• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

۔۔۔ تقلید شخصی بہت خطر ناک عمل ھے ...

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
11060848_1480340915614114_4578674445117393803_n.jpg

۔۔۔تقلید شخصی بہت خطر ناک عمل ھے...

ان سب اسباب میں سب سے خطرناک سبب ام الامراض تقلیـــــــد اور شخصیت پرستی میں پڑنے سے امت میں افتراق یعنی فرقہ فرقہ بن کر شرک کی راہ پر گامزن ہونا ہے. اور دور حاضر میں اکثر مسلم ممالک میں جو شرک و قبرپرستی اور مزارات کا امت کے ذمہ دار افراد، حکام بالا و علماء اور اعلی تعلیم یافتہ فہمیدہ طبقہ کے ناکوں کے نیچے درباروں و مزارات کی پوجا پاٹ شرک کی فیکٹریوں کی شکل میں جو ننگا ناچ جاری ہے تو کیا ایسی قوم پر بلائیں و آفات مختلف شکلوں میں نہیں آئیں گے؟ جو توحید اور کتاب وسنت کا درس بهول کر ظلم عظیم میں گرفتار ہو گئے جس سے الله تعالی کی وہ خصوصی برکات کے دروازے بند ہو کر خوف و دهشت کے مہیب سائے ہر طرف پهیلنے لگے ہیں.

اب بهی وقت ہے کہ هم سب انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنے تمام گناهوں اور غلطیوں سے سچی توبہ کرکے اللہ تعالی کا وہ سچا اور بلکل صاف و شفاف کامل ومکمل دین اسلام جو کتاب وسنت (قرآن کریم و صحیح آحادیث رسول ﷺ ) میں کامل ومکمل موجود ہے کی پیروی شروع کریں اور تفرقہ بازی کو چهوڑ کر سب مسلمان ایک مٹهی ہو کر متحد ہو جائیں تو ان شاء اللہ باقی سارے اسباب اللہ تعالی خود بخود پیدا کرکے ہمیں دشمن کی اس موجودہ فتنہ سے نکال کر ہمیں غالب و کامران کریں گے اور انہیں مغلوب کرکے ہمارے دل اور سینے ٹهنڈے کر دیں گے..

واللہ تعالی أعلم..
 
Top