سرفراز فیضی
سینئر رکن
- شمولیت
- اکتوبر 22، 2011
- پیغامات
- 1,091
- ری ایکشن اسکور
- 3,807
- پوائنٹ
- 376
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا فرمان ہے کہ اگر حلالہ کرنے کرانے والے میرے پاس لائے گئے تو انہیں رجم کروں گا۔ جس عمل پر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا رویہ اتنا سخت ہو اس کو قرآن وسنت سے جواز دینے والے کے لیے اگر کسی کی زبان سخت ہوجائے تو بالکل درست ہے ۔ بلکہ اس مسئلہ کو دوسرے فقہی مسائل کی طرح ڈسکس کرنا ایمانی رویہ کے خلاف ہے ۔ یہ دیگر ’’فقہی اختلاف کے ادب آداب‘‘ سے مستشنیٰ ہے ۔ جہاں مسلم امت کی بہو بیٹیوں کی عزت اور حرمت کی پامالی کا مسئلہ ہو وہاں مومن بندہ میں ایمانی اور قومی غیرت پیدا ہوجانا فی نفسہ مطلوب اور محمود ہے ۔ چہ جائیکہ اس پر تنقید کی جائے ۔