• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

۱۷۔ گھر کا بجٹ بنانا: ۔ اسعد الزوجین

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
۱۷۔ گھر کا بجٹ بنانا:
جیسا کہ پیچھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث گزری، (کہ اس کے مال کے بارے میں اس سے پوچھا جائے گا کہ کہاں سے کمایا اور کہاں خرچ کیا) (۱) (ایضاً)

تو پتہ چلا کہ اس مال و دولت کے بارے میں قیامت کے دن ہم سے سوال ہوگا کہ ہم نے اسے کہاں سے کمایا اور کہاں خرچ کیا۔ اس لیے انسان کو چاہیے کہ اپنا مال حلال طریقے سے کمائے اور اے اللہ کی رضا میں خرچ کرے۔ اور میاں بیوی کو چاہیے کہ ماہانہ آمدنی کو دیکھتے ہوئے گھر کے لئے ایک بجٹ بنائیں اور ہر مصرف کے لیے کچھ پیسے الگ کریں۔ گاڑی یا گھر یا زمین وغیرہ خریدنے کے لئے تین یا پانچ ماہ پر مشتمل ایک ٹائم ٹیبل ترتیب دیا جاسکتا ہے یا آنے والے دنوں کے لئے کچھ پیسے الگ کئے جاسکتے ہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی آفت یا مسئلے سے یا ان کی شادی وغیرہ کے لئے بھی کچھ پیسے الگ کئے جاسکتے ہیں تاکہ ایسے موقعوں پر پیسے کی قلت کا سامنا نہ ہو یا کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانے پڑھیں۔ ایسی ہی کتنی فیملیاں ہمارے سامنے ہیں جنہوں نے زندگی کے شروع میں بے دریغ دولت خرچ کی اور مستقبل میں آنے والی ضروریات کی طرف توجہ نہیں دی جس کے نتیجے میں یہ فیملیاں ٹوٹ پھوٹ اور انتشار کا شکار ہوگئیں۔
 
Top