• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

’جمعیۃ تحفظ القرآن والحدیث‘کا تیسرااجلاس

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
اِجلاس کا اختتام
اجلاس کا اختتام شیخ الحدیث مولانا اکرم بھٹی حفظہ اللہ (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ،مدرس مرکز البدر، بونگہ بلوچاں)کی دلگداز اور روح پرور دُعا کے ساتھ ہوا۔
محفل قراء ت کا انعقاد
اجلاس کے آخر میں اختتامی تقریب محفل قراء ت کا انعقادکیا گیا تھا جس میں کلیہ کے فضلاء نے تلاوت قرآن کی سعادت حاصل کی اور یوں یہ تقریب رات گئے اپنے اختتام کو پہنچی۔
جمعیۃ تحفظ القرآن والحدیث کے تیسرے اجلاس کی کارروائی
یہ پہلے دو اجتماعات کی اجمالی رپورٹ تھی اور اس رپورٹ کو جب شائع کیا گیا تھا تو اس وقت ایک وضاحتی نوٹ کے ساتھ یہ بتایا گیا تھا کہ آئندہ تحریک کا اجلاس فضلاء کلیۃ القرآن کی مادر ِعلمی جامعہ لاہور الاسلامیہ میں ہو گا۔الحمدللہ جمعیۃتحفظ القرآن والحدیث کا تیسرا اجلاس جامعہ لاہور الاسلامیہ کے ہیڈ آفس ۹۹؍جے بلاک میں مؤرخہ ۲؍ دسمبربروز اتوار منعقد ہوا، جس میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد علی القاری اور پروفیسرجواد حیدر نے سرانجام دئیے۔ فضلاء کلیہ کی اطلاع کے لیے اس اجلاس کی رپورٹ ذیل میں پیش کی جا رہی ہے:
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
اِجلاس کا ایجنڈا
اِس اجلاس کے انعقادکیلئے جو ایجنڈا پیش کیا گیا وہ یہ ہے:
(١) فضلائے کلیہ میں جدید فکری انحراف کے بارے میں شعور پید اکرنا
(٢) مختلف منکرین قراء ات اور مستشرقین کے اشکالات کی حقیقت
(٣) جدید فکری انحراف پر مبنی مختلف گروہوں کے بارے میں آگاہی
(٤) موجودہ دور میں قراء ت پر ہونے والا کام اور مزید کام کی ضرورت پر آگاہی
اجلاس کاآغاز
اجلاس کا آغاز قاری عارف بشیرحفظہ اللہ کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔
تجاویز و آراء
اجلاس میں حاضرین سے تجاویز بھی طلب کی گئیں جن سے تحریک کو فروغ مل سکے اور متعین کردہ اہداف کو حاصل کیا جا سکے، تو درج ذیل حضرات نے اپنی تجاویز پیش کیں:
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
٭حافظ حمزہ مدنی حفظہ اللہ (مدیر کلِّیۃ القرآن الکریم ومدیر مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور)
حافظ حمزہ مدنی حفظہ اللہ نے اس مجلس میں پھر وہی آراء اور تجاویز کا اظہار کیا جو انہوں نے دوسرے اجلاس میں پیش کی تھیں کیونکہ تحریک کو متحرک کرنے اور بامقصد بنانے کے لیے اہداف کا تعین اور عملی طریقہ کار کا اختیار کرنا انتہائی ضروری تھا۔ اس لیے انہوں نے دوبارہ پھر انہی اہم نکات کی طرف اشارہ کیا:
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
٭ مجلس تحریر کا قیام
قراء ات کی حجیت اور منکرین قراء ات کے نظریات کے رد میں قدیم وجدید علما کی تحریروں کے ترجمے اور مضامین لکھے جائیں اور اس کے لیے ان حضرات کو توجہ دلائی گئی جن کو اس کام کے لیے گذشتہ اجلاس میں اطلاع کر دی گئی تھی۔وہ حضرات یہ تھے:
(١)قاری صہیب اَحمد حفظہ اللہ (٢) قاری محمد فیاض حفظہ اللہ (٣) حافظ محمد زبیر تیمی حفظہ اللہ
(٤) قاری نعمان مختار لکھوی حفظہ اللہ (٥) سید علی القاری حفظہ اللہ (٦) قاری فہداللہ حفظہ اللہ
(٧) قاری اَختر علی حفظہ اللہ (٨) محمد آصف جاوید حفظہ اللہ
٭ محافل قراء ات کا انعقاد
٭علمی سیمینار ومذاکرے ٭ تعارفِ قراء ات پروگرام
٭ ریفریشر کورسز ٭ کتابچوں کی اشاعت
٭ سہ ماہی رپورٹ کا اہتمام ٭ تجوید وقراء ات کیلئے مجلہ کا آغاز
٭مختلف قراء ات میں کیسٹوں کی اِشاعت
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
جمعیۃ تحفظ القرآن والحدیث کے عملی اقدامات
یہاں مناسب معلوم ہوتا ہے کہ جمعیۃ تحفظ القرآن والحدیث کے تحت متعین کیے جانے والے مقاصد اور دوسرے وتیسرے اجلاس میں طے پائے جانے والے فیصلہ جات کی عملی تعبیر کے لیے ان مختلف پروجیکٹس کا تعارف بھی پیش کردیا جائے، جو کہ جمعیۃ تحفظ القرآن والحدیث کے پلیٹ فارم سے گذشتہ ایک ڈیڑھ سال میں سامنے آئے، تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ تحریک بطورِ نام ہی نہیں، بلکہ عملی جدوجہد کا نام ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(١)ادارہ بحوث قرآنیہ اور مجلس التحریر کا قیام
حافظ حمزہ مدنی حفظہ اللہ کی کوششوں سے مجلس التحقیق الاسلامی کے تحت إدارہ البُحوث القرآنیہ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جس میں جامعہ لاہور الاسلامیہ کے کلِّیۃ القرآن کے فضلاء کی ایک تعداد کو جمع کیا گیا ہے اور علوم قراء ات کے حوالے سے کثیر الجہتی پروگرام شروع کیے جا چکے ہیں، جس میں علوم قرآن سے متعلق مختلف ابحاث کے تراجم ومضامین کی تیاری کے بعد ان کو عملی شکل دیتے ہوئے کلیہ القرآن سے منسلک علمی وفکری مجلات ماہنامہ’ محدث‘ ، ماہنامہ’ رشد‘ اور ماہنامہ’ الاحیاء‘ میں وقتاً فوقتاًپیش کیا جاتا ہے اور حالیہ’ قراء ات نمبر‘ بھی اسی سلسلے کی ہی ایک کڑی ہے، لیکن اس کے باوجود ایک المیہ بہرحال موجود ہے اور وہ یہ ہے کہ مجلس التحریر کے لیے جن فضلاء کے نام پیش کرکے ذمہ داری دی گئی تھی، استاد محترم شیخ القراء قاری محمد ابراہیم میرمحمدی حفظہ اللہ کے حکم کے باوجود بحیثیت انسان اکثر وبیشترافراد اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی کا شکار نظر آتے ہیں۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(٢) کتب اور تراجم کی اشاعت
جمعیۃ تحفظ القرآن والحدیث کے تحت قائم کردہ ’ادارہ بحوث قرآنیہ‘ نے جو مضامین اور تراجم پیش کیے ہیں، وہ جلد ہی کتابی شکل میں میسر ہوں گے اور علم قراء ات پر ایک بہت ہی شاندار مواد اردو زبان میں میسر ہو گا۔اِن شاء اللہ
مجلس التحریر کے تحت فضلاء کلِّیۃ القرآن،جامعہ لاہور الاسلامیہ نے جن کتب کے تراجم اورمستقل کتب تیار کی ہیں، ان کا مختصر تذکرہ یوں ہے:
کتاب کا نام ومصنف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مترجم
(١)اِرشاد الطالبین از ڈاکٹر سالم محیسن رحمہ اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قاری محمدمصطفی راسخ حفظہ اللہ
(٢)تاریخ المصحف الشریف ازعلامہ عبد الفتاح القاضی رحمہ اللہ ۔۔۔۔۔۔مولانا محمداسلم صدیق حفظہ اللہ
(٣)شرح اتحاف البریۃ از علامہ علی الضباع رحمہ اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قاری محمدمصطفی راسخ حفظہ اللہ
(٤)المدخل الی علم التحریرات از قاری محمد ابراہیم میرمحمدی حفظہ اللہ۔۔۔۔۔قاری محمدمصطفی راسخ حفظہ اللہ
(٥)المقنع فی التکبیر عند الختماز قاری محمد ابراہیم میرمحمدی حفظہ اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔قاری محمدمصطفی راسخ حفظہ اللہ
(٦)القراء ات الواردۃ فی السنۃ النبویۃ ازڈاکٹر عیسیٰ معصراوی رحمہ اللہ۔۔۔۔۔۔۔مولانا عمران حیدر حفظہ اللہ
(٧)جزء فیہ قراء ات النبی ﷺ از امام ابو عمرو حفص الدوری رحمہ اللہ۔۔۔۔مولانا عمران حیدر حفظہ اللہ
(٨)أبحاث القرآن الکریم ازعلامہ عبد الفتاح القاضی رحمہ اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قاری محمد صفدر حفظہ اللہ
(٩)جبیرۃ الجراحات فی حجیۃ القراء ات از قاری صہیب احمدحفظہ اللہ۔۔۔۔۔۔۔قاری محمد صفدر حفظہ اللہ
(١٠)النحوالقرآنیاز ڈاکٹر مکی انصاری رحمہ اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مولانا عمران حیدر حفظہ اللہ
(١١)قراء ت شاذہ؛اور تفسیر وفقہ میں اس کے اَثرات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔محمد اسلم صدیق حفظہ اللہ
(١٢)جامع الأصول فی القراء ات العشر(۳ جلدیں)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قاری حمزہ مدنی حفظہ اللہ
آخر الذکر کتاب کی تخریج وتحقیق قاری محمد حسین حفظہ اللہ، قاری محمد صفدر حفظہ اللہ، قاری فہد اللہ مراد حفظہ اللہ نے کی ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(٣) مختلف قراء ات میں کیسٹوں کی اشاعت
دنیا میں پائے جانے والے مختلف لہجات میں کیسٹوں کی اشاعت کا ہدف بھی بہت ہی شاندار اور کامیابی کے ساتھ حاصل کیا جا رہا ہے،جس میں شیخ القراء قاری محمد ابراہیم میرمحمدی حفظہ اللہ، جناب قاری صہیب احمد میر محمدی حفظہ اللہ اور ڈاکٹر قاری حمزہ مدنی حفظہ اللہ کی مختلف روایات میں تراویح وسٹوڈیو ریکارڈنگ بڑی تعداد نشر ہوچکی ہے اور ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ ڈاکٹرقاری حمزہ مدنی حفظہ اللہ کی متعدد قراء ات میں ریکارڈ شدہ کیسٹیں اور سی ڈیز تاحال پانچ ہزار کے لگ بھگ مفت تقسیم کی جاچکی ہیں اور تقسیم کاسلسلہ تاحال جاری ہے۔
(٤)ریفریشر کورسز
تجوید وقراء ات کے بارے میں عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے کلِّیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الإسلامیۃ،بونگہ بلوچاں کا کردار قابل ستائش ہے کہ پچھلے چھ سال میں گرمیوں کی تعطیلات میں مختلف قسم کے چالیس روزہ چار ریفریشر کورسز کا انعقاد ہو چکا ہے،جن میں تجوید وقراء ات کی اہمیت، درست ادائیگی کا طریقہ اور اس کے ساتھ ساتھ شرکاء کی اخلاقی تربیت کو بھی مدنظر رکھا گیا۔ کورسز کے اختتام پر شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی جاتی رہیں۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(٥)محافل قراء ات
محافل قراء ات کے حوالے سے بھی جمعیۃ تحفظ القرآن والحدیث کے ہی ایک ذمہ دار قاری عبیداللہ غازی حفظہ اللہ نے صوت القرآن العالمی کے نام سے ایک شاندار یونٹ قائم کر کے انٹرنیشنل قراء کی خدمات حاصل کی ہیں، جن کو وہ وقتا فوقتا پاکستان میں مدعو کرتے رہتے ہیں، جس سے جماعت اہل حدیث میں عالمی محافل قراء ات کا ایک شاندار سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔اس وقت صوت القرآن العالمی کے تحت پاکستان بھر میں مختلف مقامات پر متعدد عالمی محافل کا انعقاد ہو چکا ہے۔ راقم الحروف جس وقت یہ تحریر لکھ رہا ہے اس وقت بھی تین مصری قراء کا ایک شاندار وفد صوت القرآن العالمی کی دعوت پرپاکستان پہنچ چکا ہے اورملک بھر میں بیس کے قریب مختلف مقامات پر انوارِ قرآنی کی محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ مذکورہ تنظیم کی دعوت پر پچھلے ڈیڑھ سال سے اب تک اس قسم کے تین وفد بیرون ملک سے پاکستان تشریف لا چکے ہیں۔
صوت القرآن العالمیکے ہی تحت مختلف بین الاقوامی قراء کی آوازوں کو لوگوں تک پہچانے کے لیے انٹرنیٹ سروس کے جدید ذریعہ کو بھی استعمال میں لایا گیا ہے، جس کا مقصد یہ ہے کہ عوام الناس جس وقت چاہیں انٹرنیشنل قراء کی تلاوتیں سماعت کر سکیں۔ اس کا طریقہ درج ذیل ہے:
انٹرنیٹ سےBeyluxe Messenger ڈاؤن لوڈ کرلیں اور انسٹالیشن کرنے کے بعد اپنا اکاؤنٹ بنائیں۔ اکاؤنٹ بنانے کے بعد Groupsمیں جا کر Asia,Pasific,Oceaniaکی کیٹگری میں جائیں اور وہاں سے Pakistanکی کیٹگری میں آجائیں۔ وہاں Saut ul Quran میں جائیں اور وہاں پر اپنی پسند کے مصری،ایرانی اور مختلف ممالک کے مشہور ومعروف قراء کی تلاوتیں سماعت کر یں۔
اسی صوت القرآن کے اسٹیج پر کلِّیۃ القرآن، جامعہ لاہور الاسلامیہ کے قرائاساتذہ مثلا زینت القراء قاری عبدالسلام عزیزی حفظہ اللہ، زینت القراء قاری عارف بشیرحفظہ اللہ، زینت القراء قاری سلمان بڈھیمالوی حفظہ اللہ وغیرہ اوردیگر کلیات القرآن سے وابستہ معروف اہل حدیث قراء بھی شرکت فرماتے رہتے ہیں۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(٦) ویب سائٹ کا اجرا
جمعیۃ تحفظ القرآن والحدیث کے تحت ایک ویب سائٹ ’کتاب وسنت ڈاٹ کام‘ (محدث لائبریری [Mohaddis Library]) کے نام سے لانچ کی گئی ہے،جس کی فنی اور عملی ذمہ داری راقم بطور ویب ماسٹر سرانجام دے رہا ہے۔ اس سائٹ پر مختلف موضوعات کے ساتھ ساتھ علوم القرآن سیکشن کو بھی شامل کیا گیا ہے، جس میں علوم قرآن سے متعلقہ اردو میں موجود کتب کو شامل کیا جا رہا ہے۔ اس وقت شیخ القراء قاری محمد یحییٰ رسولنگری حفظہ اللہ کی کتاب ’تحفۃ القراء‘ اور شیخ القراء قاری محمد ابراہیم میر محمدی حفظہ اللہ کی کتاب ’تحفۃ القاری‘ کو آن لائن کر دیا گیا ہے اور مزید کتب کی اپ لوڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔اسی طرح کلِّیۃ القرآن کے تحت پہلے سے موجود کیسٹ لائبریری، جس میں تیس کے قریب قراء کرام کے مکمل قرآن کریم اور ملکی وبین الاقوامی شہرت کے حامل قراء کرام کی آواز میں موجود سینکڑوں کیسٹوں کو بھی آن لائن کیا جا رہا ہے۔ فی الحال ویب سائٹ میں بکس اور مجلات سیکشن آن لائن کیا گیا ہے، آئندہ ایک ماہ کے اندر ان شاء اللہ اردو ویب سائٹس میں سب سے بڑا آڈیو ، ویڈیو کا زخیرہ آن لائن کردیا جائیگا۔ یاد رہے کہ کتاب وسنت ڈاٹ کام اردو زبان میں پیش کی گئی سب سے بڑی ویب سائٹ ہے، جس کا بنیادی سپیس محض پندرہ سو جی بی پر مشتمل ہے۔
 
Top