• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

’جہاد‘ کے لیے عراق جانے والے پاکستانی ایران میں گرفتار

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
’جہاد‘ کے لیے عراق جانے والے پاکستانی ایران میں گرفتار

دولت اسلامی کے جنگجو عراق اور شام کے وسیع علاقے پر قابض ہیں

ایران کی حکومت کے ایک وزیر نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے جو ایران کے راستے عراق جا کر دولت اسلامی کے جنگجـوؤں میں شامل ہونا چاہتے تھے۔

ایرانی وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا ہے افغانستان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے یہ لوگ ایران کے راستے عراق جانا چاہ رہے تھے جنہیں ایران میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی جس نے ایرانی وزیر داخلہ کا بیان جاری کیا اس نے گرفتار ہونے والی افغان اور پاکستانی شہریوں کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔

ایران کی سرحدیں مشرق میں پاکستان اور افغانستان سے ملتی ہیں جبکہ اس کے مغرب میں عراق واقع ہے۔

ایرانی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی سکیورٹی فورسز سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں پوری طرح چوکس ہیں۔

شیعہ اکثریت والے ممالک عراق اور ایران کے عراق کے سابق صدر صدام حسین کے خاتمے کے بعد سے قریبی تعلقات قائم کیے ہوئے ہیں۔

عراق سے امریکی فوجیں سنہ 2011 میں نکل گئیں تھیں لیکن حالیہ مہینوں میں دولت اسلامی کے جنگجوؤں کی شام اور عراق میں پیش قدمی کے باعث امریکی فوجیں ایک مرتبہ پھر فضائی کارروائیاں کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔

پير 8 ستمبر 2014
 
Top