سلفی حنفی حنیف
رکن
- شمولیت
- مارچ 16، 2017
- پیغامات
- 290
- ری ایکشن اسکور
- 10
- پوائنٹ
- 39
کسی جج کے فیصلہ پر تبصرہ کرنا اور بات ہے کسی جج کے فیصلہ کے خلاف فیصلہ کو نافذ کرنا الگ بات۔پیارے بھائی جان آپ کس چیز کو اجتہاد سمجھ رہے ہیں
اگر آپ فقہی مسائل کے قرآن و حدیث سے استنباط کرنے کو اجتہاد کہ رہے ہیں تو وہ مجھ جیسا عامی اہل الحدیث شاید کما حقہ نہ کر سکتا ہو
البتہ اگر آپ بعض مسائل میں فقہاء کے دلائل کو دیکھ کر اس میں اقرب الی الصواب کے فیصلہ کرنے کو بھی اجتہاد ہی تصور کرتے ہیں تو پھر وہ تو ہم میں سے بہت سے لوگ (بقول آپکے دھوکا باز) کر سکتے ہیں جیسا کہ اوپر جج والی مثال سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ مختلف ججوں کے آپس میں اختلافی فیصلوں میں سے اقرب الی الصواب فیصلے کے اوپر آپ جیسے دیندار لوگ بھی ٹی وی پر بحث کرتے نظر آتے ہیں حتی کہ شیخ مفتی عدنان کاکا خیل وغیرہ جیسے لوگ بھی ان ججوں کے مختلف فیصلوں پہ میڈیا پہ باتیں کرتے نظر آتے ہیں حالانکہ وہ قانون کو ججوں سے زیادہ نہیں جانتے
امید ہے کچھ سمجھا سکا ہوں گا
پہلی بات کا حق بھی گو سب کو نہیں ہوتا اہلِ فن کر سکتے ہے۔ مگر اس جج کے فیصلہ کے خلاف عمل درآمد کی کوشش توہین عدالت تو ہے ہی فتنہ انگیزی بھی ہے۔ فتنہ انگیزی کو اللہ تعالیٰ نے قتل سے بڑھ کر شدید عمل کہا ہے۔