہو چکا ہے
(اصل میں ہماری عوام جب بھی کوئی ایسی تصویر دیکھتی ہے تو اس پر کومنٹس دینے شروع کر دیتی ہے جس کی وجہ سے تصویر پھیلتی چلی جاتی ہے حلانکہ اگر بغیر کچھ لکھے اسے رپورٹ کر دیا جائے تو وہ پیج یا پوسٹ ایک محدود حد تک رپورٹس ہونے کے بعد ریموو کر دی جاتی ہے)
آپ جب بھی کوئی ایسی تصویر یا پیج دیکھیں تو ہمیں اطلاع کریں ہم اسے رپورٹ کرا دیا کریں گے
ہمارے پاس (فیس بک) فین کی تعداد کافی ہے
اس پیجز کو رپورٹ کریں
https://www.facebook.com/PakiJogan
https://www.facebook.com/hiwakhorsed?fref=photo&__mref=message_bubbl
 
شمولیت
جنوری 27، 2015
پیغامات
382
ری ایکشن اسکور
137
پوائنٹ
94
Top