پاکستان کے 27 ملین بچے اسکولوں سے باہر
پاکستان دی نیوز ٹرائب، 18 مئی 18 مئی 2013: Waqas Safder
اسلام آباد : پاکستان میں 27 ملین یا 2 کروڑ 70 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، ان میں سے 70 لاکھ ایسے ہیں جنھوں نے کسی بھی قسم کی تعلیم حاصل ہی نہیں کی۔
وزارت تعلیم کے مطابق اسکولوں میں داخلے کی کم اور چھوڑنے کی بلند شرح 2 بڑے مسائل ہیں جن پر فوری طور پر قابو پایا جانا ضروری ہے، اس وقت پنجاب میں سب سے زیادہ 13.5 ملین بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔
وزارت تعلیم کی تحقیق کے مطابق بلوچستان، خیبرپختونکواہ اور فاٹا میں غربت کے باعث بچے اسکولوں سے نکلنے پر مجبور ہوجاتا ہیں، جبکہ یہاں لڑکیوں کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 6 سے 16 سال کے دیہی علاقوں کے 23 فیصد اور شہری علاقوں کے 7 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، خصوصاً دیہات میں لڑکیاں لڑکوں سے بہت پیچھے ہیں۔
یو این ڈی پی میلینیم ڈویلپمنٹ گولز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تعلیمی میدان کے لئے طے مقاصد 2015ء تک حاصل نہیں کرسکتا، اس وقت پرائمری تک تعلیم مکمل کرنے سے پہلے ہی 50 فیصد بچے اسکول چھوڑ دیتے ہیں۔
پاکستان میں شرح تعلیم اس وقت 54 فیصد ہے، جسے موجودہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز نے 80 فیصد تک پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔