• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

’’فوری روابط‘‘ کا بٹن نظر نہیں آرہا !

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,001
ری ایکشن اسکور
9,806
پوائنٹ
773
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
فورم کے صفحہ اول کے بائیں جانب ’’فوری روابط‘‘ کا بٹن ہوتا تھا ، لیکن دو دنوں سے مجھے یہ نظرنہیں آرہا ہے!
نیز سب سے بائیں جانب جو بٹن ہے وہ صاف پڑھنے میں بھی نہیں آرہاہے !
کیا مسئلہ ہے؟
 
باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,011
پوائنٹ
289
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کفایت اللہ بھائی۔ کبھی کبھی تکنیکی مشیران کسی اور مصروفیت میں ہوتے ہیں اسلئے مودبانہ عرض ہے کہ تحریری شکایت کے بعد اگر ایک آدھ دن کا وقت بھی دے دیا کریں تو بڑی مہربانی ہوگی۔ :)
آپ کا شکریہ کہ آپ نے اس طرف توجہ دلائی۔ اب نیویگیشن بار کے روابط درست کر دئے گئے ہیں۔
 
عمیر

تکنیکی ذمہ دار
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
703
پوائنٹ
199
جزاکم اللہ خیرا باذوق بھائی،
جی بالکل آج ہم شہر سے باہر تھے جسکی وجہ سے یہ مسئلہ دیکھ نہیں پائے۔ دراصل یہ مسئلہ شروع اس وجہ سے ہوا تھا کہ ہم نے نیویگیشن بار میں ایک مزید آپشن کا اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے جگہ کی کمی واقعہ ہو گئی، وہ آپشن ہے "آپ کے موضوعات اور پوسٹس" جس کے زریعہ آپ اپنی تمام پوسٹس اور تھریڈز ایک ہی کلک سے تلاش کر سکتے ہیں۔
شکریہ
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
جزاکم اللہ خیرا باذوق بھائی،
جی بالکل آج ہم شہر سے باہر تھے جسکی وجہ سے یہ مسئلہ دیکھ نہیں پائے۔ دراصل یہ مسئلہ شروع اس وجہ سے ہوا تھا کہ ہم نے نیویگیشن بار میں ایک مزید آپشن کا اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے جگہ کی کمی واقعہ ہو گئی، وہ آپشن ہے "آپ کے موضوعات اور پوسٹس" جس کے زریعہ آپ اپنی تمام پوسٹس اور تھریڈز ایک ہی کلک سے تلاش کر سکتے ہیں۔
شکریہ
جزاکم اللہ خیرا عمیر بھائی اور باذوق بھائی!
’آپ کے موضوعات اور پوسٹس‘ کو بہت زبردست آپشن ہے، اللہ آپ کو خوش رکھیں!
ایک مسئلہ ہے کہ کئی پوسٹس کا پتہ نہیں لگتا، روز نئی پوسٹس اور آج کی پوسٹس دیکھنے کے بعد بھی بعض دفعہ کئی پوسٹس رہ جاتی ہیں، اس کا کیا حل ہے؟
 
عمیر

تکنیکی ذمہ دار
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
703
پوائنٹ
199
ایک مسئلہ ہے کہ کئی پوسٹس کا پتہ نہیں لگتا، روز نئی پوسٹس اور آج کی پوسٹس دیکھنے کے بعد بھی بعض دفعہ کئی پوسٹس رہ جاتی ہیں، اس کا کیا حل ہے؟
السلام علیکم،

لگتا ہے کہ آپ ایک دن میں اس دن کی تمام پوسٹس دیکھ نہیں پاتے شاید ٹائم کی وجہ سے کیونکہ آج کی پوسٹس کا آپشن صرف اسی دن کی پوسٹس دکھاتا ہے۔ اس مسئلہ کے لیے میرے خیال میں آپ کو "بہتر تلاش" والے بٹن کو استعمال کرنا چاہئے جس سے ایک الگ صفحہ کھل جائے گا۔ اس صفحہ کے زیریں حصہ میں "اضافی اختیارات" کے ٹیب کے نیچے پوسٹس تلاش کریں کے سامنے ڈراپ ڈاؤن میں سے "گزشتہ روز" اور "اور اس سے نئے" کو سیلیکٹ کر لیں اسی طرح اس سے نیچے نتائج کی ترتیب بزریعہ کے سامنے "تاریخ" کو سیلیکٹ کر کے "اب تلاش کریں" کا بٹن دبائیں، آپ کے سامنے تلاش کے نتائج کی نمائیش کر دی جائے گی، یہ رزلٹس گزشتہ روز سے کی گئی پوسٹس ہوں گی۔

مندرجہ بالا طریقہ کار مجھے کچھ پسند نہیں ہے مگر ضرورت کے لیے استعمال کیا جا سکتاہے۔ آپ اس طریقہ کار کو چیک کیجیئے اگر کچھ بہتر لگے تو بتا دیجئے گا اسے یا اس سے کچھ بہتر آپشن کو بھی اوپر "آج کی پوسٹس" کی طرح "گزشتہ روز کی پوسٹس" کا آپشن بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس کے لیے ہم اپنے ان بھائیوں سے بہتر مشورہ کے طلبگار ہیں جو فورمز کا اچھا تجربہ رکھتے ہیں۔

شکریہ
 
باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,011
پوائنٹ
289
اردو محفل فورم پر پیغامات کو چیک کرنے کی ایک سہولت کچھ یوں ہے ، نیچے کی تصویر دیکھیں :

اگر اسی طرح کی سہولت درکار ہو تو بتائیے گا ، تاکہ اس کو شامل کر دیا جائے۔
 
عمیر

تکنیکی ذمہ دار
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
703
پوائنٹ
199
اردو محفل فورم پر پیغامات کو چیک کرنے کی ایک سہولت کچھ یوں ہے ، نیچے کی تصویر دیکھیں :

اگر اسی طرح کی سہولت درکار ہو تو بتائیے گا ، تاکہ اس کو شامل کر دیا جائے۔
جزاکم اللہ باذوق بھائی،
انشاءاللہ کل تک اس طرح کا آپشن ایڈ کر دیا جائے گا۔
 
عمیر

تکنیکی ذمہ دار
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
703
پوائنٹ
199
ایک مسئلہ ہے کہ کئی پوسٹس کا پتہ نہیں لگتا، روز نئی پوسٹس اور آج کی پوسٹس دیکھنے کے بعد بھی بعض دفعہ کئی پوسٹس رہ جاتی ہیں، اس کا کیا حل ہے؟
السلام علیکم،
انس نضر بھائی،
آپ کے اس مسئلہ کےلیے ہم نے ایک نیا موضوع شروع کیا ہے جس میں اس مسئلہ کا حل بتایا گیا ہے۔ اس موضوع کا لنک یہ ہے:
پوسٹس کی تلاش کا طریقہ کار

اگر اب بھی آپ کو تلاش میں مشکلات کا سامنا ہو تو ضرور آگاہ کیجیئے گا۔
 
Top