محمد آصف مغل
سینئر رکن
- شمولیت
- اپریل 29، 2013
- پیغامات
- 2,677
- ری ایکشن اسکور
- 4,006
- پوائنٹ
- 436
یہ موضوع بھی پچھلے موضوع کا ہی تکملہ ہے کیونکہ جیسا کہ پہلے گذرا کہ منگنی کے بعد کا وقت ایک پیار محبت کا وقت ہوتا ہے۔ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب ہونے والے میاں بیوی ایک دوسرے سے ملنے سے پہلے اچھی طرح سے تیار ہوتے ہیں۔ بولنے کے لئے اچھے الفاظ منتخب کرتے ہیں، ایک دوسرے کے لئے تحفے تحائف خریدتے ہیں اور اگر دونوں نے کوئی دوسرے سے کوئی چیز مانگتا ہے تو دوسرا فوراً ہی بخوشی راضی ہوجاتا ہے۔۹۔ منگنی کے بعد کا وقت ازدواجی زندگی کے یکسر مختلف ہوتا ہے۔
لیکن شادی ہونے کے بعد زندگی یکسر بدل جاتی ہے۔ شادی کے بعد دونوں ہمہ وقت ساتھ ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کو دیکھنے کے لئے جو تزئین و آرائش یا منصوبہ بندی سے ہوتی ہیں۔ ایسی صورتحال میں کبھی کبھی ایک دوسرے کے ایسے عیوب بھی سامنے آجاتے ہیں جو دونوں نے پہلے نہیں دیکھے ہوتے۔ اور یہ ایک قدرتی امر ہے۔ اس سے پریشان نہیں ہونا چاہیے اور نہ ایک دوسرے پے الزامات لگا چاہیے کہ وہ بدل گیا ہے یا پہلے جیسا نہیں رہا ہے اور محبت کا دیا اب بجھنے کو ہے۔ دونوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ یہ ساری شیطانی وسوسے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ شادی کے بعد میاں بیوی کا تعلق، محبت اور پیار اور مضبوط اور پائیدار ہوجاتا ہے اگر چہ وہ عمومی طور پے اس کا اظہار کرنے سے گریز کرتے ہیں۔