• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

≪━━༺فائدة قرآنية༻━━≫

شمولیت
اکتوبر 21، 2020
پیغامات
3
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
9
≪━━༺فائدة قرآنية༻━━≫

﴿ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ﴾
ہر قسم کی تعریف تمام جہانوں کے رب اللہ کے لئے ہے۔

رب: یعنی وہ تمام جہانوں کا مربی اور پالنے والا ہے، وہی ہے جو مخلوقات کو پیدا کرتا ہے اور انکی زندگی گزارنے کے لئے ایسے راستے اور اسباب مہیا کرتا اور ایسی عظیم نعمتوں سے نوازتا ہے کہ اگر وہ ان سے چھین لی جائے تو وہ دنیا میں باقی نہ رہ سکے.

اللہ رب العالمین اپنے بندوں کی دو طرح سے تربیت کرتا ہے : عام تربیت اور خاص ترتیب

عام تربیت : یہ ہے کہ اس نے بندوں کو پیدا کیا انہیں روزی عطا کی اور ایسے منافع و مفادات کی طرف انکی رہنمائی کردی جس کے ذریعے سے وہ دنیا میں گزر بسر کر سکیں.

خاص ترتیب : اللہ تعالیٰ اپنے اولیاء اور مقرب بندوں کی ایمان کے ذریعے تربیت کرتا ہے، انہیں ایمان کی توفیق دیتا ہے اور انکے ایمان کو مکمل کرتا ہے ساتھ ہی انکے دلوں کو ایمان سے پھرنے اور زنگ آلود ہونے سے بچاتا ہے.
یعنی خصوصی تربیت میں اللہ تعالیٰ مخلوق کو ہر خیر کی توفیق دیتا ہے اور ہر شر سے محفوظ رکھتا ہے اور شاید یہی راز ہے کہ انبیاء علیہم الصلاۃ السلام اپنی اکثر دعاؤں میں "رب" کا لفظ استعمال کرتے تھے کیونکہ ان کا ہر مقصد خاص ربوبیت و تربیت کو متضمن ہوتا تھا
اور اسی پر اللہ رب العالمین کا یہ فرمان دلالت کرتا ہے: ﴿ رَبِّ الْعَالَمِينَ ﴾

مصدر: "تیسیر الکریم المنان" تفسیر شیخ سعدی رحمہ اللہ
✒محمد ساجد کانپوری
ربنا زين قلوبنا بالإيمان و القرآن و هب لنا من لدنك رحمة و نعمة.. آمين يا رب العالمين
 
Top