السلام علیکم و رحمۃ اللہ
سرائیکی زبان بہت ہی میٹھی زبان ہے اور مجھے پسند ہے یہ میرے ننہال کی زبان بھی ہے ، جہاں تک میرہ خیال ہے کہ سرائیکی کے دو مختلف لہجے ہیں تین کہیں تو اضافہ نہیں لیکن دو مشہور ہیں ایک لہجہ جو کہ سندہی زبان سے ملتا جلتا ہے وہ سندہ اور رحیم یار خان ضلع و خانپور زاہر پیر تک بولا جاتا ہے جو کہ سندہی زبان سے کافی ملتا ہے پھر اس کے آگے ملتان بھاول پور ، میانوالی ، مظفر گڑہ ، چولستان ، وغیرہ کا لہجہ پنجابی زبان سے ملتا جلتا ہے ۔ کچھ لوگ سرائیکی کو الگ زبان نہیں سمجھتے کچھ اسے پنجابی کا لہجہ یا حصہ قرار دیتے ہین کچھ اسے سندہی کا لہجہ یا حصہ قرار دیتے ہیں لیکن ایسا نہیں معاشرتی علموم و عمرانیات جاننے والے جانتے ہیں کہ ہر 50 میل کے بعد زبان کے لہجے یا تلفظ میں تبدیلی آتی ہے اور سندہی ، سرائیکی ، و پنجابی اسی تبدیلی سے الگ الگ ہوتی ہین ورنہ ان کی بناوٹ اور بہت سے الفاظ کا زخیرہ ایک جیسا ہے (واللہ اعلم)