• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

۲۔ دعا:۔ اسعد الزوجین

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,008
پوائنٹ
436
۳۔ دعا:
بہت سے لوگ جب کوئی کام کرنے جاتے ہیں تو دوست احباب سے مشورہ کرتے ہیں اور معاملے کا بغور جائزہ لیتے ہیں پھر کہتے ہیں اس تحقیق کی بناء پے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ یہ ایک اچھا طرزِ عمل ہے لیکن اس پر اکتفاء کرکے بیٹھ جانا ایک بڑی غلطی ہے۔ جو انسان شادی یا کسی اور کام کو کرنے کا ارادہ کرے تو مشورے کے ساتھ ساتھ اسے استخارے اور دعا سے بھی مدد لینی چاہیے۔ بہت سے شادی شدہ جوڑوں کا یہ حال ہے کہ جب ان کی ازدواجی زندگی اختلاف و انتشار کا شکار ہوتی ہے تو مختلف لوگوں نے مشورے لیتے ہیں اور دعا کرنا بھول جاتے ہیں۔

حالانکہ ایسی نازک صورتحال میں انہیں چاہیے کہ وہ دعا کی قبولیت کے اوقات تلاش کریں اور اللہ کے حضور زیادہ سے زیادہ گڑ گڑائیں کہ اللہ ان کی پریشانی کو دور کردے اور ان کے اختلافات مٹا کے ان کے درمیان ملاپ پیدا کردے۔ اور یہ صرف پریشانی کی صورت میں ہی نہیں بلکہ شادی سے پہلے بھی دونوں فریق کو یہ دعا کرنی چاہیے کہ اللہ انھیں نیک اور صالح میاں بیوی عطا فرمائے۔

ارشاد باری تعالیٰ ہے:

بھلا کون ہے جو مصیبت زدہ کی فریاد رسی کرتا ہے، جب وہ اسے پکارتا ہے اور مصیبت کو دور کرتا ہے۔ (۱) (النمل ۷۵)

نیز فرمایا:

اور فرمایا تمہارے رب نے کے مجھے پکارو میں تمہاری دعا قبول کرں گا۔ (۲) (غافر۶)

اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک حدیث میں ارشاد فرماتے ہیں: تقدیر کو صرف ٹال سکتی اور نیکی میں بھی اضافہ ہوتا ہے (۳) (ترمذی حدیث حسن ہے)

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک اور ارشاد ہے کہ اللہ تعالیٰ بہت شرمیلا اور مہربان ہے۔ جب بندہ دعا کے لئے دونوں ہاتھ اٹھاتا ہے تو اسے شرم آتی ہے کہ وہ اسے خالی ہاتھ بھیجے (۱) (ابو دائود، ترمذی، مسند احمد، ابن ماجہ)

ایک عرب شاعر نے کیا خوب کہا ہے:

کیا تم دعا سے تمسخر کرتے ہو اور اسے حقیر سمجھتے ہو۔ اور تمہیں کیا معلوم کہ دعا کیا کچھ کر سکتی ہے۔
رات کے تیز چلنے ہی ہوتے ہیں لیکن ان کا اپنا وقت ہوتا ہے اور وقت کو بھی گزر جانا ہوتا ہے۔
جب تک میرا رب چاہتا ہے انہیں پکڑے رکھتا ہے۔ اور جب تقدیر کے پورے ہونے کا وقت آتا ہے تو انہیں چھوڑ دیتاہے۔
 
Top